تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2014-01-11)
قصور،نامعلوم افراد نے فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی سمیت 5افراد جاں کو قتل کر دیا ،وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ،تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بھی مذمت،بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات میں سامنے آئیں گے،پولیس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ،وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات میں سامنے آئیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار مسعود بھٹی لاہور سے قصور جارہے تھے کہ فیروز پور روڈ پر مصطفی آباد ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسعود بھٹی اور ان کے 2 گارڈز سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ... مزید