تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-12-21)
یوٹرن مارنے والے شکست خوردہ عناصر پاکستان کی ترقی کا یوٹرن چاہتے تھے ‘ ساڑھے تین برس کے دوران عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی‘ اللہ تعالیٰ نے 20کروڑ عوام کی دعائوں سے ایسے عناصرکی ہر کوشش کو ناکام بنایا، 2نومبر کوبھی انہیں ناکامی ہوئی‘ وزیراعظم کی سربراہی میں تیزرفتار ترقی کے شفاف سفر کی مخالفین کو تکلیف ہورہی ہے،شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور سی پیک کے تحت پاکستان کی تمام اکائیوں میں توانائی سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ سی پیک کے تحت پاکستان میں چین کی 51 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستانی قوم کی تقدید بدلے گی ۔سی پیک کے تاریخ ساز پیکیج پر ہمارے دوست خوش اور دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔وہ منگل کو یہاں پاکستان مسلم لیگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے عظیم الشان منصوبے پر عملدرآمد سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیںاورپاکستان اپنی کھوئی ... مزید