لالچ میں لت پت

لالچ میں لت پت ہونے والی آنکھ مفاد کی چکا چوند سے چندھیا جاتی ہے اور ایسا شخص اپنے پاؤں سے آگے نہیں دیکھ سکتا

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید منگل 21 نومبر 2017

Laalach mein latpat
لالچ میں لت پت ہونے والی آنکھ مفاد کی چکا چوند سے چندھیا جاتی ہے۔ لالچ میں گرفتار شخص اپنے پاؤں سے آگے نہیں دیکھ سکتا، اس کا آسمان اس کے سر کے ذرا اوپر سے شروع ہو جاتا ہے۔ دور بینی قناعت کا حصہ ہے، دور اندیشی اخلاص کا خاصہ ہے۔ دور تک دیکھنے کیلئے بصارت سے زیادہ بصیرت کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لالچ میں دھت شخص کو دھوکا دینا آسان ہے۔۔۔۔۔ وہ اپنے اور پرائے میں تمیز نہیں کر سکتا۔ جو بھی راہرو اسے مفاد کی ٹافی دکھائے گا وہ اس کے پیچھے چل پڑے گا۔ لالچ میں ڈوبا ہوا شخص فائدے کیلئے ہاتھ پاؤں مارتا ہے لیکن نقصان کا سودا کرتا ہے۔۔۔۔۔ اور بار بار کرتا ہے۔ مومن قانع ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اس کی فراست کو نور کہا گیا ہے۔ وہ ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Laalach mein latpat is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 November 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.