معصیت کی مصیبت

ماضی ہمیشہ بڑا ہوتا ہے، حال ہر حال میں ہمارے قد کے برابر آتا ہے اور مستقبل ہمارے حال کے سامنے ایک چھوٹے بچے کی طرح معصوم ہوتا ہے!!

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید بدھ 8 نومبر 2017

Masiyat ki moseebat
بڑے۔۔۔۔۔ بڑے ستار العیوب ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ ہماری بڑی بڑی غلطیوں کو نظر انداز کر جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ہمارے گناہ کے گواہ نہیں بنتے۔ وہ ہمیں ہماری غلطیوں سمیت ڈھانپ لیتے ہیں، وہ غلطی کی تنبییہ کرتے ہیں، غلطی اور اس کی تنبیہ کو نشر نہیں کرتے۔ چھوٹے۔۔۔۔۔۔ چھوٹے ہی  ہوتے ہیں۔۔۔۔ وہ سامنے بیٹھے خاموش تماشائی ہیں لیکن باہر نکل کر تماشا لگا دیں گے۔

۔۔۔۔۔

(جاری ہے)

ہمارے افکار کو اپنے کردار کی صورت دے کر ہمارے باطن کو ظاہر میں مشتہر کر دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حشر بپا کر دیں گے۔ بچوں سے بچنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔ انہیں خود سے بچانا چاہیے۔ ماضی ہمیشہ بڑا ہوتا ہے، حال ہر حال میں ہمارے قد کے برابر آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور مستقبل ہمارے حال  کے سامنے ایک چھوٹے بچے کی طرح معصوم ہوتا ہے!! معصوم مستقبل کو حال کی معصیت کا گواہ نہ بنانا چاہیے۔ معصیت مصیبت میں اور شہرت عبرت میں بدلنے میں دیر نہیں لگتی۔ معصیت پر اصرار اس ڈھول کا پول کھول دیتا ہے، جسے انسان عمر بھر نیکی سمجھ کر بجاتا رہتا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Masiyat ki moseebat is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 November 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.