GoTo کی شٹر بند مُہم!

شٹر بندہے توکیا، دکان اب بھی کھلی ہے www.goto.com.pk پر۔ Goto کی شٹر بند مہم نے انٹرنیٹ پر تحلکہ مچادیا

ہفتہ 19 اگست 2017

GoTo Ki Shutter Band Mohim
شٹر بندہے توکیا، دکان اب بھی کھلی ہے www.goto.com.pk پر۔ Goto کی شٹر بند مہم نے انٹرنیٹ پر تحلکہ مچادیا۔ کراچی کی مُختلف دُکانوں کے شٹرز پر آج کل ایک منفرد پیغام نظر آرہا ہے ، جو کہ پاکستان کے اُبھرتے ہوئے آن لائن تجارتی پلیٹ فارمGoto کی نئی شٹربند مُہم کا حصہ ہے۔

َGoto کی جانب سے چلائی جانے والی اس مہم کا مقصد کراچی کے دُکان مالکان کے کاروبارکو آن لائن لے کر آنا ہے، تاکہ ان کا کاروبار بغیر کسی رُکاوٹ کے دن رات چلتا رہے۔ دکانداروں کی فروخت بڑھانے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے (شٹر بندہے توکیا، دکان اب بھی کھلی ہے www.goto.com.pk پر) یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف دکانوں پریہ پیغام آویزاں کرنے کا مقصد صارفین کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ خریداری کے لیے اب وقت کی کوئی قید نہیں اور خریدار اب اپنی سہولت سے گھر بیٹھے خریداری کر سکتے ہیں۔ اس مہم کا بنیادی مقصد نہ صرف خریداروں کو گھر بیٹھے اپنی پسندیدہ دکان سے خریداری کی سہولت میسر کرنا ہے بلکہ دکانداروں کے کاروبار کو وسعت دینا بھی ہے۔ Goto کے مارکٹینگ مینجر شمائل وسی کا کہنا ہے کہ اس مُہم کے ذریعے نہ صرف دُکانداروں کے کاروبار کو فروغ ملے گابلکہ خریداروں کو یہ پیغام بھی ملے گا کے اگران کی قریبی دُکان فی الوقت بند بھی ہے تب بھی وہ اِس دکان سے Goto کے ذریعے خریداری کر سکتے ہیں اور اپنی منتخب شدہ مصنوعات گھر پر وصول کر سکتے ہیں۔

وسی نے مزید کہا کہ اس مہم کے ذریعے دُکاندار وں کے منافع میں واضح اضافہ ہو گا، وہ بھی بغیر کسی اضافی سرمایہ کے۔ چاہے وقت ، دن یا جگہ کوئی بھی ہو، خریدار اپنی پسندیدہ دُکان سے کبھی بھی خریداری کر سکتے ہیں بغیر اِس فکر کے کہ دُکان کُھلی ہے یا بند۔ خریدار اب کسی بھی وقت گھر بیٹھے آرام سے Goto سے خریداری کر سکتے ہیں۔

www.goto.com.pk پاکستان کے بہترین آن لائن سٹورز میں سے ایک ہے ، جو صارفین کی سہولت کے لیئے مختلف مصنوعات بشمول عورتوں کے لباس، میک اپ ، الیکٹرونکس آئٹم ، گیمنگ کانسولز او ر بہت کچھ بہترین قیمتوں میں فراہم کرتا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

GoTo Ki Shutter Band Mohim is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 19 August 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.