امام کعبہ کی لاہور آمد

تمام مکاتب فکر سے وابستہ ہزاروں افراد کا اجتماع اُمہ کی وحدت ہی مسائل کا حل ہے خطبہ جمعة المبارک میں خطاب

جمعہ 23 مارچ 2018

Imam kaaba ki lahore amad
رابعہ عظمت
امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا ہے کہ اسلام محبت احترام اور رواداری کا درس دیتا ہے بے گناہ انسانیت کو ذبح کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔پاکستان کی فوج اور قوم کی فرقہ وارانہ تشدد انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خلاف جدوجہد قابل ستائش ہے۔مسلم امہ کی وحدت ہی مسائل کا حل ہے،علمائے کرام کے عصرانے میں طاہر محمود اشرفی نے امام حرم کعبہ کو پاکستان علماءکونسل کی اعزازی رکنیت پیش کی ۔

الشیخ صالح آل طالب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اخوت محبت اور ایمان کے رشتے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان محبت کوئی قوت ختم نہیں کرسکتی پاکستان نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہمیشہ بنیادی کردار ادا کیا ہے اور امت کو تقسیم کرنے اور امت میں اختلاف پیدا کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرس سے خطاب میں کہا کہ اللہ نے مسلمانوں کو بہترین امت بنایا۔اس لئے ضروری ہے کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ کر فرقہ واریت اور فروعی اختلافات میں پڑنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر یقین رکھیں دین میں انتشار پیدا کرنے والے وہی ہے جنہوں نے فرقہ واریت پیدا کی پاکستان اور سعودی عرب کی مثال دو بھائیوں اور ایک جسم جیسی ہے جن کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ہمارا روح کا رشتہ ہے جس کی بنیاد کلمہ کی بنیاد پر ہے ،ایک اسلامی فوج اتحاد سعودی عرب کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا جس میں پاکستان اور سعودی عرب دونوں شامل ہیں بقول ان کے اس پلیٹ فارم پر مسلمان ملک یکجا ہوگئے ہیں دنیامیں دہشت گردی اور فساد کو برداشت نہیں کیا جاسکتا جو دشمن بھی سامنے آئے گا اسلامی فوج اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا امت کو متحد ہوکر مقدس مقدمات کی حفاظت کرنا ہوگی۔

حکمرانوں پر الزم انتشار کا باعث بنتا ہے ،مسلمان اللہ اوررسول ﷺ کے حکم پر کسی کو فوقیت نہیں دیتا۔دہشت گردی ملک کی معیثیت کو تباہ کرتی ہے۔تمام علماءدہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں۔پاکستان امت مسلمہ کی حفاظت کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔امام کعبہ نے مسلمانوں کو ایک دوسرے کی تکریم کرنے کا درس دیا اور اتباع رسول ﷺ کی تاکید اور سورت الحجرات کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین کے معاملے میں اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہ کرو نہ اپنی سمجھ اوررائے کو ترجیح دو بلکہ اللہ اور رسولﷺ کی اطاعت کرو ۔

انہوں نے دعا کی کہ اے اللہ تعالیٰ اسلام اور مسلمانوں کو عظمت عطا فرما اور فلسطین’کشمیر‘شام اور برما می مسلمانوں کی مدد فرما۔آخر میں امام کعبہ نے پروفیسر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اپنی طرف سے شیلڈز پیش کیں۔پروفیسر ساجد میر نے کام کرنا چاہئے۔مہذب ممالک میں جہموریت اور اس کے ایوانوں کا وقار مقدم رکھا جاتا ہے مگر یہاں بدعنوانی کا آڑ میں جہموری سسٹم سے بدظن کرنے کے لیے سیاستدانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

انہوں نے حکمرانوں کو بھی متنبہ کیا کہ بہت ہوگیا اب اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کرنا ہوگا اورپاکستان اسی مقصد کے لئے بنایا تھا۔ہم تکمیل مقاصد پاکستان کی جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں۔عوام میں رائے عامہ ہموار کی جائے گی۔تحریک‘جلسے اور سیمینار ہونگے اور جہموری جدوجہد کے ذریعے ہم اپنے اہداف حاصل کریں گے۔ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم نے کہا کہ اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکے نے ثابت کیا ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اوریہاں کے لوگ اسلام کو پسند کرتے ہیں۔

ہم حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ضرورت پڑی تو اپنے قافلے روانہ کریں گے۔ حافظ ابتسام الہٰی ظہیر اور حافظ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی‘جہموریت اور استحکام پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔امام کعبہ نے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہئے انتشار پیدا کرنے والے ہاتھوں کو روکا جائے امت میں قرآن و سنت موجود ہیں۔

پاکستان میں آکر خوشی ہوئی ہے۔بطور مسلمان ہم سب کو رسول اللہ کی زندگی مشعل راہ بنانا چاہئے۔الشیخ صالح بن محمد آل طالب لاہور میں مصروف ترین دن گزارنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔دریں اثناءامام کعبہ نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں نماز مغرب کی مامت بھی کی۔جامعہ اشرفیہ آمد کے موقع پر مہتم جامعہ اشرفیہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،قاری ارشد عبید،ناظم حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید،حافظ خالد حسن،مولانا زبیر حسن،خواجہ اعجاز احمد سکا اور زاہدمحمود قاسمی سمیت دیگر اساتذہ و علما ءاور طلباءنے فقید المثال استقبال کیا اور امام کعبہ اور ان کے وفد پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،امام کعبہ کی امامت میں نماز مغرب کی ادائیگی کے لیے تمام مکاتب فکر اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں افراد جامعہ اشرفیہ اور اس کے مضافات میں موجود تھے امام کعبہ فضیل الشیخ صالح بن محمد آل طالب حفظہ اللہ نے نماز میں تلاوت شروع کی تو لوگوں پر رقت طاری ہوگئی اور بعد میں امام کعبہ نے طلباءاور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جامعہ اشرفیہ میں دینی تعلیم حاصل کرنا بہت بڑی سعادت کی بات ہے اور ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلامی شریعت اورسنت کی اتباع کرتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں جامعہ اشرفیہ لاہور کی دنیا کا ایک عظیم اور بہترین دینی ادارہ ہے جس کی اسلام اور دینی تعلیم کے لیے روشن خدمات کو پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے ان کے متحد نہ ہونے کی وجہ سے آج مسلمان پوری دنیا میں ظلم اور مصائب و مشکلات کا شکار ہے۔جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے امام کعبہ اور دیگر معززمہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ اور پاکستان کے دیگر ہزاروں مدارس دینی تعلیم کے میدان میں بہترین خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Imam kaaba ki lahore amad is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 23 March 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.