تازہ ترین : 1
Mianwali Ka Gov Primary Boys School Ko Masail Ka Samna

میانوالی کا گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول کو مسائل کا سامنا

سکول بجلی کی سہولت سے محروم، بچوں کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں۔۔۔۔۔ اُردو پوائنٹ خصوصی ویڈیو رپورٹ

مصنف : تنویر شہزاد
میانوالی کے علاقے پائی خیل کے نواحی علاقے چنن خیل میں واقع گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول کو آج کل بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں موجود یہ سکول بجلی کی سہولت سے محروم ہے۔ بچوں کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ سٹاف کی قلت کا یہ عالم ہے کہ چھ کلاسوں کو دو استاد پڑھا رہے ہیں۔ فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچے ریتلی زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔
سکول کی چار دیواری چھوٹی ہونے کی وجہ سے بھی سکول ناپسندیدہ عناصر کی آماجگاہ بنا رہتا ہے۔سکول کے استاد اکرام اللہ خان کہتے ہیں کہ سہولتوں کی کمی کے باوجود سکولوں کا نتیجہ 70فیصد ہے ۔علاقے کے لوگوں کے مطابق اس سکول کو ضروری سہولیات فراہم کر کے اس سکول کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔اس بارے میں دیکھئے یہ ویڈیو رپورٹ
وقت اشاعت : 2017-06-15

(1) ووٹ وصول ہوئے

Tanveer Shehzad

مصنف کا نام : تنویر شہزاد

تنویر شہزاد کی مزید تحریریں پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے-

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں