چاہ بہار پورٹ۔۔۔۔ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہوائی قلعہ

بات پانی کی ہو یا کشمیرکی ،کرکٹ ہو یادہشت گردی کے خلاف جنگ کا میدان،افغانستان میں پاکستانی مفادات سے لیکر اقوام متحدہ میں پیش قدمی تک ہر راہ میں روڑے اٹکانا اور غلیظ پرو پیگنڈ بھارتی پالیسی کا اہم ترین نقطعہ ہے

منگل 26 دسمبر 2017

Chha Bahar Port Pakistan k Khilaf Bharat ka Hawai Qila
محمد سعید رفیق:
 یہ حقیقت مسلمہ ہے کہ بھارت کو پاکستان کا مفاد،کامیابی ،فائدہ یا برتری کسی صورت قبول نہیں،بات پانی کی ہو یا کشمیرکی ،کرکٹ ہو یادہشت گردی کے خلاف جنگ کا میدان،افغانستان میں پاکستانی مفادات سے لیکر اقوام متحدہ میں پیش قدمی تک ہر راہ میں روڑے اٹکانا اور غلیظ پرو پیگنڈ بھارتی پالیسی کا اہم ترین نقطعہ ہے، پاکستان سے بھارت کی ذاتی پرخاش اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ پڑوسی ملک نے اپنے فائدہ کیلئے نہیں صرف پاکستان کے نقصان کے لئے منفی پالیسیوں پر عمل پیرا رہنا اپنا شیوہ بنالیا ہے۔

بھارتی کی غیر صحت مندانہ روش کی تازہ مثال ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کو پاکستانی مفادات پر ضرب کاری لگانے کیلئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی ہے، بھارت چاہ بہار کے ذریعہ پاکستان کو بائی پاس کرکے ڈیڈ لاک افغانستان اور پھر اس سے آگے سینٹرل ایشیا تک پہنچنے کے خواب دیکھ رہا ہے، اس مقصد کیلئے 2015 میں ہونے والے ایران افغانستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کے تحت بندرگاہ کی توسیع،چا ہ بہار حاجی جک کاریڈور اور ریل ٹریک کی تعمیر کا فیصلہ کیا ، تقریبا ً21بلین ڈالر کی متوقع بھارتی سرمایہ کاری کے وعدوں کے ساتھ چاہ بہار کی 2توسیع شدہ برتھوں کا افتتاح گزشتہ دنوں ایرانی صدر نے کیا،برتھوں کی توسیع کیلئے معاہدے کے تحت بھارت کو500ملین ڈالر فراہم کرنے تھے لیکن اب تک 235ملین ڈالر فراہم کئے گئے ہیں، جس میں 150ملین ڈالرکا آسان شرائط پر دیا جانے والا قرضہ بھی شامل ہے جبکہ ابھی ایران بار ڈر پر افغان شہر زرناج تک چاہ بہار حاجی جک کوریڈورکی تعمیر، جنوب مغربی ایران کے پسماندہ علاقے میں انڈسٹریل زون کا قیام،حاجی جک میں کاپر اور اسٹیل کی مائننگ کیلئے بھاری سرمایہ کاری، وسط ایشیائی ملکوں کے ریل کاریڈو رسے باہم ملنے کیلئے ٹریک ڈالنے کا کام ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

