تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-08-15)
پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کی جانب سے آزاد کشمیر کو جموں و کشمیر کا حصہ قرار دینے پر احتجاج-مقبوضہ کشمیر کا آزاد کشمیر سے موازنہ بلا جواز ہے۔ نریندر مودی نے کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔ ہندوستان کو یہ احساس کرنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیر گولیوں سے حل ہونے والا نہیں، اس مسئلے کیلئے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور ہندوستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکال سکتے ہیں۔سرتاج عزیز پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے آزاد کشمیر کو جموں و کشمیر کا حصہ قرار دینے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا آزاد کشمیر سے موازنہ بلا جواز ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک مقامی ہے جبکہ جموں و کشمیر میں ہونے والے واقعات کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔انھوں نے دہرایا کہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں کیے گئے وعدوں کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں۔سرتاج عزیز نے زور دیا کہ نریندر مودی نے اپنی تقریر میں جموں و کشمیر کی تحریک پر پردہ ڈالنے کی کوشش ... مزید