پان،چھالیہ اور گٹکے کے نقصانات اور حکومتی پابندی

چھالیہ اور گٹکا استعمال کرنے سے منہ کا کینسر ہوسکتا ہے اورآج کل یہ بیماری عام دیکھنے میں ملتی ہیں لیکن پابندی کے باوجود یہ کاروبار جاری و ساری ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس سے محفوظ کرنے کے لیے کالجوں اور یونیورسٹیوں میںآگاہی مہم کا آغاز کرنا چاہئیے تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔

ہفتہ 17 مارچ 2018

pan chalia aur ghutky ky nuksanat aur hakoomati pabandi
ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور
پان، چھالیہ اور گٹکا صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں لیکن برصغیر پاک و ہند میں اس کا استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے ان کے زیادہ استعمال سے لوگوں میں منہ کا کینسر کا عام ہیں اس کے مضر اثرات کے بارے میں ٹیلی ویژن اور اخبارات میں اکثر آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہیں لیکن سب بے سود رہتا ہے اب حکومت نے گٹکے اور چھالیے کے بعد پان پر بھی پابندی لگادی ہیں تاکہ لوگ اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں چھالیہ اور گٹکا استعمال کرنے سے منہ کا کینسر ہوسکتا ہے اورآج کل یہ بیماری عام دیکھنے میں ملتی ہیں لیکن پابندی کے باوجود یہ کاروبار جاری و ساری ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس سے محفوظ کرنے کے لیے کالجوں اور یونیورسٹیوں میںآگاہی مہم کا آغاز کرنا چاہئیے تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)


منہ کا کینسر اب عام ہوتا چلا جارہا ہے یہ بیماری پوری دنیا میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں لیکن اس سے محفوظ رہنا ممکن ہے دوسرے ممالک میں جہاں شراب نوشی عام ہیں اور سگریٹ بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں ایسے ممالک میں منہ کا کینسر بھی عام ہیں،ہمارے ہاں سگریٹ نوشی کے علاوہ پان گٹکا اور چھالیہ استعمال کیا جاتا ہے جو منہ کے کینسر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے چھالیہ مین پھپھوندی لگنے سے منہ کا کینسر ہوتا ہے اس کے علاوہ اس سے جگر کا کینسر بھی ہوتا ہے اس لئے ہمیں ان اشیاءخود بھی اور اپنے بچوں کو بھی بچانا ہے حتیٰ کہ میٹھی چھالیہ بھی نقصان دہ ہے کیونکہ اس کو ذائقہ دار بنانے کے لیے عارضی رنگ اور کیمیکل ملائے جاتے ہیں جو منہ کے کینسر کا سبب بنتے ہیں اس لئے ایسی خواتین اور بچے میٹی چھالیہ کا استعمال نہ کریں زیادہ تر یہ اشیاءانڈیا سے اسمگلنگ کے ذریعے لائی جاتی ہیںان کا زیادہ استعمال بھی کراچی اور اردگرد کے علاقوں میں ہوتا ہے ایسی چھالیہ اسمگل کی جاتی ہیں جو پھپھوندی زدہ ہوتی ہیں یہ منہ کے علاوہ جگر پھیپھڑوں اور خواتین میں چھاتیوں کے کینسر کی وجہ سے بنتی ہے اس پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اب دیکھتے ہیں کہ کینسر کیسے ہوتا ہے جب ہم چھالیہ یا گٹکا کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے ہمارے منہ اور حلق میں زخم بن جاتے ہیں اگر ان زخموں کا بروقت علاج نہ کیا جائے اور چھالیہ و گٹکا کا استعمال نہ روکا جائے تو یہ منہ کا کینسر بن جاتا ہے جوکہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے خدانخواستہ اگر کوئی اس بیماری میں مبتلا ہوجائے تو اس کا منہ پوری طرح نہیں کھل سکتا وزن میں کمی،بخار پاخانے میں خون آنا،قے وغیرہ کینسر کی اہم علامت ہیں منہ کا کینسر ہوجانے سے بدبو آتی ہیں جس سے کوئی بھی ان کے پاس آنے سے کتراتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اگر آپ منہ کے کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو ان تمام اشیاءکا استعمال ترک کردیں جن کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہوتی ہیں اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کا خیال رکھیں سارہ اور متوازن غذا کا استعمال کریں اور پابندی سے ورزش کو اپنا معمول بنائیںتب ہی آپ صحت مند رہ سکتے ہیں نماز کی پابندی کو یقین بنائیں اور غیر فطری طرز عمل سے بچیں ابھی بھی حکومت نے پابندی لگا رکھی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی پان سگریٹ کی دکانیں جابجا ہیں کل بھی ٹی وی رپورٹ چل رہی تھی کہ اس سے منسلک لوگوں نے احتجاج کیا ہے کہ ہمیں بے روزگار نہ کیا جائے یہ کہاں کا کاروبار ہے جس میں آپ لوگوں کی زندگیوں کو داﺅ پر لگا دیں میری نظرمیں ایسی پابندی ایک خوش آئیندہ بات ہے دنیا میں اور بھی کئی کاروبار ہیں جنہیں کیا جاسکتا ہے ایسا گھناﺅنا کاربار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کی اشد ضرورت ہے اور تمام اشیاءجن میں سگریٹ،پان چھالیہ اور گٹکا شامل ہیں سب کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردینی چاہیئے تاکہ کوئی بھی اس زہر کو فروخت نہ کرسکے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود بھی اس سے بچیں اور اپنے اردگرد رہنے والوں اور دوستوں کو بھی اس کے مضر اثرات سے بچنے کی تقلین کریں تبھی ہم اس بیماری پر قابو پاسکیں گے حکومت کی طرف سے پنجاب کے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ان تمام اشیاءکی فروخت پر پابندی ہے جو ایک خوش آئندہ بات ہے۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

pan chalia aur ghutky ky nuksanat aur hakoomati pabandi is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 March 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.