ختم نبوت ایمان کابنیادی عقیدہ ہے!

مسلمانوں اور قادیونیوں یا احمدیوں میں کوئی نقطہٴ اشتراک نہیں․․․․․․․․ قرآن وحدیث اور اجماع اُمت سے یہ ثابت ہوچکا کہ حضور ﷺ ہی خاتم النبین ہیں

ہفتہ 25 نومبر 2017

Khtme Nbowat Iman Ka Banyadi Aqeeda Hy
علی محمدقاسمی:
عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا اجتماعی عقیدہ ہے۔ سلفا وخلفاََ شرقا وغرباََ شمالاََ وجنوباََ تمام دسیوں آیات سے صرا حنا اختتام نبوت محمد ﷺ ثابت ہے اور سینکڑوں آیات قرآنی سے اشارتاََ عقیدہ ختم نبوت ثابت ہے۔ کلام اللہ کے ساتھ ساتھ کلام رسولﷺ کا بھی بہت بڑا حصہ مسئلہ ختم نبوت سے بھرا ہوا ہے ۔

بخاری سے لے کر بیہقی تک مسلم سے لیکر نسائی تک تمام کتب احادیث میں یہ مسئلہ روز روشن کی طرح واضح ہے۔ انکار ختم نبوت کفر کا اعلیٰ سٹیج ہے۔ قرآن وحدیث اور اجماع امت سے تو یہ ثابت ہوچکا کہ حضورﷺ خاتم النبین ہیں ان کے بعد اب کوئی نبی نہیں آئے گا، ایک آدمی بھی مدعیان نبوت کو ان کے کردار ، تضاد بیانی، ناشائستہ زبان، شعائر اللہ کی بے حرمتی، تحریف قرآن، تحقیر حدیث، توہین انبیاء اورتنسیخ جہاد کی بنا پر نبی تو کیا مسلمان بھی نہیں سمجھتا۔

(جاری ہے)

1974ء میں مکہ مکرمہ میں تمام اسلامی ممالک کے سربراہان نے اس پر اتفاق کیا کہ آپ ﷺ کے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے گاوہ کاذب اور افتراء باز ہے اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ 7 ستمبر 1974ء کو پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے قادیانیوں کو کافر قرار دے دیا ، یوں قادیانی آئین پاکستان کے مطابق کافر ہیں، نہ وہ تنظیم سازی کرسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے آپ کو مسلمان کہلا سکتے ہیں۔

نہ ہی اپنے دین کی اشاعت کرسکتے ہیں اور نہ ہی اپنی عبادت گاہ کو مسجد کہہ سکتے ہیں۔ قادیانیوں کو ایک ایسی دستوری ترمیم کے ذریعے غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔ جو بالااتفاق منظور ہوئی تھی ۔ یاد رہے کہ مسلمانوں اور احمدیوں کے مابین کوئی نقطہ اشتراک نہیں ہے کیونکہ مسلمان کا ایمان ہے کہ نبوت ورسالت سید المرسلین رسول اکرم ﷺ پر ختم ہوگئی ۔

اس کے برعکس احمد وقادیانی مرزا کو نیا نبی مانتے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے قادیانیوں کے صد سالہ جشن منانے پر لگائی گئی پابندیوں کو صحیح قرار دیتے ہوئے ان کی دائرکردہ پٹیشن خارج کردی تھی۔ 17 ستمبر 1991ء کو عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے 1992 Lahore میں لکھا ہے اس امر کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ خود کو مسلمان ظاہر کرکے امت مسلمہ کو دھوکہ دے سکیں۔

آئینی ترمیم پر عملدرآمد کے لئے مخصوص القابات کے استعمال پر پابندی کا حکم بھی جاری کیا گیا تاکہ قادیانی خود کو واضح طور پر یا کنایتاََ مسلمان ظاہر نہ کرسکیں۔ اس معزز عدالت نے سابقہ مندرجہ میں یہ حکم نامہ بھی جاری کیا تھا کہ مسلمانوں اور احمدیوں وقادیانیوں کے مابین کوئی نقطہ اشتراک نہیں کیونکہ مسلمانوں کا ایمان ہے کہ ختم نبوت ورسالت رسول اکرمﷺ پر ختم ہوگئی اس کے برعکس قادیانی مرزا (لعین) کو نیا نبی مانتے ہیں۔

یاد رہے کہ مسلمان کے لئے آنحضرتﷺ سے عقلی وقلبی اور جذباتی وابستگی اور والہانہ محبت ہی ایمان کی کسوٹی ہے۔ 29 اکتوبر 1994 ء کو کوئٹہ ہائی کورٹ نے بھی قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا۔معزز عدالت نے یہ فیصلہ سنایاتھا کہ احمدی وقادیانی غیر مسلم ہیں، وہ مسلمانوں کے القابات یا اپنی عبادت گاہوں کے نام مسلمانوں کی عبادت گاہ مسجد وغیرہ جیسا نہیں رکھ سکتے ۔

حکم نامہ جاری کرتے ہوئے یہ بیانیہ بھی جاری کیا کہ قادیانی کیسے مسلمان ہوسکتے ہیں۔ جبکہ امت مسلمہ وہ مسلمان ہی نہیں سمجھتے۔ بڑی بات تویہ ہے کہ وہ خود کو بھی اس امت محمدیہ میں شمار نہیں کرتے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں قادیانیوں نے جوا پیلیں شعائر اسلامی کے استعمال کے لئے جمع کرائی تھیں وہ سب 3 جولائی1993ء کو خارج کردی گئیں۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اپنے تفصیلی فیصلہ میں لکھا کہ اندریں حالات کسی قادیانی کے بارے میں پہلے اس کے عقیدے کی ملامت کئے بغیر یہ دعویٰ کرنا اس کو غوروخوض کے لئے پیش کرناظاہر کرنا قراردینا کہ وہ مسلمان ہے نہ صرف آرڈیننس کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ دستور پاکستان کے بھی منافی ہے، اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ہوسکتے ہیں اور وہ ماضی کی طرح امن وامان کی سنگین صورت حال پیدا کرنے کا موجب بن سکتے ہیں۔

بڑے افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک اسلامی جمہوریہ ملک پاکستان جس کی دستور ساز اسمبلی نے قادیانیت کو غیر مسلم قرار دیا ہے اور انہیں شعائر اسلامی کے استعمال سے بھی روکا ہے وہاں کے چند مفاد پرست لوگ وقتاََ فوقتاََ اس بنیادی عقیدہ ختم نبوت پر زبان چلاتے ہیں اور قادیانیت کے خلاف بالاتفاق منظور شدہ قرار داد کو مختلف نام دیتے ہیں، کوئی اسے کالاقانون کہتا ہے تو کوئی اسے ظلم کہتا ہے۔

عقیدہ ختم نبوت رسولﷺ کے خلاف جو بھی عقیدہ رکھے گا وہ نہ صرف نظریہ پاکستان وقانون پاکستان کا غدار ہے بلکہ وہ ازروئے دین اسلام بھی غدار قرآن وسنت ہے۔ یاد رہے رسول خدا خاتم النبین، سید المرسلینﷺ کے چاہنے والے سیاسی مصلحتوں کی بنا پر بنیادی عقائد پر سودے بازی کی قطعاََ اجازت نہیں دیں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Khtme Nbowat Iman Ka Banyadi Aqeeda Hy is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 November 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.