صفائی کی ناقص صورتحال‘ خطرناک امراض میں اضافہ

فیروزہ شہر میں تعمیر ہونے والی جدید سیوریج ،واٹر سپلائی سکیموں کے لئے 22 کروڑ کی خطیر گرانٹ کی منظوری پر مقامی ایم پی اے میاں اسلام اسلم کی خصوصی کاوش اور محنت کو سراہا گیا لیکن زیر تکمیل منصوبوں میں ناقص میٹریل اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پورے شہر میں گندگی پھیل گئی

منگل 4 جولائی 2017

Safai Ki Naqis Sorat e Hall
فیروزہ شہر میں تعمیر ہونے والی جدید سیوریج ،واٹر سپلائی سکیموں کے لئے 22 کروڑ کی خطیر گرانٹ کی منظوری پر مقامی ایم پی اے میاں اسلام اسلم کی خصوصی کاوش اور محنت کو سراہا گیا لیکن زیر تکمیل منصوبوں میں ناقص میٹریل اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پورے شہر میں گندگی پھیل گئی۔ پائپوں کی کھدائی سے سڑکیں کھنڈرات بن گئیں اور ہینڈ اوور ہونے سے قبل لائن بیٹھ گئیں۔

مین ہول ٹوٹ گئے گندہ پانی گھروں، دکانوں اور نشیبی علاقوں میں پھیل جانے سے آمدورفت کا نظام معطل اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا گلیاں سڑکیں اور کوچے گندے پانی کا تالاب، نشیبی علاقے جوہڑ بنے ہوئے ہیں۔ تعفن، غلاظت اور پھسلن سے جہاں آئے روز حادثات ہو رہے ہیں وہاں شہری آب نوشی و نکاسی کے سلسلے میں شدید مشکلات اور عظیم مصیبت سے دوچار بے یارومددگار ہونے کی وجہ سے راست اقدام کی جانب گامزن تھے کہ مقامی چیئرمین جام محمد اکبر لاڑ سوجھل نے اپنے دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں انجمن تاجران و شہریان کے صدر حاجی محمد ارشد رحمانی، جنرل سیکرٹری حافظ محمد اسماعیل سعیدی، صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنما میاں ریاض حسین کھرل، عبدالحمید زرگر، صوفی محمد صدیق، محمد افضل ر اجہ، محمد جمیل فراز، حیدر علی پرنس، چودھری لیاقت علی سمیت بھاری تعداد میں دکانداروں و شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہریوں نے مقامی چیئرمین جام محمد اکبر لاڑ سوجھل سے استدعا کی اور صحت و صفائی کے مسئلے کی جانب ان کی توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ ہماری زندگی جانوروں کی طرح بسر ہو رہی ہے حالیہ شدید بارشوں نے جہاں پوا شہر پانی میں ڈوب چکا ہے وہاں جدید سیوریج واٹر سپلائی میں ہونے والے ناقص میٹریل کا پول کھول دیا بھانڈا پھوڑ دیا وائس چیئرمین چودھری عمران علی‘ میاں ریاض حسین‘ حافظ محمد اسماعیل سعیدی نے اپنے خطاب میں یوذر کمیٹی بنانے مین لائن کلیئر کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

جس پر جام محمد اکبر لاڑ چیئرمین نے اپنی جانب سے منتھلی 30 ہزار روپے دینے اور دکانداروں سے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اجلاس کے دوان مقامی ایم پی اے میاں اسلام اسلم آئے جنہیں دکانداروں نے اپنے مسائل ترجیح بنیاد پر حل کرنے کی اپیل کی اور فیروزہ کی بگڑتی ہوئی صورحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ میاں اسلام اسلم نے کہا مجھے دکانداروں کی تکلیف کا احساس ہے تشنہ تکمیل ‘ منصوبہ جات انشاء اللہ تین چار ماہ کے اندر تکمیل کے مراحل سے گزرے گا۔

تاہم سردست انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسیئن کو ٹیلی فون کر کے دکانداروں اور تاجر حلقوں کی مشکلات سے آگاہ کیا جس پر ایکسیئن نے اپنے سب انجینئر رضوان عباسی کو فوری طورپر لائن کلیئر کرانے کا حکم جاری کیا۔ انہوں نے کہا چند روز کے اندر مین لائن کلیئر کرا کے دکانداروں کی مجوزہ یوذر کمیٹی کے سپرد کر دی جائے گی۔ عیدالفطر گزر گئی وعدہ وفا نہ ہوا دکانداروں کے اندر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

دکانداروں نے دھمکی دی کہ صحت و صفائی کا نظام درست نہ کیا گیا تو ہم انتظامیہ اور سیاسی حلقوں کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔کیونکہ اس وقت زیر زمین مضر صحت پانی پینے اور گندگی سے فیروزہ کے ہر گھر موذی امراض بڑھ رہے ہیں، لوگ اس زندگی سے موت کو ترجیح دے رہے ہیں دکانداروں نے ایم پی اے کو الیکشن کمپئن کا وعدہ یاد دلایا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Safai Ki Naqis Sorat e Hall is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 July 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.