نعمت ۔۔۔۔ ایک امانت

ہر امانت ایک ذمہ داری ہے۔ نعمتوں کا یہاں اور وہاں دونوں جہاں میں آڈٹ ہوتا ہے کہ کون سی نعمت کب، کیسے اور کہاں استعمال ہوئی

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید پیر 4 دسمبر 2017

Nimat .... aik amanat
نعمتیں سامانِ عیش و عشرت نہیں۔ نعمتیں امتحان ہوتی ہیں۔۔۔۔۔ کیونکہ نعمتیں بمنزلہِ امانت ہیں۔ ہر امانت ایک ذمہ داری ہے۔ نعمتوں کا یہاں اور وہاں دونوں جہاں میں آڈٹ ہوتا ہے۔ کون سی نعمت کب، کیسے اور کہاں استعمال ہوئی، اس کے تسلی بخش جواب پر بخشش منحصر ہے۔

(جاری ہے)

مالک کی طرف سے طے شدہ اذن اور ضابطے کے خلاف کسی امانت پر متصرف ہونے والا امانت میں خیانت کا مرتکب ہوتا ہے۔

اپنے زیرِ تصرف مال، اسباب اور صلاحیتوں کو من چاہے طریق پر استعمال کرنے والا نعمتوں کو اپنا پیدائشی حق سمجھتا ہے۔۔۔۔۔۔ اور یہیں سے دوسروں کی حق تلفی کا امکان پیدا ہوتا ہے۔ دوسروں کا حق تلف کیا جائے تو نعمتیں سلب ہونے لگتی ہیں۔ سلب شدہ نعمتوں کی بحالی کیلئے نعمتوں میں ناجائز تصرف پر معافی اور دوسروں کی حق تلفی کی تلافی چاہیے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Nimat .... aik amanat is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 December 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.