جنوبی پنجاب میں سیاسی گہما گہمی عروج پر!

غیر قانونی کمرشل پلازوں اور عمارتوں کو گرانے کا کام شروع۔۔۔۔۔۔۔۔ محکمہ ریلوے کی طرف سے جہیز اور بیوگان کے لئے 8 کروڑ روپے مختص

منگل 12 دسمبر 2017

Jnaobi Punjab Me Siysi Gehma Gehmi Arooj pr
اظہر سلیم مجوکہ:
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی جنوبی پنجاب میں پی پی کو بحال کرنے اور ملتان میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے خاصے سرگرم ہیں۔ وکلا کنونشن یوتھ کنونشن کے ساتھ ساتھ وہ مختلف یونین کونسلوں کے چیئر مین اور ممبران سے بھی براہ راست رابطے کررہے ہیں۔ ندائے ملت کے قارئین کے لئے ایک خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ جمہوریت کا تسلسل اداروں کے مفاد میں ہے ۔

انہوں نے اپنی نااہلی کے بعد نہ تو اداروں پر تنقید کی اور نہ ہی عوام عدالت میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر کوئی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں پائے جانے والے تحفظات پر قانون سازی بھی 10 دسمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پی پی کی ساکھ بحال کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) اوردوسری جماعتوں کے فعال سیاسی جماعت پی پی میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ملتان میں بلاول بھٹو کا جلسہ پی پی کی جنوبی پنجاب میں دوبارہ واپسی کی سند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا نواز شریف اپنے اوپر دباؤ کم کرنے کیلئے پی پی قیادت سے رابطے کررہے ہیں لیکن پی پی جمہوریت کے خلاف کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ نواز شریف کو بھی احتساب عدالت میں اپنی صفائی پیش کرنا ہوگی۔ پی پی کے 50 واں یوم تاسیس کے موقع پر بھی سید یوسف رضا گیلانی نے کیک کاٹنے کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام کارکن اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ملتان میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کو کامیاب بنا کر ثابت کردیں کہ جنوبی پنجاب ہی پی پی کا قلعہ ہے ۔

مسلم لیگ (بن) کے متعدد وزرا اور رہنماؤں کے سعودی عرب اور دبئی میں اقامہ حاصل کرنے کا انکشاف پارٹی کی ساکھ کو خاصا نقصان پہنچا ہے اب ایک اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم جن کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ خان سے ہے کہ بارے میں یہ خبر آئی ہے کہ انہوں نے بھی سعودی عرب کا اقامہ حاصل کیا ہے ڈپٹی کمشنر ملتان جادر چٹھہ نے یونین کونسلوں سے ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ طلب کرلیا ہے، ان سکیموں میں بجلی اور گیس لائنوں کی سکیمیں شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ یوسی چیئرمین فنڈز کے شفاف استعمال کو بھی یقینی بنائیں۔ چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری نے بھی ایک اجلاس میں واضح کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ملنے والے فنڈز کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔ محکمہ ریلوے کی طرف سے جہیز اور بیوگان فنڈ کے لئے 8 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ریلوے ملازمین کی طرف سے اس اقدام کو سراہا جارہ اہے۔ نشتر ہسپتال میں جدید سٹی سکین مشین نصب کردی گئی ہے اس موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد نشت II کی تعمیرپر بھی کام شروع کردیا جائے گا جس کی تعمیر سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کی صحت کی ضرورتیں مکمل طور پر پوری ہوسکیں گی۔

ملتان کے نو تعمیر جوڈیشنل کمپلیکس میں وکلاء کو سہولتیں فراہم نہ کرنے پر ڈی سی سمیت مختلف محکموں کے سربراہوں کو طلب کیا گیا ہے۔ سیکرٹری قانون کے علاوہ بار کے صدر اور سیکرٹری کو بلا کرتمام سہولیات کی جلد فراہمی کا حکم دیا گیا ہے۔ ملتان شہر میں متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔ ایم ڈی اے ٹیم نے ایک آپریشن کے ذریعے متعدد وغیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے کمرشل پلازوں اور دیگر عمارتوں کو گرانے کا کام شروع کردیا ہے۔

