ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی!

افغانستان میں امریکی افواج کو ناکامی کا سامنا امریکا غیور افغان قوم کے عزائم کو جھکا نہیں سکا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017

Trump ki Pakistan K Khilaff Ahr Zah Sraaii
ابوعیسٰی شہراد یلدرم:
بلاشبہ اس صدی کا رجل عظیم جسے دنیا جنرل حمید گل کے نام سے جانتی ہے وہ یہ فرمایا کرتے تھے کہ 9/11 بہانہ، افغانستان ٹھکانہ اور پاکستان نشانہ ہے۔ میں قربان جاؤں اپنے پروردگار کے کہ جس نے اپنے برگزیدہ بندوں کو کمال بصیرت اور بصارت سے نوازا ہوتا ہے شاید کسی انتہائی پاکیزہ انسان کا قول ہے کیونکہ (باطل کی یہ کشمکش ازل سے جاری ہے)اور قیامت کی دیواروں تک جاری رہے گی، بلاشبہ طاغوتی طاقتیں اپنی تمام تر قوت، اپنے تمام تر وسائل اور مروجہ ٹیکنالوجی کے ساتھ، اپنی تمام تر خباثتوں ،مکرو فریب کے ساتھ اور اپنی طاقت وحشمت کے ساتھ ہمیشہ سے حق وسچ کے ساتھ برسرپیکار ہیں اور رہیں گی۔

یہ بات میں نہیں کہہ رہا بلکہ کائنات کا خالق ومالک اپنی ابدی اور آخری وحی میں ارشاد فرماتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمہ:”باطل کے پجاری چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور یعنی حق کو اپنی صلاحیتوں سے بجھا دیں جبکہ اللہ رب العزت ضرور بالضرور اپنے حق اور اہل حق تعداد ، وسائل اور ٹیکنالوجی میں باطل کے مقابلے میں ہمیشہ کم رہے ہیں رب ذوالجلال والاکرام فرماتے ہیں ۔

ترجمہ:” کتنے ہی قلیل تعداد لشکر ہیں جو اللہ کے حکم سے بڑے بڑے لشکروں پر غالب آتے ہیں“ واہ سبحان اللہ، میں قربان جاؤں اپنے پروردگار کے کلام پاک کے جس میں دنیا وآخرت کی تمام بھلائیاں موجود ہیں خدا را اے قارئین کرام ! اے امت مسلہ! اپنے قرآن کی طرف پلٹ آؤ اپنے پرودگار کی طرف پلٹ آؤکیونکہ آج نہیں تو کل تمہیں یہ کرنا ہی ہوگا کیونکہ تمہیں صرف اور صرف اپنے رب کائنات کے پاس ہی پناہ ملے گی۔

رب کعبہ کی قسم یورپ واشنگٹن تمہیں ذلت ورسوائی کے چند ٹکے تو دے سکتے ہیں پناہ نہیں دے سکتے غیروں سے امیدیں چھوڑ کر اپنے پرودگار پر بھروسہ کرو بقول علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ
بتوں سے تجھ کو امیدیں،خدا سے ناامیدی
مجھے بتا تو سہی اور کا فری کیا ہے
دیکھ لو مسلمان امت کو لوگو آج روہنگیا و برما کے مسلمانوں کی کیا حالت ہے چند دنوں میں تیس ہزار کے قریب مسلمانوں کو جرم اسلام کی پاداش میں بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کردیا گیاہے، زندہ جلایا جارہا ہے اسے مسلمانوں! آخر تم کب بیدار ہوگے؟ کب خواب غفلت سے اٹھو گے؟ کب اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرو گے؟ (یہ امن کا راگ الاپنے والے ناجانے کونسی احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور بھائی امن تو تب قائم ہوگا جب فریق ثانی چاہے جب مسلمانوں کے گھروں کو تباہ کیا جائے گا جرم اسلام کی پاداش میں ان کی عزتوں کو برباد کیا جائے گاانہیں بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جائے گا تو امن کیسے قائم ہوگا)تو بات ہورہی تھی اہل حق اور اہل باطل کے درمیان کشمکش کی دنیا کی مجموعی طور پر موجودہ صورتحال کے تناظر میں اگر پچھلے چند سالوں پر نگاہ دہرائی جائے تو ہمیں یہ بات معلوم ہوگی کہ بڑی ہی حکمت عملی اور فول پروف پلاننگ کے ساتھ ایک ایک مسلمان ملک کو اپاہج کیاجارہاہے۔