  چاہ بہار پورٹ کی دوبرتھوں کو ایران سے مستعا ر لیکر پاکستان کو افغانستان اور سینٹرل ایشیا کی منڈیوں سے بے دخل کرنے کا بھارتی منصوبہ کیا حقیقت میں خطے میں سی پیک اور گوادر پورٹ کے مقابل بھارتی گیم چینجر ثابت ہو گا ؟ یا پاکستان اور چین کی اسٹیٹجک و اقتصادی بالادستی کی جانب پیش قدمی کیلئے چیلنج بنے گا؟کیا واقعی مستقبل میں سی پیک اور گوادر پورٹ کو بھارت کے پڑوسی ملکوں کے ساتھ ملکر بدخول سے مسائل درپیش ہوں گے ؟ قرین و قیاس کا جائزہ لیا اور ایماندارانہ تجزیہ کا کیا جائے تو معلوم پڑتا ہے کہ چاہ بہار ایرانی مرضی کے خلاف بھارت کا پاکستان کے خلاف تعمیر کیا گیاایک ہوائی قلعہ ہے جسے مودی سرکار خطے میں پاکستانی مفادات کو نقصان پہنچانے کے غیر معمولی اقدام سے تشبیہ دے کر ایک ارب سے زائد بھارتیوں کو بیوقوف بنارہی ہے، بھارت کے خیال میں چاہ بہار بندر گا ہ کے ذریعے افغانستان تک اقتصادی راہداری کے قیام اوررسائی سے پاکستان کے اسٹریٹجک مفادات پر ضرب کاری لگادی گئی ہے، بھارتی سورما چاہ بہار کو گوادر اور حاجی جک کوریڈور کو سی پیک کا نعم البدل خیا ل کررہے ہیں ، بھارتی میڈیا چاہ بہار کے ذریعے سینٹر ایشیا اور افغانستان تک بھارتی بالادستی کے خواب دیکھ رہا ہے جبکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرانی بندر گاہ کی2 ملین میٹرک ٹن ہینڈلنگ کی استعدادکو بتدریج 8ملین ٹن اور پھر 80ملین ٹن تک لے جایا جائیگا،بھارت درحقیقت ایرانی بندر گاہ کو چینی بالا دستی کے ایک چیلنج کے طور پر پیش کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے ، مگر ایسا نہیں ہے، چاہ بہار اور گوادر سسٹر پورٹ تو ضرور مگر دو الگ الگ حقیقتیں بھی ہیں یہ سچ ہے کہ گوادر اور چاہ بہار کا کوئی مقابلہ نہیں ، گوادر پورٹ کی اہمیت اور اسے سے جڑے غیر معمولی فوائد کی حیثیت ایک حقیقت ہے ،بحرہ ہند دنیا کی سب سے بڑی تجارتی گزر گاہ ہے جہا ں سے سالانہ ایک لاکھ بحری تجارتی جہاز گزرتے ہیں وہاں واقعچاہ بہار اور گواد ربندر گاہ دونوں کی جیو پولیٹیکل اور جیو اسٹریٹجک حثیت مسلمہ ہے، دونوں بندر گاہیں دنیامیں تیل کے سب سے بڑے ذخائر آبنائے ہر موذ کے دہانے پر موجود ہیں ، جہاں دنیا کا دوتہائی تیل کاقدرتی ذخیرہ موجود ہے او17بلین بیرل تیل روزانہ نکالا جارہا ہے ، دونوں بندرگاہوں کی اسٹریٹجک اہمیت بڑی واضح ہے دونوں ایک ایسے بحری تجارتی اور تیل سپلائی کے جنکشن پر موجود ہیں جو دنیا کے تین بڑے اوراہم خطوں سے منسلک ہے ، جن میں جنوبی ایشیا ،وسطی ایشیا،اورمشرق وسطیٰ شامل ہیں ، مذکورہ بحری تجارتی راستے سے سالانہ ایک لاکھ تجارتی جہاز اوردنیا کا 70فیصد تیل گزرتا ہے، بحرہ ہند دنیا کی 65فیصد معدنیات،31فیصد گیس اور تیل کی50فیصد بر آمدات کا گڑھ ہے ، چین اور بھارت اپنے اپنے معاشی مفادات کے تحفظات کیلئے چاہ بہار اور گوادر کی بندر گاہوں کی تعمیر اور آپریشنل کرنے میں متحرک ہیں ، چینی منصوبے میں46اربڈالر کی لاگت سے گوادر کو کاشغر سے جوڑنے کیلئے 3000کلومیٹر راہداری کی تعمیر انتہائی اہم ہے ، گوادر سے چین تک رابطے کیلئے روڈ،ریل اور تیل ،گیس پائپ لائن قائم بھی کی جائیں گی گواد رکی موجودہ بندرگاہ جسے صرف سی پیک سے جڑے منصوبے کے سامان اور مشینوں کی ہینڈلنگ کیلئیاستعمال کیا جارہا ہے اس وقت بھی ایک مکمل بندر گاہ شمار کی جاسکتی ہے،ایک کلومیٹر سے طویل پٹی پر مشتمل 13الگ الگ برتھیں ،ڈیڑھ لاکھ کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گنجائش اور 18میٹرز تک قدرتی گہرائی گوادر کی مسلمہ حیثیت پر مہر بہ ثبت ہیں، گوادر پورٹ کے توسیعی منصوبے میں 204تک100برتھوں کے قیام کے ذریعہ400ملین ٹن سامان کی ہینڈلنگ کرنا بھی ہدف میں شامل ہے، گوادر پورٹ جہاں چین کو فیض یاب کرے گا وہیں پاکستان بھی سیراب ہو گا، گوادر پورٹ پرتیل ٹرمینل اور پائپ لائن کی تعمیر کے ذریعے سی پیک چین کو درکار تیل اور گیس کی سپلائی کااہم اور مصروف ترین روٹ ہوگا،چینی منصوبہ بندی میں شامل ہے کہ 2025تک خلیجی ممالک سے اپنی بر آمدات کو 135ارب ڈالر سے اوپر لے کر جاناہے ,خلیجی ممالک سے آنے والے 8سالوں میں تیل اور گیس کی خریداری بھی 160ارب ڈالر سالانہ ہو جائیگی ،مستقبل میں چینی تجارت کیلئے خلیجی ممالک سے گوادر پورٹ کے ذریعہ سی پیک کے استعمال سے کم وقت اور کم خرچ میں سامان کی منتقلی آسان ترین روٹ ثابت ہو گا ۔

