منافقت اور بغاوت

جس گناہ کے گواہ مہیا ہو جائیں وہ جرم بن جاتا ہے اور جرم قابلِ تعزیر ہوتا ہے

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید بدھ 1 نومبر 2017

Monafqat aor baghawat
علم اور عمل میں فرق منافقت بھی ہے اور بغاوت بھی! منافقت مرض ہے۔۔۔۔ اور مرض جب تک اپنے معالج سے ربط اور ضبط میں  رہے قابلِ علاج رہتا ہے۔ علم اور عمل میں فرق اگر دانستہ اور علانیہ ہے تو یہ منافقت سے بڑھ کر بغاوت میں بدل جاتا ہے۔ منافقت مخفی ہوتی ہے، بغاوت اعلانِ بغاوت سے شروع ہوتی ہے۔ منافقت گناہ ہے، بغاوت جرم ہے۔

(جاری ہے)

علانیہ گناہ بھی جرم کے درجے تک پہنچ جاتا ہے۔ جس گناہ کے گواہ مہیا ہو جائیں وہ جرم بن جاتا ہے اور جرم قابلِ تعزیر ہوتا ہے۔ جرم کی معافی عدل کے تقاضوں کی پامالی ہے۔ اگر معاشرہ تعزیرات کے نفاذ میں کوتاہی کا مرتکب ہونے لگے تو فطرت حرکت میں آ جاتی ہے اور تعذیر کا کوڑا خود سنبھال لیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اس وقت سے ڈرنا چاہے۔۔۔۔ کہ
ع   سخت ہیں فطرت کی تعزیریں

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Monafqat aor baghawat is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 November 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.