65 کروڑ لاگت سے بننے والا خانیوال کا اوورھیڈ برج زمین بوس

پنجاب سے پیپلز پارٹی کا صفایا پی ٹی آئی اور ان لیگ آمنے سامنے جنوبی پنجاب میں زینب کے قاتل کی سزا پر ملا جلا ردعمل،سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

جمعرات 1 مارچ 2018

65 crore lagat sy bannay wala khanewal ka overhead bridge zameen bos
اظہر سلیم مجوکہ
مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے درمیان نئے الیکشن سے قبل ضلع لودھراں میں جہانگیر ترین کی خالی کردہ نشست حلقہ این اے 154 کا نتیجہ اگرچہ اپ سیٹ کی حیثیت سے اختیار کرگیا ہے تاہم سیاسی مبصرین اس کے مزید پہلوﺅں پر بھی گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں جہانگیر ترین اور مخدوم شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات تحریک انصاف کے کارکنوں کا بھرپور انتخابی مہم نہ چلا اور شہر ہی زیادہ توجہ مرکوز کرنا بھی اس شکست کے عناصر میں شامل ہے وفاتی وزیر مملکت عبدالرحمن کا نجوجو کلثوم نواز شریف کے بھانجے بتائے جاتے ہیں کہ بلدیاتی سطح الیکشن مہم نے بھی صورتحال کو ڈرامائی طورپر تبدیل کیا ہے بہر حال عوامی اور سیاسی حلقوں کا یہ کہنابھی بجا ہے کہ اس شکست سے عمران خان کو اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور الیکشن میں شہروں کی بجائے دیہات پر بھی مرکوز کرنے میں مدد ملے گی جبکہ تحریک انصاف میں موروثی سیاست کی بجائے کارکنوں کو اہمیت دینے کے اصول کو بھی فوقیت ملتی ہے لودھراں الیکشن میں شکست کو تحریک انصاف اور جہانگیر ترین نے خوشدلی سے قبول کیا ہے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وہ بہتر حکمت عملی کے ساتھ کم بیک کریں گے جبکہ علی ترین کے حاصل کردہ 91 ہزار ووٹ بھی اس حلقے کی آئندہ سیاست کے لیے مثبت ثابت ہوسکتے ہیں وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے لودھراں میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان اور تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کی وجہ سے بھی اس حلقے میں مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بنک بڑھا ہے وزیر مملکت اوور سیز عبدالرحمن کا نجونے لودھراں کے شہریوں کو بتایا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اپنے ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے اور اہالیان لودھراں کے لئے مزید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنے جلد لودھراں آئیں گے جس میں میاں برادران نے فوری طور پر لودھراں آنے کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم لیگ(ن) کی اس کامیابی پر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا بہر حال آئندہ الیکشن اس حلقے سے مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی فضا پیدا کرے گا۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب میں اس وقت تینوں مخدوم خاصے فعال نظر آرہے ہیں سید یوسف رضا گیلانی جنوبی پنجاب میں پی پی کو فعال رکھے ہوئے ہیں انہوں نے ملتان میں بلاول بھٹو کا کامیاب جلسہ منعقد کرایا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کا جنوبی پنجاب میں مضبوط ستون تصور کئے جارہے ہیں مخدوم جاوید ہاشمی اگرچہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا کئی بار اعلان کرچکے ہیں مگر ابھی تک پارٹی کی مرکزی قیادت نے ان کو قومی اسمبلی کی نشست کا حتمی فیصلہ بھی نہیں کیا جبکہ اس سے قبل وہ سینٹ کے نشست کے لیے بھی امیدوار تصور کئے جارہے تھے اب ان کے روایتی حریف مسلم لیگ(ن)کے ہی رانا محمود الحسن کو سینٹ کا ٹکٹ دے دیا گ یا ہے گزشتہ دنوں مخدوم شاہ محمود قریشی مخدوم جاوید ہاشمی کے بیٹے اور بیٹی کی شادیوں کے موقع پر ایک سیاسی میلے کی فضا بنی رہی جس میں مختلف الخیال سیاسی پارٹیوں کے نمایاں رہنماﺅں نے شرکت کرکے سیاسی موضوعات کو گرمائے رکھا بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ شادیوں کی نقاریب میں تمام سرکردہ رہنما اکٹھے ہوجائیں خاص کر مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم جاوید ہاشمی کا اکٹھے ہونا ایک نیام میں دو تلواروں کا اکٹھا ہوتا ہے بہر حال گزشتہ دنوں مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر یہ اکٹھ دیکھنے میں آیا اسی طرح راقم کے بیٹے سرمد کی دعوت ولیمہ میں بھی مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم جاوید ہاشمی سٹیج پر اکٹھے بیٹھے رہے جبکہ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جنوبی پنجاب کی سیاست اور عوامی تقاریب اور خوش غمی میں ان وضعدار سیاست دانوں کی شمولیت نہ صرف اس شہر کی خاصیت ہے بلکہ اس شہر کی سیاست کو مرکزی دھارے میں لانے کا ایک اہم سبب بھی ہے ضلع ڈیرہ غازی خان میں عام انتخابات کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہے ملتان کے چلڈرن کمپلیکس کو زکوة فنڈ کی مد میں 95 لاکھ جاری ہونے پر ملتان کے عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے،
غریب و مستحق بچوں کے علاج کے لیے محکمہ سوشل ویلفئیر کی طرف سے اس امداد کی فراہمی سے چلڈرن کمپلیکس سے غریب اور نادار افراد کو امداد کی جاسکے گی قصور میں کم سن زینب کے قاتل عمران کو عدالت کی طرف سے سزائے موت کے فیصلے پر عوامی حلقوں کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس سنگین جرم کو سامنے رکھتے ہوئے اور عوامی غم و غصہ ٹھڈا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس مجرم کو سرعام پھانسی کی سزا دی جائے ملتان میں مئیر شپ کا عہدہ بھی اس وقت مسائل کا شکارہے مئیر مخالف ڈویلپمنٹ گروپ روز بروز اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے اس گروپ نے اب ملتان بچاﺅ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے مئیر ہٹاﺅ ملتان بچاﺅ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے مئیر ہٹاﺅ ملتان بچاﺅ تحریک کے فیصلے کے بعد گروپ نے عدالت سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے ضلعی حکومت کی طرف سے علی گڑھ ماڈل سکول کی کئی کنال اراضی و اگزار کرانے کے بعد سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے اور علی گڑھ کالج کے معاملات کو چلانے کے لیے باقاعدہ ٹرسٹ بھی قائم کردیا گیا ہے جبکہ مولوسی سلطان عالم کی طرف سے اراضی واپس سرکاری تحویل میں لینے کے خلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے ضلعی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید کاروائی کو روکنے کی ہدایت کی ہے سرکاری عمارات اور منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال اور کمشن مافیا کی وجہ سے آئے روز بلند وبالا عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے واقعات رونما ہورہے ہیں 65 کروڑ ست بنایا جانے والا ضلع خانیوال کا اوورہیڈ برج افتتاح سے قبل ہی زمین بوس ہوگیا ہے خانیوال نشاط پھاٹک پر ریلوے ڈبل ٹریک پر تعمیر کا سلسلہ گزشتہ 3 برس سے جاری تھا برج رات کے وقت ھرنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

65 crore lagat sy bannay wala khanewal ka overhead bridge zameen bos is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 March 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.