پاکستان میں برانڈز کی اندھی تقلید

پاکستانی عوام میں برانڈز کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے۔ یہ ہمارے معاشرے میں مثبت کی بجائے منفی اثرات ڈال رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے معاشر ے میں کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ برانڈز تو ٹریڈ مارک اپنی شناخت کے لئے استعمال کرتے ہیں

بدھ 10 مئی 2017

Pakistan main Brandss Ki Andhi Taqleed
ماہم زیب:
پاکستانی عوام میں برانڈز کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے۔ یہ ہمارے معاشرے میں مثبت کی بجائے منفی اثرات ڈال رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے معاشر ے میں کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ برانڈز تو ٹریڈ مارک اپنی شناخت کے لئے استعمال کرتے ہیں مگر ہمارے ہاں یہ تو ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا ہے۔ جس نے برانڈ کے کپڑے پہنے ہو اسے عظیم اور باشعور سمجھا جاتا ہے۔

یعنی ہم لوگوں کو ان کے کردار کی بنا پر نہیں بلکہ پہننے اوڑھنے کی وجہ سے عظیم سمجھتے ہیں۔کالج یونیورسٹی میں جس نے صرف ضرورت کے تحت سستا موبائل رکھا ہو اور عام سے کپڑے زیب تن کئے ہو تو لوگ اس کا مذاق بنا دیتے ہیں اس کی زندگی عذاب بنادیتے طنز کرکرکے، جس سے اس انسان کی خود اعتمادی شدید متاثر ہوتی ہے۔بیٹیوں کی شادی کے موقع پر سسرال والے برانڈ کی چیزوں کی فہرست بناکر دے دیتے ہیں جنہیں اس کمپنی کا زیادہ چیزوں کو فوقیت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انسانوں کو چیزوں کے ساتھ ترازو میں تولا جاتا ہے۔
آج کل ڈیزائنر کپڑوں کا رجحان پورے عروج پر پہنچا ہوا ہے۔ کوئی بھی تقریب ہو، موضوع گفتگو وہ خاتون ہوگی جس نے مشہورڈیزائنر کا سوٹ پہنا ہوگا۔ یہ ٹرینڈ لوگوں میں احساس کمتری پیدا کررہا ہے۔ لوگوں کی سوچ بن گئی ہے کہ کم پیسوں میں گھر کاخرچ چلالے گے پرمقابلہ کرنے کے لئے سوٹ مہنگے سے مہنگا پہنے گے۔

کھانے پینے میں بھی برانڈ نے قدم رکھ لیا ہوا ہے۔ اب تو گلی محلوں میں بھی ریسٹورنٹ اور کیفے کھل گئے ہیں پہلے صرف چھٹی کے روز ان جگوں پر بھیڑ نظر آتی تھی پر اب عام دنوں میں ہی یہاں پر قطاریں لگی ہوتی ہیں۔ نئی بات یہ ہے کہ لوگ کیفے میں جاکر پانچ سو کا ملک شیک کا گلاس خرید کر پینے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کا استعمال کرکے لوگوں کو بتاتے ہیں کہ ابھی ہم اس مشہورومعروف اور مہنگے کیفے میں بیٹھے ہیں۔

ہم یہ نہیں سوچتے کہ ان پانچ سو روپے سے ہم کسی کی مدد کرسکتے ہیں۔ایک قوم تب ہی ترقی کرتی ہے جب اس کا معاشرہ سیدھے راستے پر گامزن ہو۔ معاشرہ لوگوں سے بنتا ہے تو اگر ہم لوگوں سے زیادہ چیزوں کواہمیت دے گے تو معاشرے کا نظام درہم برہم ہوجائے گا۔ ہمیں کسی کو ذلیل ورسوا کرنے کے بجائے اس کی مدد کرنی چاہیے کہ ہم اپنی اصل قدروں کو پہچانے، مصنوعی اور وقتی چیزوں سے زیادہ رشتوں اور انسانوں کی قدر کریں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Pakistan main Brandss Ki Andhi Taqleed is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 May 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.