اپنا ٹائم ویسٹ نا کریں

پاکستان کی محنتی عوام جو دن رات محنت کرکے اپنے لیڈر کو الیکشنوں میں جیت کا نام دیتی ہے اُ س کی پہچان ورکر ہیں وہ خود نہیں اور ورکروں کو اُن کا حق دینا بھی اُن کا فرض ہے خواتین و مرد حضرات جو پارٹی کیلئے اپنی جان کی پروا نہیں کرتے اپنا دن رات کا ٹائم برباد کرکے محنت دل لگی سے ساتھ دیتے ہیں اُن کے ساتھ اتنی نا انصافی کیوں !

پیر 14 اگست 2017

Apna Time Waste Na Karain
رانا محمد بلال:
میں مسلسل آٹھ سال سے دیکھ رہاہوں کیا ہو رہا ہے کیا نہیں۔ کچھ ہوگا بھی یا نہیں۔ہمارے پاکستان میں بہتری آئیگی بھی یا نہیں۔ لیکن میں اس معاملات میں بہت پریشان ہوں اپنی سج بج نہیں رہتی ۔اکثر بیٹھا بیٹھا سوچ میں پڑھ جاتا ہوں کے پاکستان کا کیا بنے گا جب بات آتی ہے اللہ کی ذات پر تو بہت کچھ ہو سکتا ہے پھر پاکستان کی حکومت پر آتی ہے تو کچھ نہیں ہو سکتا اگر کچھ ہو سکتا ہے تو یہاں کے لوگ ہی کچھ ہونے نہیں دیتے پوری دُنیا گھوم کر آجاو لیکن جب اچھا کرنا ہے تو اپنا آپ ٹھیک کر لو ۔

لیکن وہ کیسے ہو سمجھ نہیں آتی ۔جب سمجھ آتی ہے تو ٹھیک ہو رہا ہے تو ساتھ چلنے والے ہی برُا کر دیتے ہیں جب وہ بُرا کرتے ہیں تو بندہ مایوس ہو کر رہ جاتا ہے پھر نا باہر کی سمجھ آتی ہے نا گھر کی بس یہی وجہ ہے جیسے کے پاکستان مسلم لیگ(ن)اگر دیکھا جائے تو کچھ غلط نہیں کر رہی پاکستان کی تعریف باہرکے ملکوں میں ہونے لگتی ہے تو کچھ پارٹیاں آ کر ملک کا نام بدنام کر دیتی ہیں اس کی خاص وجہ ہے کہ جیلس پن جو پاکستان میں ختم نہیں ہو سکتا نیچے سے اوپر تک ہر افسر ہر انسان ایک دوسرے سے جلتا ہے ۔

(جاری ہے)

بہت افسوس کی بات ہے لیکن کیوں وجہ یہ ہے کہ (وہ میرے سے اوپر کیوں جا رہا ہے ) دیکھو بھائی اللہ کی کوئی خاص رحمت ہوگی اور اللہ کی خاص رحمت کے آگے تو انسان کچھ نہیں ہے نا سوچو ! لیکن سوچ کیسے سکتے ہو آپ، آپ ہی تو ٹانگیں کھینچ رہے ہو ۔خیر کوئی بات نہیں بہت نازک دور ہے آج کل کا میں ایک پروگرام پر گیا تو وہاں ایک بات چھر گئی کے آج کے دور میں کسی کی کوئی پروا نہیں کرتا میں پریشان ہو گیا پھر سوچا ،بات تو ٹھیک ہے لیکن پھر اچانک خیال آیا بات تو بالکل غلط ہے یہ پروا ہی تو ہے جو اچھے لیڈر کو آگے نہیں آنے دیتی مسال کے طورپر جیسے میاں نواز شریف کے آنے سے پاکستان میں خوشحالی آئی ہے تو باہر کے سفیروں نے تعریفیں کرنا شروع کر دی تھی پاکستان کا نام روشن ہو گیا تھا پھر دوسری پارٹی کے لوگوں نے پروا کرنا شروع کر دی کہ پاکستان تو ترقی کی طرف جا رہا ہے یہ بات ہضم نہیں ہوئی تو پروپگنڈے شروع کر دیئے چلو کوئی بات نہیں عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے اگر اللہ عزت دیتا ہے تو ذلت بھی دیتا ہے اگر ذلت دے تو عزت کی اُمید رکھنی چاہئے کیوں کے اللہ سو دروازے بند کر دے تو ایک دروازہ کامیابی کا لازمی کھولتا ہے چلو بات کرتے ہیں ٹائم ویسٹ کی تو دیکھا جائے تو لوگ اپنا کاروبار کا رونا روتے ہیں اگر سوچا جائے تو کاروبار محنت ،دل لگی ،ٹائم دینے سے ہوتا ہے اگر ہم اپنا مکمل ٹائم پارٹیوں کے نعرے لگانے میں لگا دیں تو دن رات بھاگ دوڑ میں یہ جیتے گا وہ جیتے گا جیت تو ایک نے جانا ہی ہے لیکن آپ کو کیا ملے گا ( ؟ ) اور بات آتی ہے حکومت کی دیکھو جو جس معاملے میں لگا ہے لگے رہنے دو اپنا کام کرو محنت کرو اپنا گھر چلاوٴ جب آپ کے معاملات سب کچھ گھر بار ٹھیک ہے تو پھر آپ خواہش مند ہیں تو پارٹی کو بھی ٹائم دو اُس کو جو اپکے کام بھی آئے اُس کو نہیں جو جیت کر آپ کو کہے میں کون تے تو کون!پارٹیوں کا ساتھ اس لیے دیا جاتا ہے کہ علاقہ میں اچھی پہنچان بن جائے لوگوں کے چھوٹے موٹے مسلے مسائل حل ہو سکے وہ تب ہی ٹھیک ہونگے جب ہم ٹھیک ہونگے ۔

