تمھارا فیصلہ کیا ہے ؟

ابھی کل ہی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے پہلی بار کھلے ،دوٹوک اور واضح الفاظ میں کہا تھا کہ دشمن سرحد اور پاکستان کے اندر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔اور پھر دشمن نے آج ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا

Sabookh Syed سبوخ سید ہفتہ 14 فروری 2015

Tumhara Faisala Kiya Hai
ابھی کل ہی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے پہلی بار کھلے ،دوٹوک اور واضح الفاظ میں کہا تھا کہ دشمن سرحد اور پاکستان کے اندر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔اور پھر دشمن نے آج ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا۔ ایک بار پھر اس نے ہمیں تڑپانے کے لیے مقتل گاہ پشاور کا رخ کیااور سجدہ گاہ کوبے گناہ نمازیوں کے خون سے لہو لہان کر دیا ۔

یہ کوئی ایک دن کہانی نہیں ۔
روزانہ میری مادر وطن کی آغوش سے دشمن بچوں کو چھینتے ہیں اور پھر انہیں چن چن کر قتل کر دیتے ہیں۔میری ماں دھرتی پر روزانہ بے گناہوں کا لہو بہتا ہے۔اور روزانہ یہ زمین تڑپ کر رہ جاتی ہے۔
کوئی گھر، محلہ ،مسجد ،حجرہ ،مکتب ،مدرسہ،امام بارگاہ ،شاہراہ ،دربار ،مزار ،خانقاہ،گرجا، گورداوارہ، کلیسا، مندر محفوظ نہیں۔

(جاری ہے)

کوئی شیعہ ،سنی ،دیوبندی ،بریلوی ،اہل حدیث، ہندو، سکھ ،عیسائی ،مہاجر، پختون ،سندھی ، بلوچی ،سرائیکی ،پنجابی ،کشمیری اور بلتی محفوظ نہیں۔یہاں مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی ،اے این پی ،جے یوآئی، مجلس وحدت مسلمین ، تحریک جعفریہ، سپاہ صحابہ ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جے یو پی بھی محفوظ نہیں۔یہاں کوئی فوجی ،سول ،بچہ ،بوڑھا ،خاتون ،مرد ،ملکی ،غیر ملکی بھی محفوظ نہیں۔


وجہ صرف ایک ہے اور وہ یہ ہے کہ تم ٹکڑوں میں بٹے ہو اور وہ ایک ہیں۔وہ تم پر حملہ کر تے ہیں ،تمھیں قتل کر دیتے ہیں۔تم مرجاتے ہو ،قتل ہو جاتے ہو اور پھر ایک دوسرے پر اپنے قتل کا الزام لگا نا شروع کر دیتے ہو۔ہمارا دشمن شیطان کی طرح ہمیں باہم لڑا کر قہقے لگا رہا ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہیں۔اس کی کامیابی کا راز تمھاری تقسیم میں ہے۔

جس دن تم نے اپنے عقیدوں ،عبادت گاہوں اور سیاسی نظریات کو پس پشت ڈال کر پاکستانی اور انسان ہونے کی حیثیت سے سوچنا شروع کر دیا۔جس روز تم نے ہر لاش کو اپنے بھائی اور باپ کی لاش سمجھا ،جس شب تم نے ریپ ہونے والی ہر لڑکی کو اپنی ماں ،بہن اور بیٹی سمجھنا شروع کر دیا ، اس دن تمھارے دشمن کا آخری دن ہوگا ،،تمھارے دشمن مر جائیں گے اور تم جینا شروع کر دوگے۔

۔
اب فیصلہ تم نے کرنا ہے۔۔ بتاؤ۔۔۔یہ فیصلہ آج کرو گے۔۔ یا۔۔مزید لاشیں اٹھانے کے بعد کرو گے ؟؟اور کتنی لاشیں اٹھانے کے بعد کرو گے ؟؟اگر آج کرنا چاہتے ہو تو پھر ایک کام کرو۔۔
پشاور میں قتل ہونے والوں کے لیے ہر اسکول ،ہر عبادت گاہ اور ہر دفتر میں اجتماعی دعا کراؤ۔۔ جس دن تمھارے ہاتھ مذہب ،مسلک ،زبان ، سیاست ،رنگ اور نسل کی قید سے آزاد ہو کر خلوص نیت کے ساتھ دعا کے لیے اٹھیں گے۔۔ اسی دن۔۔ اللہ تمھاری سن لے گا۔۔
تم خود کو ایک بار بدل کر دیکھو تو سہی۔۔خدا۔۔تمھاری قسمت بدلنے کا فیصلہ کرنا چاہتا ہے۔۔ اگر تم کامیاب ہو نا چاہتے ہو تو۔۔فیصلہ تم نے کرنا ہے۔۔ تو پھر زبانی نہیں ،عملا بتاؤ۔۔ تمھارا فیصلہ کیا ہے ؟؟؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Tumhara Faisala Kiya Hai is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 February 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.