عراق،شام،افغانستان،سوڈان،لیبیا،مصر،تیونس، صومالیہ،ایتھوپیا،ترکی،(قبرص)،فلسطین،(بیت المقدس)،کشمیر اس کی زندہ مثالیں ہیں یادر ہے ان میں سے ہر اسلامی ملک کو صرف اور صرف معمولی بہانے بنا کر کھنڈرات میں بدل دیا گیا ہے اب صرف سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور پاکستان ہی کل ملا کر کچھ ملک بچے ہیں ان میں صرف پاکستان ہی مضبوط فوج اور ایٹمی ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے جو ان ظالموں کے دلوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے۔

ہمارے حکمران ناجانے کس مٹی سے بنے ہیں کہ جب بھی انہوں نے امریکہ سے دوستی لگائی ہے امریکہ نے ہمیشہ سے پاکستان کے مفادات اور اہل پاکستان کو صرف ڈنگ ہی مارا ہے ان غلیظ حکمرانوں کے اس غلیظ”دوست“ کی ”دوستی“ کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ صرف پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی جاسوسی پراوراسے کمزور کرنے کیلئے وہ سالانہ 25 ارب ڈالر خرچ کررہا ہے بقول میڈیا اور ذرائع ابلاغ مزید وضاحت کے ساتھ اگر اس ”دوست“ کی دوستی کو ملاخطہ کرنا چاہیں تو صرف یہ بات آپ کے سمجھے کے لئے کافی ہے کہ اگر ہمارا میڈیا جو کہ دجالی آنکھ پر مشتمل ہے(انتہائی معذرت کے ساتھ․․․․ لیکن یہ حقیقت ہے)صحیح معنوں میں دیانتداری کے ساتھ حقائق منظر عام پر لائے اور قلم اگر اپنا صحیح حق ادا کریں اور ہمارے عوام کو یہ پتہ چلے کہ ہمارے حکمرانوں کا یہ نام نہاد ”دوست“انڈیا اور اسرائیل کے ساتھ مل کر (یادرہے کہ یورپ اس شیطانی مثلث کی پشت پر ہے)امت مسلمہ کو بالعموم اور پاکستان کو بالخصوص غیر مستحکم کرنے کے لئے کیا کیا ہتھکنڈے اور اپنے وسائل جھونک رہا ہے تو اس سرزمین پر امریکہ اور اس کے یاروں کو پناہ ملنی مشکل ہو جائے ۔

کاش اہل قلم اپنے قلم کا حق ادا کریں رب کعبہ نے تو پہلی وحی کو نازل فرما کر قلم کی اہمیت کو واضح فرمادیا تھا یہاں تک کہ رب کائنات قلم کی قسم اتھاتا ہے، فرمایا” والقلم ومایسطرون“ ترجمہ: مجھے قلم کی قسم ہے اور جو کچھ وہ تحریر کرتے ہیں۔ آئیے اہل قلم ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنے قلم کا صحیح حق ادا کریں کیونکہ اس قلم کا آپ کو رب کائنات کے حضور کھڑے ہوکر حساب دینا ہے، یہ دنیا اور اس کی رنگینیاں چند روزہ ہیں کسی سے مت ڈریئے صرف اور صرف اپنے پرودگار سے ڈریئے کائنات کے رب کی قسم اگر ہم اپنے رب سے صحیح معنوں میں ڈرنا شروع کردیں تو وہ ہمارے دل سے ہر کسی کا ڈر اور خوف ختم فرمادے گا(آزمائش شرط ہے)محترم قارئین! یہ جو چند باتیں میں نے تحریر کی ہیں ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ چودہ سواڑتیس برس پہلے ہمارے رب رحیم نے ہمیں یہ باتیں اپنے پیارے پیغمبرﷺ کے ذریعے بتادی تھیں رب کائنات اپنے ابدی اور دائمی وحی میں ارشاد فرماتا ہےْ ترجمہ:” بے شک جن لوگوں نے کفر کیا وہ اپنے مالوں (صلاحیتوں اور وسائل)کو خرچ کرتے ہیں تاکہ اہل حق کو اللہ تعالیٰ کے راستے پر چلنے سے روکیں پس وہ اپنے وسائل اور صلاحیتوں (ٹیکنالوجی)کو خرچ کرتے ہی رہیں گے یہاں تک کہ یہ سارا کچھ خرچ کرنا ان کے لئے حسرت کا باعث بن جائے گا اور پھر دنیا میں وہ مغلوب کئے جائیں گے اور آخرت میں انہیں جہنم کی طرف ہانکا جائے گا۔

