سیلفی ۔۔۔ 5 حروف پر مشتمل بظاہر بہت چھوٹا اور سادہ لفظ

اوپو اسمارٹ فون فیملی نے نوجوانوں میں سیلفی کے معیار کور ایک نئے لیول پر پہنچادیا ہے جو کہ نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ اسکے دوئیل کیمرہ سے وائڈ اینگل میں لی جانے والی سیلفیز نے نوجوان طبقے کی دِلی آرزو کو پورا کردیا ہے

ہفتہ 22 اپریل 2017

Selfie
سیلفی، پانچ حروف پر مشتمل یہ لفظ بظاہر بہت چھوٹا اور سادہ نظر آتا ہے لیکن اس ایک لفظ نے دنیا کو اپنا دیوانہ بناکر رکھ دیا ہے۔ سیلفی ایک ایسے سیلف پوٹریٹ کو کہا جاتا ہے جو انسان خود کسی ڈیجیٹل کیمرے یا کسی موبائل فون کے کیمرے سے کھینچی جائے۔ویسے تو یہ عمل بہت پرانا ہے لیکن سیلفی کی اصطلاح 2002ء میں آسٹریلیا کے ایک اخبار میں سب سے پہلے استعمال کی گئی تھی۔

اس لفظ کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آکسفورڈ انگلش ڈکشنری نے اسے سال 2013ء کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا۔ اِن دنوں سیلفی کا رجحان دنیا بھر میں مقبول ہے اور یہ رجحان خاص طور پر نوجوان نسل میں زیادہ پایا جاتا ہے۔
حالیہ برسوں میں جدید اسمارٹ فونز اور اِس میں نصب کیمروں نے نوجوانوں کی زندگیوں ایک انقلاب پیدا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے نوجوان اب باقاعدہ کیمرے کے بجائے تصویر بنانے کے لیے اسمارٹ فونز کو ہی استعمال کرنے لگے ہیں۔اسمارٹ فونز کی آمد کی وجہ سے ڈیجیٹل کیمروں کی مانگ کم ہو چکی ہے۔
اسٹینڈ کے ساتھ تصویر بنانے کے مقابلے میں اسمارٹ فونز سے ’سیلفی‘ لینے سے پرسنل فوٹوگرافی میں ایک نئی جہت سامنے آئی ہے۔ اب سیلفی بنانے والے نوجوانوں کے لیے سیلفی اسٹک بھی متعارف کروا دی گئی ہے جس کی مدد سے وہ آسانی سے گروپ سیلفی بنا سکتے ہیں۔

دنیا بھر کے نوجوانوں کی طرح پاکستانی نوجوان بھی اسمارٹ فونز اور سیلفی کے دیوانے بن چکے ہیں۔ کبھی کوئی کالج یا اسکول میں ہر چھوٹے بڑے موقع پر سیلفی لیتے نظر آئے گا کبھی یونہی اپنے احساسات کا اظہار کرنے کے لیئے سیلفی بناکر کسی سوشل میڈیا سائٹ پر اپ لوڈ کرتا ہوا۔
آج کل تمام بڑے موبائل فون برانڈز کوئی بھی اسمارٹ فون متعارف کرواتے وقت اس بات کا خاص خیا رکھتے ہیں کہ اس میں کیمرہ فیچرز سب سے بہترین ہوں کیوں کہ یہ ہی ان کی سیلنگ میں اضافہ کرے گا۔

ان کی ٹارگٹ آڈینس زیادہ تر نوجوان نسل ہیں اور نوجوانوں کو ایک ہی اسمارٹ فون میں سب کچھ چاہیے خاص طور پر ان میں موجود کیمرہ جس کے ذریعے وہ اپنے سوشل سرکل میں زرا جم کے کھڑا ہوسکیں اور سب ان کے موبائل فون سے لی گئی سیلفی کی تعریف کریں۔ لہٰذا اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیز خاص طور پر ایپل اور سام سنگ اسی ڈور میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئی نظر آرہے ہیں۔


اس ضمن میں ایک اور برانڈ سامنے آیا ہے جس نے اپنے تہلکہ انگیز فیچرز سے سب کو حیران کردیا ہے، بات ہورہی ہے جنوبی ایشیاء کے4th لارجسٹ سیلنگ موبائل برانڈ OPPOکی جس کے کیمروں کو سیلفی ایکسپرٹ کہا جارہا ہے۔OPPO دنیا کا معروف ڈجیٹل ٹیکنالوجی برانڈ ہے جو دنیا کے تمام براعظموں میں یکساں مقبول ہے۔ OPPO کی متعارف کردہ نئی مصنوعات سے ایسا معلوم ہورہا ہے کہ OPPOکے اسمارٹ فونز دوسری کمپنیز کو مات دینے والے ہیں۔

حال ہی میں OPPO نے ایف تھری پلس کیمرہ فون متعارف کروایا ہے جوکہ دنیا میں دوہرے کیمرے والا واحد فون ہے ۔ اس کی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ اسمارٹ فون120 ڈگری وسیع اینگل تک گروپ سیلفی لے سکتا ہے۔ OPPOایف تھری پلس میں موجودانقلابی ڈویئل سیلفی کیمروں میں سے ایک 16 میگا پکسل کیمرہ ہے جس کی بدولت 120 ڈگری وائیڈ اینگل لینس سے بہترین گروپ سیلفی لی جاسکتی ہے۔

اوپو کا مشہور بلٹ ان ”بیوٹیفائی“ فیچر اپنے ورژن 4.0کے ساتھ ان کیمروں میں دستیاب ہے جسے پہلے سے بھی زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ایف تھری پلس ایک یونی باڈی ایلومینیم ڈیزائن فون ہے جس کی اسکرین کا سائز 6 انچ (ایل سی ڈی) ہے۔
اوپو اسمارٹ فون فیملی نے نوجوانوں میں سیلفی کے معیار کور ایک نئے لیول پر پہنچادیا ہے جو کہ نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ اسکے دوئیل کیمرہ سے وائڈ اینگل میں لی جانے والی سیلفیز نے نوجوان طبقے کی دِلی آرزو کو پورا کردیا ہے اب انھیں شاید گروپ سیلفی کیلئے سیلفی اسٹک ساتھ رکھنے کی بھی زحمت نہیں کرنی پڑے گی۔ اگر یہ کہا جائے کہ OPPO کے نئے ایف تھری پلس کے کیمرہ فیچرز نے باقی اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Selfie is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 April 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.