”دارالسلام“ احیائے اسلام کی عالمی تحریک اور اُمت مسلمہ کا اثاثہ

اپنی کتابوں کی اشاعت کا عالمی ادارہ” دارالسلام“ اسم بامسمی ہے۔یہ امن وسلامتی کا گہوارہ اور دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ واشاعت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔اس کا نیٹ ورک دنیا کے پانچ براعظموں کے 25 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔

پیر 15 مئی 2017

Darussalam Ahyaye Islam Ki Aalmi Tehreek Aur Ummat e Muslima Ka Asasa
ثوبان ارشد:
اپنی کتابوں کی اشاعت کا عالمی ادارہ” دارالسلام“ اسم بامسمی ہے۔یہ امن وسلامتی کا گہوارہ اور دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ واشاعت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔اس کا نیٹ ورک دنیا کے پانچ براعظموں کے 25 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔یہ ادارہ اپنے 29 سالہ سفر میں 1400 سے زائد موضوعات پر اردو ،انگلش،عربی،فرانسیسی،ہسپانوی،چائنیز،جرمن،ہندی، بنگالی، سمیت دودرجن سے زائد زبانوں میں کتابیں شائع کرچکا ہے۔

جبکہ 25 عالمی زبانوں میں قران مجید کے تراجم کی سعادت بھی اس ادارے کو حاصل ہے۔دارالسلام اپنے خوبصورت علمی،دینی اور تحقیقی کام کی وجہ سے احیائے اسلام کی عالمی تحریک بن چکا ہے اور دنیا میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث بن رہا ہے۔

(جاری ہے)


دارالسلام گزشتہ 29 برس سے بلاتفریق مسلک پوری دنیا میں قرآن وسنت کا پیغام پہنچارہا ہے۔یہ ادارہ کتابوں کی طباعت واشاعت کے علاوہ ٹچ سکرین،ڈیجیٹل قرآن ،پین قرآن،ڈیجیٹل ڈیوائسز اوربچوں کے لئے”بابا سلام“کے نام سے منفرد الیکٹرانک تعلیمی سیریز بھی متعارف کرواچکا ہے۔

آج دارالسلام کا شمار دنیا کے چند ایک بڑے دینی کتب کے اشاعتی اداروں میں ہوتا ہے۔دارالسلام اس وقت عالم اسلام کو درپیش تمام دینی تحقیقی اور علمی چیلنجز سے عہدا برا ہے۔اللہ نے چاہا تو دین کی خدمت اور اشاعت کا یہ سفر جاری رہے گا۔اس سعی جمیلہ کا اجر تو اللہ کے ہاں ہے لیکن عبدالمالک مجاہد جو اس عالمی اشاعتی ادارہ کے بانی ہیں جس طرح دین کی خدمت کررہے ،دیارغیر میں رہ کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کررہے اورملک عزیز کی نیک نامی کا باعث بن رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے اور انہیں ستارہ امتیازدیا جائے۔

دارالسلام کی ایک انفرادیت یہ ہے کہ یہاں”دین بھی اور دنیابھی“سچ تو یہ ہے کہ دارالسلام اب افراد ساز ادارے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔عالم یہاں آکر ریسرچ سکالر بن رہے ہیں۔تحقیق و جستجو کے جدید اور قدیم اصولوں کو سیکھتے ہیں اور پھر ہر کتاب کو ،تحریر کو ان اصولوں کی بنیاد پرپرکھتے ہیں،جانچتے ہیں۔دارالسلام کا ہیڈ آفس سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ہے جہاں مختلف زبانوں علم رکھنے والے،مترجم اور ایڈیٹر ہیں۔

ان کی تعداد 100سے زائد ہے۔علاوہ ازیں سعودی عرب میں 10 برانچیں ہیں،نیویارک،ہیوسٹن،لندن،شارجہ،آسٹریلیا،ملایئشیا سمیت 30 ممالک میں شاخیں ہیں۔عبدالمالک مجاہد کہتے ہیں کہ دارالسلام کو ایک کیلی گرافر کا خواب تھا اب امت کا اثاثہ بن گیا ہے اور اس اثاثے کا اصل سرمایہ ہمارے سکالرز اور علماء ہیں۔مجھے تاریخ پڑھنے کا بے حد شوق ہے۔سیرت پر لکھی گئی کتابیں بہت چاہت سے پڑھتا ہوں۔

یوں سمجھیں کتابوں کا جنون کی حد تک شوق ہے۔جس ملک میں جاؤں وہاں اسلامک سنٹر اور بک سٹورز پہلے ڈھونڈتا ہوں۔عبدالمالک مجاہد کہتے ہیں میں تنہائی میں رویا کرتا اور دعا کرتا تھا کہ رسولﷺ کی صورت اور سیرت کوموتیوں کی طرح پیش کروں کہ دیکھنے پڑھنے والے اس کی طرف متوجہ ہوں۔اب جب دنیا بھر کے ممالک میں دارالسلام کا پیغام اور کام لیے پھرتا ہوں تو احساس ہوتا ہے اللہ نے میری دعا سن لی ہے۔


