ملتان میٹرو بس منصوبے میں بھی کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف!

پی ٹی آئی نے نواز کے بعد زرداری کے خلاف کمر کس لی پاناما ہنگامے کے بعد شریف خاندان پر منی لانڈرنگ کے حوالے سے خبریں منظر عام پر آنے لگیں

جمعہ 8 ستمبر 2017

Multan Metro Bus Mansoby Main B Krooro ki Cruption
اظہر سلیم مجوکہ:
ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی عید الضحیٰ کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں صفائی کی صورتحال بھی بہتر بنانے کے احکامات جاری کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔ پاناما لیکس کے ہنگامے کے بعد شریف خاندان پر منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

ملتان میٹرو بس منصوبہ میں بھی چینی کمپنی کے ذریعے میاں شہباز شریف کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں جس کے مطابق اس منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ ایس ای سی بی نے ملتان کو میٹر و سے متعلق چینی کمیشن کی رپورٹ وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔ رپورٹ کو مزید کاروائی اور تفتیش کے لئے ایف بی آر کو بھی بھجوایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی کے سینئر رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی اثاثہ جات کیس میں بریت کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے متعدد سیاسی رہنماؤں اور تحریک انصاف کا کہنا ہے اس کیسوں کی ازسر نو سماعت ہونا ضروری ہے تاکہ میاں نواز شریف کی کرپشن کے بعد زرداری کی مبینہ کرپشن بھی عوام کے سامنے لائی جائے۔

موجودہ مردم شماری کے نتائج کے بعد ملتان کی آبادی اٹھارہ لاکھ ہوگئی ہے لیکن اٹھارہ لاکھ آبادی کے شہر میں ابھی تک صنعتی اور کاروباری لحاظ سے بہت سی سہولیات کی کمی ہے جبکہ ملازمت کے مواقع بھی کم ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جبوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بہاولپور،ملتان اور رحیم یار خان میں کارکنوں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی اقتدار سے علیحدگی نئی امریکی افغان پالیسی کاحصہ ہے ان کا کہنا ہے کہ توقع ہے ٹرمپ امریکی گورباچوف ثابت ہونگے جبکہ سول ملٹری قیادت ایک ہونے سے ایک واضح پیغام بھی امریکہ تک پہنچایا۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نیب مقدمات کے خاتمے کے لئے زرداری کی شاگردی اختیار کریں۔ جماعت اسلامی کا لاہور سے اسلام آباد احتساب مارچ 11 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم نئی نسل کو کرپشن سے پاک پاکستان دیں گے اور اس مقصد کے لئے احتساب مارچ کو کامیاب بنایا جائے گا۔

ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں قائم فیکٹریوں سے زہریلے دھوئیں اور مواد کے اخراج سے مہلک امراض پھلنے لگے ہیں جبکہ زہریلے مواد کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے اندرون شہر لاکھوں افراد زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے ایسی کسی بھی فیکٹری کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے کاروائی بھی نہیں کی جاسکتی۔ عید الضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی آمد اور خریداری میں رش کی وجہ سے شہر میں ٹریفک اور دیگر مسائل بھی درپیش ہیں پابندی کے باوجود شہری حدود میں بھی جانوروں کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری رہا۔

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر اختر بٹ نے کہا ہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017ء فارما انڈسٹری پر تلوار بن کر لٹک رہا ہے۔ اختر بٹ کے مطابق ڈرگ ایکٹ کی وجہ سے فارما انڈسڑی کو کروڑوں کی ادوایات کی چوری کی تحقیقات بھی جاری ہیں اور اس کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہاں سے چوری کی جانے والی ادویات کو ایران میں فروخت کیا گیا ہے۔

ملتان چیمبر آف کامرس کے صدر جلال الدین رومی نے چیمبرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے سے بہت سی انڈسٹری بند ہوچکی ہے جبکہ برآمدات میں کمی واقع ہورہی ہے اور ترسیلات زررکنے کے باعث کئی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں ۔ صدر ملتان چیمبرز کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیکس ریفنڈ پالیسی میں صنعت کاروں کے مسائل کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

میونسپل کمیٹی خانیوال کے اجلاس میں 40 تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 4 کروڑ 99 لاکھ کی لاگت سے کئی نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں ضمنی قواعد اورقوانین کی منظوری بھی دی ئی ہے حکومت کے دعوؤں کے باوجود رجسٹری برانچ میں رشوت کے بازار کو ختم نہیں کیا جاسکا ۔ ملازمین کی ہڑتال کے خاتمے کے دوسرے روز شدید بارش کے ساتھ ساتھ رشوت کا بازار بھی گرم رہا ہے۔

سرکاری ملازمین کی بجائے پرائیوٹ ٹاؤنوں کے ذریعے من پسند ریٹ پر رجسٹریاں ہورہی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سائلین کے بیٹھنے اور پانی کا مناسب انتظام بھی نہیں کیا جارہا ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہاں پابندی لگائی جائے۔ ملک میں چھٹی مردم شماری کے بعد پاکستان میں پچاس ہزار سے زائد نئے سکول ایک سے زائد یونیورسٹیوں او ر دو لاکھ سے زائد نئے اساتذہ کی ضرورت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

وفاقی اور صوبائی سطح پر آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد جاننے کے لئے سروے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ عید قرباں پرون ویلنگ پائے جانے اور جھولے لگانے پر پابندی کے فیصلے کو سماجی عوامی اور سیاسی حلقوں میں سراہا جارہا ہے۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے مردم شماری کے نتائج کو غیر حقیقی اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عوامی راج پارٹی مردم شماری کے اعدادو شمار کو مسترد کرتی ہے اور عید کے بعد مردم شماری نتائج کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی ہماری خود مختاری کے خلاف ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ جاوید قصوری کے مطابق بھارتی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا جائے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں ادارے مضبوط ہوں تو معاملات خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے۔ امریکہ کو ہماری قربانیوں کا احساس ہونا چاہیے۔ یوسف رضا کے مطابق انہوں نے عمران کو بھی الیکشن اصلاحات پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی رہائش گاہ پر ان کی پھوپھی کی وفات کے موقع پر پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Multan Metro Bus Mansoby Main B Krooro ki Cruption is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 September 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.