عمران خان کی تیسری شادی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

بین الاقوامی میڈیا کی بریکنگ نیوز نئی دُلہن کو سلامی میں خاتون اول بننے کی یقین دہائی کرائی۔

منگل 6 مارچ 2018

imran khan ki teesri shadi twitter pur type trained
رابعہ عظمت
آخر کار عمران خان کی تیسری شادی منظر عام پر آگئی ہے اور تحریک انصاف نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے حالانکہ گذشتہ کئی دنوں سے اس کو میڈیا سے چھپاتے رہے اس سے قبل عمران کی سابقہ اہلیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی شادی بھی کئی روز قبل ہوگئی تھی لیکن اسے جان بوجھ کر چھپانے کے لئے کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے عمران خان کی تیسری شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ہمیشہ اچھا کام بھی برے طریقے سے شروع کرتے ہیں اللہ کرے یہ شادی کامیاب رہے شادی میں چھپانے والی کیا چیز ہے سمجھنے والی بات یہ ہے کہ کس عمر میں کونسا کام کرنا چاہئے کس کی قسمت میں تیسری بار وزارت عظمیٰ اور کسی کی قسمت میں تیسری بار شیروانی ہے عمرام خان کی قسمت میں وزارت عظمیٰ نہیں نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے عمران خان کا گھر توڑ کر اپنا گھر بساتے ہیں پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے عمران کان کی تیسری شادی پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے تو عمران خان بچپن سے پسند ہے میری دعا ہے اللہ تعالیٰ انکی شادی کامیاب کرے تحریک انصاف کے کارکن بھی کپتان کی کامیاب شادی کے لئے دعا کریں عمران خان دوسری شادی ریحام سے ہونے کو بھی چھپاتے رہے عمران کو نکاح چھپانے کی کیا ضرورت تھی عمران خان قومی لیڈر ہیں دنیا ان کودیکھنا چاہتی ہے قیادت کو عمران خان کی ذاتی زندگی پر بات کرنے سے منع کیا ہے عمران سے گزارش ہے کہ اب سیاسی طور پر بالغ ہوجائیں،پنکی سے تیسری شادی کی تحریک انصاف کی طرف سے تصاویر بھی جاری کردی گئیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح مفتی سعید نے اتوار کے روز پڑھایا اور نکاح کی سادہ تقریب گلبرک لاہور میں بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھر میں ہوئی جس کے بعد رخصتی ہوئی پی ٹی آئی چئیرمین کے نکاح کے موقع پر عمران کی جانب سے عون چودھری اور زلفی بخاری گواہان میں شامل تھے جبکہ عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کوئی شامل نہیں ہوا پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر سے جاری پیغام میں چئیر مین اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارکباد دی گئی ہے نعیم الحق نے کہا کہ کچھ عرصے سے پہلے عمران خان نے بشریٰ کو شادی کا پیغام بھیجا تھا اور اب شادی ہوگئی ہے انشاءاللہ عمران خان کا نکاح پورے ملک کے لئے مبارک ثابت ہوگا تحریک انصاف کے ٹویٹ کوری ٹویٹ کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے ٹویٹر پر لکھا اللہ کے فضل و کرم سے ہم ایک نئی زندگی شروع کررہے ہیں آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے یاد رہے کہ عمران خان کی شادی کے حوالے سے خبریں گزشتہ ماہ سامنے آئی تھیں تاہم پی ٹی آئی اور عمران خان کی جانب سے تردید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ابھی بشریٰ بی بی کو صرف شادی کا پیغام بھیجا ہے عمران نے شادی میں اپنی چاروں بہنوں کو بھی نکاح کی تقریب میں نہیں بلایا بعض ذرائع کے مطابق شادی گزشتہ روز کی بجائے جنوری میں ہی ہوچکی ہے اب صرف تصدیق کی گئی واضح رہے عمران خان کی دوسری شادی اینکر پرسن ریحام خان سے 2014 میں ہوئی تھی اس وقت بھی ابتدا میں شادی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کرنے سے گریز کیا گیا تھا فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں ہوئی شادی عمران خان کا نجی معاملہ ہے ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی تقریب میں صرف بشریٰ کے خاندان نے شرکت کی عمران خان کے بچوں کی شادی میں شرکت کا علم نہیں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے عمران کی بہنیں اس شادی کی بھی مخالفت کرتی رہیں جہانگیر ترین نے ٹویٹ میں عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ خان صاحب شادی کی بہت مبارک ہو دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور آپ کی زندگی خوشیوں سے بھردے شاہ محمود قریشی ڈاکٹر شیریں مزاری ڈاکٹر شہزاد وسیم مراد سعید عثمان ڈار نے چیئرمین عمران خان کو شادی کی مبارکباد دی ہے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی جبکہ سوشل میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خبر بریکنگ نیوز کی طور پر چلائی شادی کی اطلاع ملتے ہی انکو مبارکباد دینے والے بھی میدان میں آگئے سوشل میڈیا پر لوگ عمران خان کو مبارکباد دیتے رہے جبکہ ماہر نجوم کے مطابق عمران خان کی شادی اس بار کامیاب ہوجائے گی اور وہ سمجھوتہ کرجائیں گے کہا جارہا ہے کہ عمران خان نے اپنی نئی دلہن کو سلامی میں خاتون اول بننے کی یقین دہائی کروائی قبل ازیں 2013 کے عام انتخابات سے پہلے جب لندن گئے تھے تو اپنے سابقہ سسرال میں سابقہ بیوی جمائما کو بھی اپنے بچوں کی موجودگی میں وزیر اعظم بننے کی خوشخبری دی تھی لیکن انہیں اپنے سابقہ سسرال کے سامنے پرائم منسٹر ہاﺅس میں ہوگی لیکن انہیں اپنے سابقہ سسرال کے سامنے خفت اٹھانا پڑی تھی تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا کہ خان کو ان کی تیسری شادی پر مبارکباد دیتی ہوں اور شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے جس پر کچھ نہیں کہوں گی۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

imran khan ki teesri shadi twitter pur type trained is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 06 March 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.