“ سبحان اللہ قرآن پاک پڑھ کرکیسی سینے میں ٹھنڈ پڑتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے قرآن پاک کی یہ آیت بھی نازل ہوئی ہے ۔ کیوں نہ محسوس ہو یہ قیامت کی دیواروں تک امت کی ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ بنا رہے گا۔ انشاء اللہ اور امت اس سرچشمہ رشد وہدایت اور آب حیات سے سیراب ہوتی رہے گی۔ انشاء اللہ اور جب بھی اس آب حیات سے سیراب ہو گی تب ہی اللہ اسے عزت وسرفرازی سے نوازے گا اور جب بھی اسے پس پشت ڈالے گی، ذلیل ورسوا ہوگی۔

آج جب ہم یہ دیکھتے ہیں اور سنتے ہیں کہ کس طرح ایک امریکی سگ ہمارے وطن عزیزپر بھونکتا ہے اور اپنی سپر پاوری کی ناکامی اور نامرادی اس بھونکنے کے پیچھے چھپاتا ہے۔ محترم قارئین اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ رب تعالیٰ فرماتا ہے کہ مسلمانوں!یہ کفار اپنے خبث باطن کا اظہار اپنی زبانوں سے کردیتے ہیں اور جو کچھ ان کے دلوں میں پوشیدہ ہے وہ اتنا بڑا بغض اور کینہ ہے کہ جس کا تم اندازہ نہیں کرسکتے۔

پروردگار عالمین فرماتے ہیں ۔ ترجمہ: ”اے ایمان والو! کسی بھی غیر مذہب کے آدمی ہوہی چکی ہے اور جو بعض وعداوت ان کے سینوں میں پوشیدہ ہیں وہ کہیں زیادہ ہیں۔ہم نے اپنی آیتیں اور نشانیاں کھول کھول کر بیان کر دی ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو۔ سبحا ن اللہ وبحمدہ : واہ میرے مالک کے کیا کہنے کیا کہنا تیری کتاب کا میرے مولیٰ جس طرح تو لاجواب اور لاثانی ہے ایسے ہی تیرا کلام بھی لاجواب اور لاثانی ہے۔

اے میرے رب میرا اور اپنے پیارے نبیﷺ کی امت کا سینہ کھول دے، اے اللہ ہماری آنکھوں پر بندھی پٹیاں اتار دے اے رب العالمین ہمارے دلوں پر لگے قفل کھول دے تاکہ ہم تیری اور تیرے پیغمبرﷺ کی باتیں سمجھ سکیں، آمین ۔ امریکی صدر کے اس بیان کے تناظر میں ہمیں اس صورت حال کا ایک اور رُخ سے بھی جائزہ لینا چاہیے، اگر صورتحال کا اس باریک بینی سے مشاہدہ کریں تو آپ پر یہ بات واضح ہوگی کہ دراصل امریکہ افغانستان میں عملاََ ہر لحاظ سے شکست کھا چکا ہے اور اپنی اس شکست کا ملبہ وہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

سب سے پہلے ہم فوجی وعسکری لحاظ سے امریکہ کی شکست کا جائزہ لیتے ہیں۔ محترم قارئین اس کے لئے آپ کی یادداشت کر میرے ساتھ تھوڑا پیچھے جانا پڑے گا۔ آپ کا یاد ہوگا کہ جب نائن الیون 2001 ء میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور پینٹا گون پر حملہ ہوا اور طیارے ٹکرائے تھے اس کے بعد امریکہ اٹھاون ملکوں کا اتحاد بنا کر نہتے افغانیوں پر چڑھ دوڑا تھا۔ آپ کی یاداشت کے دریچے میں یہ الفاظ محفوظ ہوں گے ڈیزی کٹر بم‘B باون طیارے کروز میزائل، اپاچی ہیلی کاپٹر، بکتر بند گاڑیاں جدید ترین میزائل اور ڈیفنس ٹیکنالوجی، ڈرون، کیمیائی کا زور لگانے کے باوجود غیور افغان قوم کے عزائم کو نہیں جھکا سکا۔

پورے افغانستان کو تورا بورا بنا کر کھنڈرات میں بدل کر اپنا سر افغانی پہاڑوں سے ٹکرا ٹکرا کر اپنے بھیجے کا خود ہی بھرکس نکال دیا۔ آفرین ہے ان پہاڑوں پر اور سلام ہے ان کے رہنے والوں پر کہ ذرا برابر جھکے نہیں، تھکے نہیں اور بکے نہیں آج بھی اپنے پاؤں پر سلامت ہیں، کیا بات ہے بندہ مومن اقبال کی بصیرت جو صدی پہلے فرما گئے۔ ” کیا بات ہے بندہ مومن اقبال کی بصیرت جو صدی پہلے فرماگئے ۔ ”افغان باقی کہسار باقی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Trump ki Pakistan K Khilaff Ahr Zah Sraaii is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 October 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.