تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-03-31)
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری ایک کامیابی ہے ، دنیا بھر نے را کے افسر کا اعترافی بیان دیکھا ہے، بھارت کلبھوشن یادیو کو ایجنٹ تسلیم کرے یا نہ کرے کلبھوشن یادیو خود ایجنٹ ہونے کا اعتراف کر چکا ہے، ایران نے پاکستان مخالف سرحد استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے، سانحہ لاہور پر عالمی برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہا کیا، حملہ مسیحی برادری پر نہیں‌پاکستانیوں‌ پر تھا، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے لیے تاریخ کا تعین کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری نہایت اہم کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی توجہ بھارتی سرکاری اداروں کی پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کی جانب دلانا چاہتا ہے ، دنیا بھر نے بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا ا عترافی بیان دیکھا ۔ میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں پہلے بھی اٹھا چکا ہے، گذشتہ سال ہم بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں سرگرمیوں کے ثبوت اقوام متحدہ کو ... مزید