پاکستان میں دارالسلام کا ہیڈ آفس لاہور میں (لوئرمال پر)واقع ہے اور اس کے جی ایم حافظ عبدالعظیم اسد ہیں۔حافظ عبدالعظیم بھی اسم بامسمیٰ ہیں۔وہ عظمت والے رب رحمان کے بندے ہیں اور عرش والا واقعتا ان سے دین کی خدمات واشاعت کا عظیم کام لے رہا ہے۔دین کی خدمت وشااعت میں حافظ عبدالعظیم اسد انتھک،محنتی اور کسی بھی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں شیر کا سا حوصلہ ولولہ رکھتے ہیں۔

پاکستان میں دارالسلام کو متعارف و کامیاب کروانے والے حافظ عبدالعظیم اسد کا بنیادی کردار ہے۔دارالسلام کی مارکیٹنگ کے معاملات عکاشہ مجاہد کے ذمہ ہیں۔وہ جواں عزم،جواں ہمت اور جواں حوصلہ ہیں نہایت ہی محنتی اور جفاکش ہیں دارالسلام کو متعارف کروانے کے لئے اکثر وبیشتر پروگرام کرواتے رہتے ہیں۔انہوں نے گذشتہ دنوں”دارالسلام کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی WWW.darussalam.pk کے ایڈریس پر مشتمل ویب سائٹ کی لانچنگ کا پروگرام کیا جس کے مہمان خصوصی عبدالمالک مجاہد تھے۔

اس موقع پر دارالسلام کے مینجنگ ڈائریکٹر عکاشہ مجاہد Telenor کے بزنس ہیڈ سرکل شمیل زمان،فیصل علوی(کو آپریٹرایزی پیسہ سپیشلسٹ) پاکستان پوسٹ کے جنرل پوسٹ ماسٹر محمد ارشد اور محسن فارانی بھی موجود تھے۔پروقار اور شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ”دارالسلام“کے سی ای او عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ عالمی زبانوں میں اسلامی تعلیمات کو خلاء کو پر کرنے کیلئے ”دارالسلام اہم کردار ادا کررہا ہے۔

امریکہ چین سمیت دنیا بھر میں غیر مسلم تیزی سے اسلام قبول کررہے ہیں جسکی ایک وجہ”دارالسلام کا 25 عالمی زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم شائع کرنا بھی ہے پاک چین اقتصادی راہداری میں بھی مثبت کردار ادا کرنے کیلئے دارالسلام نے مختلف زبانوں میں لٹریچر شائع کیا جسے بے حد سراہا کیا گیا ہے۔عبدالمالک مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لوگ اسلامی تعلیمات کا جاننے کی بے حد خواہش رکھتے ہیں۔

وہ حق کے متلاشی ہیں خاص طور پر چین میں بے شمار لوگ اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس اسلامی تعلیمات بارے زیادہ آگاہی نہیں ہے اس خلاء کو پورا کرنے کیلئے ”دارالسلام“ نے چائینز زبان میں قرآن پاک کا ترجمعہ شائع کیا جسکو مسلم وغیر مسلم چائینز نے بے حد سراہا انہوں نے بتایا کہ مختلف اسلامک سنٹر اور بطور خاص جیلوں میں ”دارالسلام“ کے لٹریچر کی بے حد ڈیمانڈ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس وقت امریکی جیلوں میں ہزاروں لوگ ہر سال اسلام قبول کر رہے ہیں ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو قرآن پاک کو پڑھ کر اسلام قبول کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دارالسلام نے الحمداللہ 25 عالمی زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم شائع کئے انہوں نے کہا کہ”دارالسلام دنیا بھر میں ان صف اول کے اداروں میں سے ایک مستند ادارہ ہے جس کے پاس کتابوں کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

عکاشہ مجاہد کا کہنا تھا کہ دارالسلام اسلام کی تبلیغ واشاعت کے تمام جدید ترین ذرائع استعمال کررہا ہے اس مقصد کی خاطر دارلسلام کی نئی ویب سائٹ کا اجرا کیا گیا ہے اس ویب سائٹ کے ذریعے اب دنیا کہ کسی بھی ملک میں رہ کر”دارالسلام کی پراڈکٹ کی آن لائن خریداری کی جاسکے گی۔ Telenor کے شمیل زمان،فیصل علوی پاکستان پوسٹ کے محمد ارشد نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں بتایا کہ دارالسلام ایک نہایت ہی باوقار ادارہ ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Darussalam Ahyaye Islam Ki Aalmi Tehreek Aur Ummat e Muslima Ka Asasa is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 15 May 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.