ڈینگی نے پھر سر اُٹھا لیا

پشاور میں متاثرین کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیکل ٹیم خیبر پختونخوا پہنچ گئی

جمعہ 25 اگست 2017

Dengue Nay Phr Sarr Utha Liya
سید ساجد یزدانی:
پشاور میں ڈینگی وائرس کی وبا پھیلنے سے صرف چند روز میں متاثرہ افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ نہایت تشویشناک امرہے۔ اس سے پیشتر 2011ء میں بھی لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں ڈینگی کی وبا اتنی ہی شدت سے پھیلی تھی جس کا دائرہ کار ملک کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے اس پر قابو پانے میں پہل کی۔

مرض کی نوعیت اور شدت سے واقف ہونے کے باوجود کسی بھی صوبائی یا وفاقی حکومت نے ڈینگی وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے صائب اور موثر اقدامات نہیں کئے جس کے اثرات اب خیبر پختونخوا میں نظر آرہے ہیں۔ شنید ہے کہ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح صحت کی سہولیات عنقا ہیں، ہسپتالوں میں نہ دوائیں ہیں اور نہ ہی بستر۔

(جاری ہے)

عجب امریہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد کو بھیجے جاتے تھے جس کی وجہ سے مرض کی بروقت تشخیص ممکن نہ تھی۔

وبا کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد بالآخر محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو اس بات کا خیال بھی آہی گیا اور ڈینگی کے مرض کی تشخیص اسلام آباد کے بجائے صوبے ہی میں شرو کردی ہے، ہسپتالوں کو آلات فراہم کردیئے گئے ہیں۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مچھر مار سپرے مہم تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی میں ڈینگی کے علاوہ چکن گونیا کا مرض شدت دکھا رہا ہے۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر کانگو بخار کے کیسز بڑھنے کے خدشات ہیں جس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کی جائیں ۔

صائب ہوگاکہ ڈینگی ، چکن گونیا اور اور کانگو جیسے دبائی امراض سے بچاؤ کیلئے پیشگی احتیاط تدابیر اختیار کی جائیں۔ نیز وفاقی اور صوبائی حکومتیں وائرس کے خامے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، پنجاب سے ڈاکٹرز کی ٹیم اور موبائل ہیلتھ یونٹ بھی پہنچ گئے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8سو تک جا پہنچی ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 28 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں ڈینگی نے ایک بار پھر وار شروع کردیئے ہیں اور علاقہ تہکال ، پشتہ خرہ، سفید ڈھیری سمیت 5 یونین کونسلز میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 800سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد صوبائی حکومے نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ شہر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں خصوصی سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ڈینگی مچھر پشاور میں بے قابو ہوگیا۔ ڈینگی وائرس پشاور کے کئی علاقوں میں پھیل گیا ، پشاور میں 800 سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 130 افراد زیر علاج ہیں ۔ تہکال میں عوام نے ڈینگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے گو عمران گوکے نعرے لگائے۔ پشاور کے عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈینگی کیخلاف مدد کی اپیل کردی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر صحت کو مدد کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پی کے عوام ہمارے بھائی ہیں۔ ہم ان کی مدد کے لئے حاضر ہیں۔ ناظم پشاور محمود عاصم کے مطابق ڈینگی 5 یونین کونسلوں تک پھیلا ہوا ہے۔ صبح شام سپرے کررہے ہیں ۔ اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ عمران خان نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا ۔ ہسپتالوں میں دوائیں ہیں نہ بستر ۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ، ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ادویات اور بستر کم پڑگئے، جب پنجاب مین ڈینگی وائرس پھیلا تھا تو عمران خان نے دھرنے کے دوران اور جلسوں میں شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس لئے پرویز خٹک عمران خان سے کلیئرنس ملنے کے بعد ہی شہباز شریف کی پیشکش کا جواب دینگے ۔

محکمہ صحت خیبر پی کے، ضلعی حکومت اور پشاور واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی)کے زیر اہتمام ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں تہکال 38 اور 39 میں سپرے اور آگاہی مہم شروع ہوگئی جس کے ساتھ گھر گھر سروے بھی کیا جارہا ہے مہم کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی نگرانی میں محکمہ بلدیاتی نمائندوں کی نگرانی میں محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ، ٹی ایم اے ٹاؤن تھری اور ڈبلیو یس ایس پی کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر سپرے کرتے ہوئے لوگوں میں مچھروں سے بچاؤ کا لوشن بھی تقسیم کررہی ہیں۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پ وزیر صحت پرائمری خواجہ عمران نذیر خیبر پی کے میں ڈینگی ایڈوائزری گروپ کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود اور دیگر سینئر ڈاکٹر کی ٹیم کے ساتھ گزشتہ روز پشاور پہنچ گئے تاہم خیبر پی کے حکومت نے پنجاب کی میڈیکل ٹیموں کو ہسپتالوں تک رسائی دینے سے انکار کردیا جس کے بعد پنجاب کی میڈیکل ٹیم پشاور کے علاقے نہکال میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔

