بلیو وہیل چیلنج

اس چیلنج کو قبول کر کے مرنے والوں کی تعداد 130 سے 140 کے درمیان ہے جن میں زیادہ تر ٹین ایجر شامل ہیں

Sadaf Zubairi صدف زبیری منگل 22 اگست 2017

Blue Whale Challenge
یورپ میں تیزی سے مقبول ہوتا بلیو وہیل چیلنج اب ایشیا کے دروازے پر بھی دستک دینے لگا ہے، گزشتہ دنوں بھارت میں دو ٹین ایجر اس کا شکار بن کر خودکشی کر چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس چیلنج کو قبول کر کے مرنے والوں کی تعداد 130 سے 140 کے درمیان ہے جن میں زیادہ تر ٹین ایجر شامل ہیں، جتنا میں نے نیٹ پر اسے سرچ کیا ہے میری معلومات کے مطابق اس کے پچاس چیلنج ہوتے ہیں جن میں آدھے خفیہ ہوتے ہیں جو کیوریٹر یعنی ان کا نمائندہ آپ کو دیتا ہے، جواوپن چیلنج نیٹ پر دیئے گئے ہیں ان میں اپنے ہاتھ پر بلیڈ سے کٹ مارنا، جسم کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچانا، ہارر موویز دیکھنا اور اسی قسم کا میوزک رات کے آخری حصے میں سننا، بلند عمارتوں پر جا کر منڈیر پر چلنا یا باہر کی جانب رخ کر کے بیٹھنا، رات گئے ٹرین کے پھاٹک پر جانا اور ان کی دی گئی ہدایات پر عمل کرنا جیسے عوامل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان اوپن ٹاسک سے ہی خفیہ ٹاسک کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایک بار آپ اس چیلنج میں داخل ہو گئے تو اپنی مرضی سے باہرنہیں نکل سکتے۔ واضح طور پر یہ کچے اور خصوصاً نوجوانوں کے ذہنوں کو بدترین طریقے سے استعمال کرنے کا سوچا سمجھا منصوبہ نظر آتا ہے۔ مجھے حیرت ہے کہ عالمی طور پر اس منحوس چیلنج کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی، اب جب کہ بھارت میں دو بچوں کی خودکشی کا معاملہ سامنے آگیا ہے تو ہمیں اپنے طور پر حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنے گھر میں انٹرنیٹ ایکٹیوٹیز کو مسلسل مانیٹر کیجئے، بچوں کو یقین دلائیے کہ ہر مسئلہ کا حل ضرور ہوتا ہے، ان سے کمیونیکیشن بہتر اور مضبوط کیجئے، اپنی فیملی کی اور اپنی حفاظت کیجئے، اللہ تعالیٰ سب کو اپنی امان میں رکھے آمین۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Blue Whale Challenge is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 August 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.