پاکستان کی محنتی عوام جو دن رات محنت کرکے اپنے لیڈر کو الیکشنوں میں جیت کا نام دیتی ہے اُ س کی پہچان ورکر ہیں وہ خود نہیں اور ورکروں کو اُن کا حق دینا بھی اُن کا فرض ہے خواتین و مرد حضرات جو پارٹی کیلئے اپنی جان کی پروا نہیں کرتے اپنا دن رات کا ٹائم برباد کرکے محنت دل لگی سے ساتھ دیتے ہیں اُن کے ساتھ اتنی نا انصافی کیوں ! اس لئے کے انہوں نے آپ کا ساتھ دیا آپ کو ایک لیڈر کا نام دیا غلط بات ہے اپنی حلال کی کمائی لگا کر جیب سے خرچ کرکے نعرے لگا کر گھر خالی ہاتھ جانا اور فائدہ کچھ نا ہو تو پھر خواتین و مرد کو سوچنا چاہئے اپنا ٹائم ویسٹ نا کریں ایسے ہزاروں کام ہیں جو گھر بیٹھ کر بھی کیئے جاتے ہیں جس سے عزت کی حلال کی روٹی کھائی جا سکتی ہے ٹائم وہاں دیا جائے جہاں عزت ہو اپکی بات سنی جائے آپ کے کام کیئے جائیں علاقہ میں اچھی پہنچان بن جائے لوگوں کے مسلے حل کئے جائیں گے لیکن فائدہ تو وہ لوگو لے جاتے ہیں جن لوگوں کو آگے لگا کر خواتین و مرد کا ٹائم برباد کرکے گروپ میٹنگ اپنی گیدرنگ شو کروا کر لاکھوں کی فنڈز لے کر تو کون تے میں کون پیچھے رہ جاتی ہے دل لگی اور دل لگی اس بات کی کے پارٹی سے پیار ہوتا ہے پھر درگزر کیا جاتا ہے (آخر کب تک )کہ آج نہیں تو کل تو ہمیں فائدہ ہوگا لیکن ایسا کچھ سین نہیں ہے سین بنانا پڑتا ہے سین بنانے کیلئے خود کو مضبوط کرنا پڑھتا ہے کہنا پڑتا ہے کہ ہم ورکر ہیں ہمارا کچھ کریں نہیں کچھ کرنا تو ہم ساتھ نہیں دینگے پھر جن کو قدر ہوگی وہ آپکا لازمی ساتھ دیگا اس لئے آپ اپنا ٹائم ویسٹ نا کریں اور کرنا ہی ہے تو وہاں کریں جہاں آپ کا سر فخر سے بلند ہو ۔

شکریہ

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Apna Time Waste Na Karain is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 August 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.