گوادر اپنی سٹریٹجک پوزیشن کے حوالے سے بھی پاکستان اور چین کے لئے نہایت اہم ہے، گوادر پورٹ کی بنیاد پرسی پیک کے ذریعہ چین کو کاشغر کے راستے ایک محفوظ اور مختصر روٹ مشرق وسطیٰ ،سینترل ایشیا اور فریقہ تک بھی دستیاب ہو گیا ہے ،بحرہ جنوبی چین کے پر خطر اور تناوٴ سے بھرپور سفر کے دس ہزار کلو میٹر کے مقابلے میں 25سو کلومیٹر کا فاصلہ کو ئی اہمیت نہیں رکھتا، بحرہ ہند میں چین کی موجودگی فوجی لحاط سے بھی اہمیت کی حامل ہے، جہاں موجودگی دنیا کے اہم ترین تجارتی راستے کے جنکشن کی نگرانی کے ساتھ ساتھ بھارتی بحریہ پر نظر رکھنے میں بھی کار کرگر ہو گی ، گوادر پورٹ میں چینی موجودگی جہاں پاکستان کے پانیوں میں کسی بھی غیر ملکی خطرے کوکم کرنے گی وہیں چین اپنی شمالی سرحدوں پرمحسوس ہونے والے دباو کو گرم پانیوں میں بھارتی ساحلوں پر منتقل کر سکے گا، بحرہ ہند میں چینی موجودگی امریکا کی بحرہ جنوبی چین میں موجودگی کا بھی جواب ہو گا جبکہ مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال پر بھی نظر رکھی جاسکے گی، دوسری جانب سب سے بڑھ کر پاکستان اور چین کی نظرمیں بلوچستان کے کاپر اور سونے کے غیرمعمولی طور پر 260ارب ڈالر کے ذخائر بھی ہیں ، چاہ بہار کے ذریعہ ایرانی تیل اور گیس کے ذخائر اور تین ٹریلین ٹن کے افغانستان میں موجود معدنیات کے ذخائر پر نظر رکھے ہو ئے ہے۔

سی پیک اور گوادر پورٹ چینی صوبے سنکیانگ کے ا نڈسٹریل زون کے لئے بھی ہر لحاظ سے اہم ہے ۔ مواقع اور سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے گوادر پورٹ چاہ بہار سے 10 سال آگے ہے ، دوسری جانب چاہ بہار کی استعدادی صلاحیتوں کا جائزہ لینے سے قبل ایران پاکستان اور ایران چین تعلقات کا مشاہدہ بھی ضروری ہے ، بدلتے موسموں میں بدلتے مزاج کی طرح پاک ایران تعلقات میںآ تی جاتی گرم جوشی اور سر د مہری معمول کی بات ہے،مگر حقیقت یہ ہے کہ ایران اور پاکستان قیام پاکستان کے بعد سے ایک گہرے روابط میں بندھے ہو ئے ہیں جنھیں مذہب اور ثقافت کی ہم آہنگی نے مصائب ومشکلات اور اختلافات کے باوجود مستحکم کیا ہے ، حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں میں آنے والی حالیہ گرمجوشی کا آغاز پاکستان کی جانب سے ایرانی تحفظات کی دوری سے شروع ہوکر،آیت خامنہ ای کے کشمیرکی آزادی کے حق میں بیان دینے تک سے تاحال جاری ہے ، گزشتہ دنوں چاہ بہار بندرگاہ کے افتتاح کے موقع پرایرانی صدر حسن روحانی کے خطے میں مثبت تجارتی مقابلے اورگوادر پورٹ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھارتی امیدوں پر پانی ڈالنے کیلئے کافی ہے،کلبھوشن کی ایران سے کارروائیاں جاری رکھنے کے پاکستانی موقف کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارت سے ایرانی احتجاج یہ واضح کررہا ہے کہ تجارتی مفادات کے برعکس ایران چاہ بہار کے ذریعہ پاکستان کے کسی اسٹریٹجک مفاد کو نقصان پہنچانے کی اجازت قطعی نہیں دے گا،آبنائے ہرموز کے دھانے اور دنیا کے مصروف ترین بحری تجارتی روٹ پر آباد ہونے کے باوجود چاہ بہار سے تجارتی اور اسٹریٹجک مفادات کا حصول ہر حال میں محدود ہی رہے گا،سب سے پہلے تو مستقبل قریب میں محدود محل وقوع کی بنا پر چاہ بہار پورٹ کی کارگو ہینڈلنگ استعدادکا10سے 12ملین ٹن کا ہدف کوئی غیر معمولی نہیں ۔

