الخدمت فاؤنڈیشن کاقربانی پراجیکٹ

الخدمت فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضا کاراور ذمہ دار ان اپنی عید سیلاب متاثرین اور فاٹاآئی ڈی پیز کے ساتھ منائیں گے

ہفتہ 19 ستمبر 2015

Al Hidmat Foundation Ka Qurbani Project
شعیب احمد ہاشمی:
قربانی ایک مالی عبادت ہے اور شعا اسلام میں سے ہے۔ہر وہ مسلمان جو صاحب نصاب ہو،اور چاہے دنیا کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھتا ہواُس پر قربانی فرض ہے۔پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی عیدالاضحی مذہبی عقیدت واحترام سے مٹائی جاتی ہے جس میں لاکھوں جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے جاتے ہیں اور اس کا گوشت ضرورت مندوں اور عزیزواقارب میں تقسیم کیا جاتاہے۔


قربانی پراجیکٹ الخدمت فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کا ایک اہم حصہ ہے۔جس میں الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال مصیبت زدہ اور دوردراز پسماندہ علاقوں میں قربانی کا گوشت پہچانے کا اہتمام کرتی ہے۔اس کے علاوہ شہری علاقوں میں بھی بیواؤں،یتامیٰ اور مساکین میں گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی دہائیوں کے تجربے سے جوتلخ حقائق سامنے آئے ہمارے ہی ملک میں بہت بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جنہیں سال میں صرف عیدالاضحی کے موقع پر ہی گوشت کھانا نصیب ہوتا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کو ملنے والی قربانیوں کا ایک بڑا حصہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں اور تنظیموں کی بھیجی گئی قربانیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔پاکستان اور تیسری دنیا کے ممالک میں تو قربانی کے جانور کوخریدنے سے لے کر اس کی دیکھ بھال ،قربانی کرناا ور اس کاگوشت تقسیم کرنے تک کے مرحلے میں خودشامل ہونا آسان بھی ہے اور یہاں کامعاشرہ اور حالات بھی ان پہلوؤں کی اجازت دیتے ہیں۔

لیکن یورپ ، امریکہ اور ایسے ممالک جہاں جانور خریدنا، اس کی دیکھ بھال کرنا، قربانی کی سہولیات میسر نہیں اور وہاں کے قوانین بھی اس حوالے سے سخت ہیں تو وہاں کے مسلمان قربانی کی رقم پاکستان یادیگر ایسے ممالک بھجوا دیتے ہیں جہاں الخدمت ایسی تنظیمیں ان کی قربانی مستحقین تک پہنچانے کا اہتمام کرتی ہیں۔کچھ ایسے صاحب استطاعت افراد بھی موجود ہیں،جواپنی قربانی آفت زدگان کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں یا ایک سے زائد قربانی کرنا چاہتے ہیں۔

تو وہ بھی اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن سے رجوع کرتے ہیں اور الخدمت ایسے افراد کی قربانی مستحقین تک پہنچانے کا اہتمام کرتی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد اور اس کے ملک بھر میں پھیلے رضاکاروں کے منظم نیٹ ورک کی بدولت نہ صرف ملک بھرسے بلکہ دیگر ممالک سے بھی سے مسلمان اور برادرتنظیمیں قربانی بھجواتی ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن مرکزی، ریجنل اور ضلعی سطح پر قربانی پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کے لئے ڈیسک قائم کیا جاتا ہے جس میں قربانی کے جانوروں کی خریداری سے لے کر ان کی دیکھ بھال اور قربانی کرنے سے لے کرگوشت کی تقسیم اور رپورٹنگ کا اہتمام کرتا ہے۔

گزشتہ سال بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ اور فاٹاکے بے گھر افراد سمیت گلگت بلتستان آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔گزشتہ سال عیدالاضحی پر 6,656قربانی کے جانوروں کی قربانی کی گئی جن میں2,273چھوٹے جانور اور4,383بڑے جانور شامل ہیں۔الخدمت قربانی پراجیکٹ میں قربانی کے ان جانوروں پر 26 کروڑ50لاکھ روپے خرچ ہوئے جس سے مجموعی طور پر ملک بھر میں 1لاکھ45ہزار سے زائد خاندانوں نے استفاد حاصل کیا۔


عیدالاضحی کے موقع پر چرم قربانی کاحصول بھی الخدمت کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے جس کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن مرکزی سطح پر مہم چلاتی ہے ،لوکل ٹیمیں شہروں اور قصبوں میں سٹال لگاتی ہیں، گھروں میں چرم کے حصول کے لئے شاپنگ بیگ تقسیم کئے جاتے۔اس چرم قربانی سے حاصل ہونے والی رقم سال بھی جاری رہنے والے الخدمت کے رفاہی کاموں مثلاََ ہسپتال، کلینک،سکول بیواؤں میں راشن کی تقسیم، پسماندہ علاقوں میں طلبہ میں سٹیشنری اور سکول بیگ کی تقسیم ،دوردراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے کنویں کھدواے وغیرہ پر خرچ کی جاتی ہے۔


بدقسمتی سے گزشتہ ایک دھائی سے پاکستان زلزلوں، سیلابوں اور بدامنی کے خلاف جنگ جیسی ناگہانی آفات کاشکارہے۔زلزلہ ہویا سیلاب۔یاپھر بدامنی کے خلاف جنگ․․ اس صورتحال سے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں جنہیں اپنا گھر بارچھوڑنا پڑتا ہے۔انفاسٹر کچربری طرح متاثر ہوتا ہے اور متاثرین کی بحالی میں کبھی مہینوں تو کبھی سالوں لگ جاتے ہیں۔

خوشی غمی اور عیدین تک اسی اُدھیرپن میں گزر جاتی ہیں۔بچے بوڑھے خوارتین آنکھوں میں اچھے دنوں کے خواب سجائے کیمپوں اور متاثرہ مکانوں میں دن پیتا دیتے ہیں۔ناگہانی آفات پرکسی کازور نہیں۔البتہ موثر منصوبہ بندی کے تحت بچاؤ کی تدبیر کی جاسکتی ہے۔ایسے میں الخدمت فاؤنڈیشن کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں ریسکیواور ریلیف کے مرحلے میں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ عید کے موقع پر مصیبت زدہ بھائیوں میں خوشیاں بانٹنے کا اہتمام بھی کرتی ہے۔

عیدالفطر کے موقع پر بچوں کے فیسٹول اور تحائف کااہتمام کیا جاتا ہے جبکہ عیدالاضحی کے موقع پر متاثرین میں قربانی کوگوشت پہنچانے اور پکارکرتقسیم کرنے کا اہتمام بھی کیاجاتا ہے۔
اس سال بھی گزشتہ سالوں کی طرح شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث گلگت بلتستان ، آزادکشمیر،خیبرپختونخوا، پنجاب،سندھ اور بلوچستان کی آبادی کا بڑا حصہ متاثر ہوا۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے جہاں سیلاب متاثرین کی مددکے لئے ریسکیواور ریلیف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن اس عیدالاضحی پر الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب زدگان،فاٹا کے بے گھر خاندانوں اور مستحقین میں قربانی کاگوشت پہنچانے کا منصوبہ بنایاہے۔ عیدالاضحی ہمین قربانی اوربھائی چارے کادرس دیتی ہے۔اس عیدالاضحی پر اپنے مصیبت زدہ اور ضرورت مندہم وطنوں کو خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک رکھیں اور اپنی قربانی اور چرم قربانی الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیہ کیجئے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Al Hidmat Foundation Ka Qurbani Project is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 19 September 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.