تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2017-02-17)
لال شہبازقلندرکے مزار پرخودکش حملہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78ہوگئی- افغان سفارت خانے کے حکام کو جی ایچ کیو میں طلب کرکے افغانستان میں پناہ لینے والے76 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست حوالے کردی گئی-قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیوں کے دوران 39 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی معروف صوفی بزرگ لال شہبازقلندرکے مزار پرخودکش حملہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78ہوگئی ہے جبکہ250سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں-تفصیلات کے مطابق جامشورو اور دادو کے ہسپتالوں میں زیرعلاج مزید8زخمی چل بسے ہیں جن سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد78تک جاپہنچی ہے‘ہلاک ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد کے علاوہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں -دوسری جانب پاک فوج کی ہائی کمان کی جانب سے افغان سفارت خانے کے حکام کو جی ایچ کیو میں طلب کرکے افغانستان میں پناہ لینے والے76دہشت گردوں کی فہرست حوالے کی گئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر، میجرجنرل ... مزید