حسد کے بجائے دعا

دیہاتی آدمی نے پوچھا اکبر بادشاه کو کس نے دیا ہے۔ بتانے والے نے بتایا کہ خدا نے۔ دیہاتی نے کہا کہ پهر ہم بهی اکبر کے بجائے خدا ہی سے کیوں نہ مانگیں

جمعرات 5 اکتوبر 2017

Hadad kay bajaey dua
ذکر ہے کہ ایک غریب دیہاتی تها۔ وه معاشی اعتبار سے بہت پریشان رہتا تها۔ کسی شخص نے اس سے کہا کہ تم اکبر بادشاه کے پاس جاؤ۔ اس کے پاس بہت پیسہ ہے اور وه ہر مانگنے والے کو دیتا ہے۔ وه تم کو بهی ضرور دے گا اور تمہارا معاشی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ دیہاتی آدمی نے کہا کہ اکبر بادشاه کو کس نے دیا ہے۔ بتانے والے نے بتایا کہ خدا نے۔ دیہاتی نے کہا کہ پهر ہم بهی خدا ہی سے کیوں نہ مانگیں۔

ہم اکبر سے کیوں مانگیں۔
اس کے بعد وه ایک روز اپنے گهر سے نکلا اور سنسان جنگل کی طرف چلا گیا۔ وہاں جا کر اس نے اپنا میلا کپڑا زمین پر بچهایا اور اس پر بیٹھ کر خدا سے دعا کرنے لگا۔ اس نے اپنی دیہاتی زبان میں کہا : اے اکبر کو دینے والے، مجهے بهی دیدے۔ وه اسی طرح دعا کرتا رہا۔ یہاں تک کہ جب وه فارغ ہوا اور اس نے اپنا کپڑا اٹهایا تو اس کے نیچے اشرفیوں کی بهری ہوئی تهیلی موجود تهی۔

(جاری ہے)

  یہ واقعہ بتاتا ہے کہ ہمارے بڑے بڑے دماغ اور اونچے پڑهے لکهے لوگ اپنے شعور اور کردار کے اعتبار سے اس سطح پر بهی نہیں ہیں جہاں مذکوره دیہاتی آدمی تها۔
آج یہ حالت ہے کہ جب بهی کوئی شخص یہ دیکهتا ہے کہ دوسرا آدمی اس سے بڑھ گیا ہے، خواه یہ بڑهنا مال کے اعتبار سے ہو یاحیثیت کے اعتبار سے، تو فوراً وه حسد میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اس کے سینے میں بڑهنے والے آدمی کے خلاف نفرت اور جلن کی کبهی نہ ختم ہونے والی آگ بهڑک اٹهتی ہے۔

حسد اور جلن میں مبتلا ہونے والے لوگ اگر یہ سمجھیں کہ کسی کو جو کچھ ملا ہے وه خدا کے دیئے سے ملا ہے، وہی کم بهی دیتا ہے اور وہی زیاده بهی دیتا ہے،تو وه بهی وہی کریں جو مذکوره دیہاتی نے کیا۔  پانے والے انسان کے بجائے دینے والے خدا کی طرف دوڑیں۔ وه خدا کو پکارتے ہوئے کہیں کہ جس طرح تونے میرے بهائی کو دیا ہے اسی طرح تو مجهے بهی دیدے۔ اگر لوگوں میں یہ مزاج آ جائے تو سماج کی تمام برائیاں اپنے آپ ختم ہو جائیں۔
کسی کی بڑائی کو دیکهہ کر اپنی کمی کا احساس ابهرنا بذات خود ایک فطری جذبہ ہے۔  اس جذبہ کا رخ اگر خدا کی طرف ہو تو وه صحیح ہے اور اگر اس کا رخ آدمی کی طرف ہو تو غلط۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Hadad kay bajaey dua is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 05 October 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.