تعصب کی آنکھ!!

ایک متعصب شخص کا حقیقت شناس ہونا اتنا ہی دشوار ہے جتنا کسی کلر بلائنڈ کا رنگوں کی شناخت کرنا

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید پیر 4 دسمبر 2017

Taassub ki aankh!!
تعصب کی عینک لگا کر دیکھنے والا حقیت کے رنگ نہیں دیکھ سکتا۔ ایک متعصب شخص کا حقیقت شناس ہونا اتنا ہی دشوار ہے جتنا کسی کلر بلائنڈ کا رنگوں کی شناخت کرنا۔ درحقیقت حقیقت رنگ رنگ ہے اور اس کے کسی بھی رنگ سے آگاہی کیلئے اپنے رنگ پر فخر، غرور اور عُجَب سے نجات پانا از بس ضروری ہے۔

(جاری ہے)

نجات کی اصل یہ ہے کہ اپنی زبان، ذات، علم، قوم، قبیلے، تاریخ اور جغرافیے پر زعم سے نجات پائی جائے۔ حق خود کو جتلاتا نہیں۔۔۔۔۔ صرف بتلاتا ہے۔۔۔۔۔بزور افکار و کردار!! حق دائروں میں مقید نہیں۔ حق خط مستقیم ہے۔۔۔۔۔ اس لیے استقامت اور مجاہدہ  طلب کرتا ہے۔ مجاہدہ استقامت پر قیام ہے۔  مفادات کے دائروں میں قید ہمیشہ حق اور حقیقت سے نا آشنا رہے گا۔۔۔۔۔ وہ آگہی کے نام پر ایک زعم آگہی تک پہنچتا ہے!!

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Taassub ki aankh!! is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 December 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.