لینڈ لاک افغانستان تک رسائی کیلئے بھارت کی راہ میں 950کلومیٹر کی بحری دوری اور تقریباًاتنا ہی ایرانی سر حد کے اندر سفرسستے تجارتی ذرائع نقل و حمل میں یقینی طور پر حائل ہوگا،بھارت کا دعویٰ ہے کہ چاہ بہار پورٹ کے ذریعے افغانستان سے موجودہ 800ملین ڈالر کی تجارت جلد 3ارب ڈالر تک پہہنچ جائے گی،دوسری جانب بھارت کا ہدف سینٹرل ایشیا میں پاکستان اور چین کے تجارتی مفادات کو کم کرنا بھی بھارتی پالیسی کا حصہ ہے ، ایسے میں جب کہ ایران کے عالمی سیاست کے حوالے سے مخصوص طرز عمل یعنی غیر ریاستی اداروں کی سپورٹ ، بے جا مداخلت پسند پالیسیوں کی وجہ سے خود کو جنگ کے خطرا ت سے دوچار کرنیکی پالیسی اورامریکی پابندیوں ،یورپی یونین کی کڑی جکڑ بندیوں کی موجودگی میں ایسا ناممکن دکھائی دیتا ہے ،بھارت کو منصوبے سے جڑی اس حقیقت کو بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ چاہ بہار پورٹ پراسکا ملکیتی حق نہیں صرف مستعار لی گئی دو برتھوں پراختیار ہے ،اس لئے یہا ں اس کی استعداد کار کی صلاحیت بھی یقینی طور پرنہ صرف محدود بلکہ نظر میں رہے گی ، اگر یوں کہا جائے کہ بحرہ ہند میں تازہ چینی موجودگی اور نگرانی کا نظام بھارت کے اسٹریٹجک مفادات کے کیلئے ایک مستقل تھریٹ ہو گا تو غلط نہ ہو گا،چاہ بہار بندرگاہ کی قدرتی صلاحیت گوادر پورٹ کے مقابلے میں محدود ہے ،سب سے پہلے تو بندرگاہ کی قدرتی گہرائی گوادر کے مقابلے میں کم برتھیں چھوٹی ہیں جہاں بڑے جہازاوں کا لنگر انداز ہونا مشکل ہے ،ایران کے ذریعے پاکستان کو بائی پاس کرکے افغانستان تک پہنچنے کے راستے میں ایک اہم اسپیڈ بریکر ایران چین تجارتی روابط بھی ہیں جن میں سر فہرست سی پیک میں شمولیت اور ایرانی معیشت کے لئے 10رب ڈالر سے زائد کا چینی پیکج بھی ہم ہے ۔

دوسری جانب افغانستان میں بھارتی اجار ہ اداری اور پولیس مین کی حثیت سے تعیناتی کے خواب کی تعبیرکی تلاش بھی کوئی اتنی آسان نہیں ، بھارت اور امریکا کو سب سے ضروری یاد رکھنے والی حقیقت یہی ہے کہ افغان امن کا راستہ صرف پاکستان سے ہو کر گزرتا ہے افغانستان میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چینی مفادات بھی ایک زندہ حقیقت ہیں جنھیں بھارت رام لیلا کی جھوٹی سچی کہانیوں سے جھٹلا نہیں سکتا،پڑوسی ملک میں امن اور معاشی استحکام کیلئے پاکستان چین روس اور افغانستان کی مشترکہ کوششیں یقینی کامیابیوں کی جانب بڑھ رہی ہیں جو افغانستان سے سینٹرل ایشیا تک تجارت کے بند دروازے بھی کھولے گا،

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Chha Bahar Port Pakistan k Khilaf Bharat ka Hawai Qila is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 December 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.