عید کی خوشیوں میں رزق کی بے حرمتی نہ کریں

کہیں خوش رنگ بریانی کی خوشبو دماغ پر چڑھتی محسوس ہوتی ہے تو کہیں گوشت کی بکھری بوٹیاں ناک پر رومال کا سبب بن جاتی ہیں رزق کی بے حرمتی وقت اور پیسے کی بے وقعتی سے دل میں تاسف کی لہریں اٹھتیں

ہفتہ 18 جولائی 2015

EID Ki Khushiyoon Main Rizq Ki Behurmati Na Kareen
عید الفطر کی آمد آمد ہے اور عید کے دنوں میں کہیں شیر خرمے کی پہاڑی دکھائی دیتی ہے تو کہیں کھیر کی کھائی کہیں چھوٹے شکوہ کناں نظر آتے ہیں تو کہیں دہی بڑے فریاد بہ لب ۔کہیں خوش رنگ بریانی کی خوشبو دماغ پر چڑھتی محسوس ہوتی ہے تو کہیں گوشت کی بکھری بوٹیاں ناک پر رومال کا سبب بن جاتی ہیں رزق کی بے حرمتی وقت اور پیسے کی بے وقعتی سے دل میں تاسف کی لہریں اٹھتیں کہ یہ سب دسترخوان سے قدم گاہ کی زینت کیوں کر ہوئے ایسا عموماََنا سمجھی اور بے اعتدالی کے سبب ہوتا ہے ۔

عید کے خمار میں ڈوب کر اکثر خواتین حسباب کتاب بھول جاتی ہیں ۔
عید کے موقع پر مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے خاتون خانہ شیا خوردو نوش کی خریداری کیلئے گئیں تو اس قدر خریداری کر لی کہ کچن بھی پناہ مانگنے لگا۔

(جاری ہے)

چھولے ، چاٹ، نمکو ،سموسہ رول کے مانڈے ، شیر خرمے کا سامان لب شیریں کے پیکٹس کھیر کیلئے اشیاء بہت سا گوشت تھوڑا ساقیمہ کچھ بہت سی چیزیں ایک ساتھ بنا کر رکھنے میں چیزوں کے خراب ہونے کا اندیشہ زیادہ ہے۔

مرغی بھی لازم چولہے پر ہانڈی ہاتھ میں کھانا پکانے کی ترکیبیں اور اشیاء کے حصول میں سرگداں اندھا خریداری ، اخراجات پہاڑ آمدنی رائی ایک دن قبل ہی تیاری شروع ہوگئی کھیر پکاڈالی تھوڑا سا لب شیریں بھی چھولے ابال لئے ، بوندیاں بھگو دیں ، بریانی کا گوشت چڑھا دیا کبابوں کا قیمہ گلا لیا ۔کڑھائی کا گوشت دھو کر رکھ لیا ۔ یہ سب اہتمام اس لئے کہ کوئی آجائے تو تواضع میں آسانی ہو ۔

اگر ہم تھوڑی سی منصوبہ بندی کر لیں تو بے کار کی محنت پیسے کے اسراف اور سب سے بڑھکر رزق کی بے حرمتی سے بچ سکتے ہیں ۔
عید کے دنوں میں کون کون سے مہمان لازم اور کون کون سے متوقع صرف کھانے پر اور کن کی تواضع صرف چائے پر کرنی ہے ۔ کون کس دن آئے گا ان سب کا حساب پہلے سے رکھیں کیونکہ ایک یا دو دنوں میں ہر کوئی ہر کسی کے گھر جائے ممکن نہیں ۔


عید کے دن کیلئے ایک میٹھا مناسب مقدار میں بنالیں ۔ چھولے دہی بڑوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں ساتھ چیوڑایا کوئی دوسری نمکو رکھ لیں ۔ اسی طرح دوسرے اور تیسرے دن کی منصوبہ بندی بھی کر لیں ۔ اچانک آنے والے مہمانوں کیلئے شیرخرما دہی بوندیاں ، چپس یا نمکو خاطر تواضع کا بہترین سامان پلک جھپکتے مہمانوں کی تعداد کے حوالے سے تیار کر لیں ۔

کھانے پر آنے والے کنفرم مہمانوں کی تواضع کیلئے دیگر لوازمات پر ہاتھ ہلکا رکھیں ۔
بہت سی چیزیں ایک ساتھ بنا کر رکھنے میں چیزوں کے خراب ہونے کا اندیشہ زیادہ ہے۔ بجلی کی کرم فرمائی کسی بھی وقت ممکن ہے بس پھر کیا نیل کے ساحل سے لے کرتا بخاک کا شغرتک پھیلی ہوئی ایشاء کچرے دان کی مکیں ، دہی کھٹا ہوگیا چھولوں میں ہیک آگئی سموسے کے مانڈے سوکھ گئے ، یا بجلی نہ گئی توا تنی بہت سی چیزوں کا فریج میں سمانا ممکن نہیں یا پھرنسیان کی نذر ہوگئیں کچھ کھلی رہ گئیں کچھ کچن میں بڑی رہ گئیں اور خراب ہوگئیں ۔

ایک اور اہم بات کہ تہواروں پر روایتیں جی اٹھتی ہیں ۔
اڑوس پڑوس سے آیا شیرخرما کھیرسے صرف نگاہ نہ کریں کہ وہ کچن ہی میں فریج میں ہفتے بھر پڑے رہنے کے بعد داعی جل کو لبیک کہہ جائے اس کا مصروف ذہن میں رکھیں ۔ اسی طرح اڑوس پڑوس میں بھیجنے والے میٹھے کی مقدار اور کوالٹی پر بھی کڑی گرفت کہ ایسا بے مزہ کہ خود دیکھا نہ جائے پڑوسی کیوں کر کھا سکیں گے ۔

عید کے خوشیوں کے میلے میں اگر عورت کا سلیقہ ہم رکاب ہوجائے تو خوشیاں دوبالا جائیں گی گوشاں رہے کہ رزق صرف دسر خوان پر رہے نہ کہ کچرادان میں ۔
کیونکہ ہم نے اسی دن کئی ایسے مجبور لوگوں کو ٹکڑے سے روٹی کے ٹکڑے اٹھا کر بھی تناول کرتے دیکھا ہے ۔ کوشش کریں کہ اس دن ایسے مجبور لوگوں پر نظر رکھی جائے اور انہیں کھانا پلیٹ میں ڈال کر دیا جائے ۔ اب یہ خاتون خانہ پر منحصر ہے کہ عیدالفطر کے اس حالیہ تہوار پر وہ سلیقہ مندی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے مندرجہ بالاہدایات میں سے کس کس پر عمل کرتی ہیں ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

EID Ki Khushiyoon Main Rizq Ki Behurmati Na Kareen is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 July 2015 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.