عوامی تحریک کے رہنما فیاض احمد وڑائچ کا کہنا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ حکمرانوں کے گلے کا پھندہ بن جائے گی کیونکہ حکمرانوں نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پیروی کی مگر اب عاشقان رسول ﷺ میدا ن عمل میں نکل آئے ہیں اور یہ شمع رسالت ﷺ کے پروانے ناموس رسالتﷺ کے لئے اپنی جان بھی قربان کردیں گے۔ا ٓئندہ الیکشن کے لئے مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے جوڑ توڑ کا سلسلہ ایک بار پھر تیزی سے شروع ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوس کے قریبی ساتھ حافظ اللہ دتہ بوسن پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ حافظ اللہ دتہ بوسن نے اپنی تنظیم غریب عوام محاذ کو بھی تحریک انصاف میں ضم کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسحاق خاکوانی کی موجودگی میں حافظ اللہ دتہ بوسن کے علاوہ علی شیر بوس اور عاشق بوسن نوجوان سیاسی رہنما کی حیثیت سے خاصے فعال ہیں وہ ڈسٹرکٹ با ر ملتان کے سابق صدر بھی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی شرائط پوری کرنے کے لئے بڑی جماعتوں کی طرف سے کارکنوں کی تعداد بڑھانے کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے الیکشن کمشن کے مطابق 2 ہزار کارکنوں کی فہرست پیش کرنا ہوگی اس شق سے کئی چھوٹی جماعتیں بڑی جماعتوں میں ضم ہوجائیں گی۔ ملتان شہر میں تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس موقع پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور انسداد تجاوزات کمیٹی بھی غیر فعال ہے۔

سیاسی اور عوامی حلقوں کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے موثر آپریشن کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قوم متحد ہوکر ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے ہمیشہ اولین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ملتان میں نئی شروع ہونے والی ڈولفن پولیس بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی۔ عوامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن پولیس مجرمان کو پکڑنے اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی بجائے عام شہریوں کو تنگ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ سیاسی عوامی اور کاروباری حلقوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کا رویہ تبدیل کرایا جائے اورصحیح معنوں میں عوام کا خادم بنایا جائے جس طرح کادم اعلیٰ اپنے بیانات میں اس قسم کے اعزم کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

جنوبی پنجاب میں سوئی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ابھی سردیوں کا سمبر پوری طرح شروع بھی نہیں ہو ااور گیس کی لوڈشیڈنگ تسلسل کے ساتھ کی جارہی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ گیس چوری سے قومی خزانے کو 9 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس این جی ایل حکام کا کہنا ہے کہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔

الیکشن کمشن کی طرف سے 4 دسمبر سے خواتین کے شناختی کارڈ بنانے اور بطور ووٹر رجسٹر کرنے کی مہم شروع کرنے پر سیاسی اور عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی طرف سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس مہم سے خواتین کو شناختی کارڈ کے حصول میں جہاں آسانی ہوگی وہاں وہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی بھی اہل ہوں گی اور اپنے حق رائے دہی کا مناسب استعمال کرسکیں گی ۔

الیکشن کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ متعدد خواتین شناختی کارڈ نہ بننے یا ووٹر لسٹ میں نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے اپنے ووٹ کے حق سے محروم رہ جاتی ہیں گورنر پنجاب ملک رفیق احمد رجوانہ نے اپنے دورہ ملتان کے درمیان سرکٹ ہاؤس میں خطان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں کو عوام کے لئے تمام وسائل فراہم کردیئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سپیشل بچے توجہ کے مستحق ہیں اور سب کو مل کر ان کا قرض اتارنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولتیں عوام تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

سرکاری ہسپتالوں میں تمام وسائل موجود ہیں اور عوام حکومتی مراعات سے فائدہ اٹھائیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ نشتر ہسپتال میں نئی سٹی سکین مشین اور انجیو گرافی کی مشین سے عوام کر ٹیسٹوں کے لئے پرائیوٹ ہسپتالوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ گورنر پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں کو معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ ہسپتالوں کا نظام بھی بہتر بنایا جائے انہوں نے ملتان میں میٹروبس منصوبے کی کامیابی کے لئے مربوط حکومت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Jnaobi Punjab Me Siysi Gehma Gehmi Arooj pr is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 December 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.