خصوصی رپورٹر کے مطابق روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت خواجہ عمران نذید نے کہا وزیر اعلیٰ پنچاب محمد شہباز شریف نے خیبر پی کے میں ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کیلئے بلینک چیک دیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کے سینئر انٹامالوجسٹ پر مشتمل ٹیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول کی سربراہی میں پشاور روانہ کردیا ہے۔

پنجاب حکومت سیاسی معاملات سے بالاتر ہوکر مشکل کی اس گھڑی پر خیبر پی کے کی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے مشکل کی گھڑی میں خیبر پی کے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے خیبر پی کے حکومت کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کریں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پی کے نے صوبائی وزیر صحت سے رابطہ کیا اور کہا پنجاب کی ٹیمیں انسانی ہمدردی کے تحت آئی ہیں۔

خیبر پی کے حکومت نے جواب دیا ہم خود ڈینگی وائرس سے نمٹ سکتے ہیں۔ اپنے وسائل استعمال کریں گے۔ پشاور سے بیورورپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر مسلم لیگ (ن)خیبر پی کے کے صدر انجنیئر امیرمقام نے وفاقی حکومت کی جانب سے پشاور میں ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کیلئے 2,2 لاکھ امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں اور سینکڑوں افراد کے ہسپتال میں ہونے کے باوجود عمران خان کا ان کی خیریت دریافت نہ کرنا اور پرویز خٹک کا منہ موڑنا صرف قابل افسوس ہی نہیں بلکہ خیبر پی کے کے عوام کی توہین بھی ہے، میں خود مریضوں کی تیمارداری میں تاخیر پر معذرت خواہ ہوں مگر تاخیر اس لئے ہوئی کہ عمران خان یہ نہ ارشاد فرمائیں ڈینگی پھیلانا بھی انجینئر امیر مقام کی سازش تھی۔

سندھ حکومت نے بھی ڈینگی کے خلاف خیبر پی کے کو مددکی پیشکش کردی۔ سند ھ حکومت کے رہنما تیمور تالپور کے مطابق خیبر پی کے کے ساتھ ڈینگی متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ عمران خان پکنک چھوڑ کر صوبے کے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔ ڈینگی سے عوام اذیت کا شکار ہیں اور کپتان پکنک منا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے پشاور کے علاقے تہکال میں سابق ایم پی اے عاطف الرحمان کے حجرے میں میڈیکل کیمپ لگادیا۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ خان صاحب کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ شہباز شریف نے محبت سے بھیجا ۔ کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں پورے شہر میں ڈینگی بچاؤ کے سپرے کریں گے۔  شہباز شریف نے خیبر پی کے میں ڈینگی کی وباء سے نمٹنے کے حوالے سے پنجاب کی میڈیکل ٹیم کے اراکین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پی کے کے بہن بھائیوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں اور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے خیبرپی کے کے عوام اور حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائے ۔ میڈیکل ٹیموں کے اراکین اور موبائل ہیلتھ یونٹ ڈینگی سے متاثرہ افراد کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شب وروز کام کریں۔ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے، ٹیم کے اراکین اسی جذبے سے سرشار ہوکر رکام کریں۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور ٹیم کے اراکین کی خدمات کی ستائش کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے زرعی شعبے کی ترقی کے انقلابی پروگراموں سے حقیقی معنوں میں چھوٹے کسان کو ریلیف مل رہا ہے۔زراعت قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے کا پیکج دیا گیا ہے۔

اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔  ملک کی 70 سالہ تاریخ کا موقع ہے کہ بے زمین کاشتکاروں کو بھی بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔ زرعی شعبہ اور کسان دوستی ہماری معاشی منصوبہ بندی کا بنیادی ستون ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا شاندار پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ زرعی شعبہ کی ترقی اور چھوٹے کاشتکار کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں ۔ زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کے نرخوں میں کمی، زراعت لوازمات کی رعایتی نرخوں پر فراہمی اور سستے داموں کھادوں کی فراہمی سے بھی چھوٹے کاشتکار کو ہی فائدہ ہوا ہے ۔

