نفی کی طاقت

جو حرفِ انکار نہیں رکھتا، قول و اقرار بھی نہیں کرتا۔ کلمہِ طیبہ کی ابتدا "لا" سے ہے

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید جمعہ 24 نومبر 2017

Nafi ki taqat
جو حرفِ انکار نہیں رکھتا، قول و اقرار بھی نہیں کرتا۔ کلمہِ طیبہ کی ابتدا "لا" سے ہے۔۔۔۔۔ کلمہِ خبیثہ کے انکار سے!! اولیاء الطاغوت کا انکار اولیاء اللہ تک پہنچنے کی سبیل ہے۔ سُبل اور سُبک راستہ اس کی راہ میں مجاہدہ ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور مجاہدہ نفس کی نفی کا ثبوت فراہم کرنے کا نام ہے۔

(جاری ہے)

جس قدر پُرزور نفی ہوگی، اسی قدر پُرثبات اثبات نصیب ہوگا۔ توبہ بھی انکار کی قسم ہے۔۔۔۔۔ توبہ معصیت کے ارادے کی نفی ہے۔ توبہ کرنے والا معصیت کے ہر امکان کا انکار کرتا ہے!! توبہ ہی وہ کلید ہے جو لطف و کرم کے گویا سب دروازے کھول دیتی ہے۔ جس پر توبہ کا دروازہ بند ہو جاتا ہے، اس پر سب دروازے بند ہو جاتے ہیں۔ نفس کی نفی، روح کا ثبات ہے۔ خواہش کی نفی، سکون کا ثبوت ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Nafi ki taqat is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 November 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.