زراعت ، لائیوسٹاک کو ترقی دے کر غربت اور بیروزگاری جیسے مسائل پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔  وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے پیپا ٹائٹس فلٹر کلینک کا دورہ کیا اور کلینک کے مختلف حصوں میں گئے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں اور دیگر عملے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات ایک کردیں۔  پیپاٹائٹس کا علاج کرانا غریب عوام کے بس کا کام نہیں، حکومت یہ ذمہ داری پوری کرے گی ۔ ہم نے صوبے سے اس مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کررکھا ہے اور اسی مقصد کے تحت ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جارہا ہے اور 25 پیپاٹائٹس فلٹر کلینکس بنائے جائیں گے جہاں مفت علاج ہوگا اور ادویات بھی فری ملیں گی۔

کمپیوٹر ائزڈ نظام کے تحت ادوایات کی چوری یا خوردبردکاکوئی امکان نہیں ۔ انہون نے کہا کے ان جدید ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس میں نہ کوئی ہڑتال کرے گا اور نہ ہی کسی قسم کی بلیک میلنگ ہوگی۔ ان فلٹر کلینکس میں مریضوں کو دھکے نہیں پڑے گے اور نہ کوئی ڈاکٹر اور ایم ایس مریضوں کو ادویات باہر سے لانے کیلئے کہے گا۔ مریضوں کو تمام ادویات سو فیصد مفت ملیں گی۔

جو لوگ تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے ہیں انہیں اس تبدیلی کو سامنے رکھنا چاہیے جو لوگ تبدیلی کی بات کرتے ہیں وہ سن لیں کہ تبدیلی ہم لارہے ہیں ۔ ایسے کئی ہسپتال بنائے ہیں اور سینکڑوں مزید بنارہے ہیں جن میں صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہورہی ہے وزیراعلیٰ نے سپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سے سبکدوش ہونے والے امریکی قونصل جرنل یوری فیڈ کیو اور نئی تعینات ہونے والی قونصل جنرل الزبتھ کنییڈی ٹرڈو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے انسانیت سے محبت اور بے لوث خدمت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ کسی لالچ اور مفاد کے بغیر بنی نوع انسان کی بھلائی کا فریضہ سرانجام دیا جائے اور انسان دوستی کا مطلب ہے ہم دوسرے انسانوں کے لئے وہی سب چاہیں جو اپنے لئے چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ٹیلی فون کیااور کہا کہ خیبر پی کے میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ پنجاب حکومت ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیمیں روانہ کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان کے مطابق پرویز خٹک نے تعاون کی پیشکش پر شہباز شریف کی کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیربرائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری علی جان خان نے خیبر پی کے کے حکام سے رابط کرکے انہیں صوبے میں ڈینگی کی وباء پر قابو پانے میں ہر ممکن تعاون اور مدد کر پیشکش کی۔

وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ (ٹیکنیکل)ڈاکٹر عاصم الطاف کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔ ڈینگی مچھر پشاور میں بھی بے قابو ہوگیا ۔ اس کا وائرس صوبائی دارلحکومت سمیت کئی علاقوں میں پھیل گیا ہے۔ صرف پشاور میں800 سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 130 افراد زیر علاج ہیں۔ صوبائی حکومت علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔

ناکافی طبی سہولتوں کے خلاف متاثرہ علاقوں کے لوگ گو عمران گو کے نعرے لگا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو ٹیلی فون کوکے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے انہیں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ چند برس قبل اس کا حملہ پنجاب اور لاہور پر ہوا ۔ تب صوبائی حکومت اس بلائے ناگہانی کا مقابلہ کرنے کے لئے بالکل تیار نہیں تھی۔

ایسی صورتوں میں عموماََ ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں ، لیکن وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان ٹیم نے اوسان خطا نہیں ہونے دیئے۔ اس بیماری کے مقابلے کے لئے دن رات ایک کردیا اور سری لنکا سے ماہرین کی ٹیمیں منگوالیں۔ چنانچہ ان کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس موذی وبا پر قابو پالیا گیا۔اس دو تین سال کی محنت سے کئی مفید تجربات بھی حاصل ہوئے جن کی بناء پر پنجاب حکومت واقعی اس پوزیشن میں ہے کہ اپنے تجربات سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچائے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو اپنے لیڈر کی اجازت کا انتظار کرنے کی بجائے سیاست سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی بہتری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشکش قبول کرلینی چاہیے ۔ ہمیں یقین ہے کہ مریضوں کا علاج کرنے والی ٹیمیں سیاست کا پرچار کرنے اور میاں شہباز شریف کا تشخص اجاگر کرنے کی بجائے مریضوں کی خدمت پر ہی توجہ دیں گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Dengue Nay Phr Sarr Utha Liya is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 August 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.