سیاسی سرگرمیاں عروج پر، جنوبی پنجاب کا قلعہ کون سرکریگا؟

ن لیگ ، پی پی اور تحریک انصاف جوڑتوڑ میں مصروف۔۔۔۔۔۔۔ سینکڑوں غیر رجسٹرڈ کلینکس اور ہسپتالوں میں عطائی ڈاکٹرز انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگے

منگل 31 اکتوبر 2017

Siyasi Sargrmiya Arooj pr
اظہر سلیم مجوکہ:
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ضلع وہاڑی میں کارکنوں کے کنونشن اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے موجودہ سیاسی حالات کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے لہٰذا اب حکومت کو بھی ملزم کی بجائے عدالتوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔ سراج الحق کے مطابق وفاقی وزراء کا ملزموں کی حمایت کرنا بھی عدالتوں کی توہین ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ممتاز قادری کی بیوہ کی کفالت جماعت اسلامی کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرداری مشرف اور نواز حکومتوں کا مکمل آڈٹ کروایا جائے اور پانامہ کیس میں موجود 436 دیگر لٹیروں کا بھی احتساب کیا جائے ۔ جنوبی پنجاب میں آئندہ الیکشن کے لئے مسلم لیگ (ن)، پی پی اور تحریک انصاف خاصی فعال نظر آرہی ہیں اور سیاسی جوڑ توڑ بھی شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ڈیرہ غازی خان میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ کی بھی پی پی میں جانے کی خبریں گرم ہیں جبکہ پی پی کو جنوبی پنجاب میں مزید فعال کرنے کے لئے بلاول ہاؤس کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں 38 کروڑ کی لاگت سے خریدی گئی کوٹھیوں میں بلاول ہاؤس بنانے کے لئے تعمیراتی کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے ایک اور اہم رہنما سید فخر امام کا بھی پی ٹی آئی میں لانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور ذرائع کے مطابق سید فخر امام کی بھی جلد پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔

جنوبی پنجاب کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سید فخر امام جیسی سنجیدہ ووضعد ار اور اصول پرست سیاسی اور عوامی شخصیت کے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف ایک مضبوط پارٹی کی حیثیت سے سامنے آسکتی ہے، دوسری طرف مسلم لیگ (ن)میں بھی اختلافات نے سراٹھانا شروع کردیئے ہیں۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ نے بھی اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

ریلوے کے وزیر سعد رفیق نے ریاض حسین پیرزادہ سے رابطہ کر کہ مشکل حالات میں صبرو تحمل سے چلنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ریاض حسین پیرزادہ نے بھی نا اہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کی بجائے میاں شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بننے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے ضلع وہاڑی اور خانیوال میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا اور الیکشن بروقت ہوں گے۔

جہانگیر ترین کے مطابق شریف خاندان آل آؤٹ ہونے والا ہے اور بادشاہ پر فرد جرم عائد ہونا قانون کی بالادستی ہے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ احمد یار ہراج بھی تھے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے جبکہ ان کے خلاف الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر انہیں یقین ہے اوران کے بارے میں جو بھی فیصلہ آیا وہ اس کو تسلیم کریں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد 26 اکتوبر کو مظفر گڑھ اور 27 اکتوبر ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے علی پور ضلع مظفر گڑھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے لہٰذااحتساب سب کا ہونا چاہیے۔ نواز شریف تصادم چاہتے ہیں اور اداروں کا ٹکراؤ ملک وقوم کے لئے نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی مزاحمتی تحریک کے غبارے سے میاں شہباز شریف اور چودھری نثار نے ہوا نکال دی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ دینی جماعتوں کا سیاسی اتحاد پر قربانی دے کر ممکن بنائیں گے جو 2018ء کے الیکشن میں گیم چینجزثابت ہوگا۔ خانیوال کے علاقے جہانیاں میں یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کے دوران سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگی ہیں اورآئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لوں گا۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ کارکن کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور نوجوانوں نے ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگی ہی رہوں گا۔ پی پی ضلع وہاڑی کے صدر اور سابق رکن اسمبلی خان محمود حیات خان عرف ٹوپی خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں ہے۔ اس لئے عام آدمی کی نظریں پی پی پر ہی لگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا لیکن پی پی اقتدار میں آکر نہ صرف سرائیکی صوبہ بنائے گی بلکہ یہاں کے عوام کی محرومیوں کا بھی خاتمہ کرے گی۔ محمود حیات خان کے مطابق بلاول بھٹو 17 دسمبر کو میلسی میں جلسے کے دوران عوام کا اپنا منشورپیش کریں گے۔ پی پی جنوبی پنجاب کی رہنما نتاشہ دولتانہ کا بھی کہنا ہے کہ سلطنت شریفیہ کے دن گنے جا چکے ہیں جبکہ انوکھا لاڈلہ بھی اب امپائر سے محروم ہوگیا ہے۔

نتاشہ دولتانہ کے مطابق ملکی مسائل کا حل صرف پی پی کے پاس ہے اور آنے والا دور پی پی کا ہی ہوگا۔ ایک عشائیہ سے خطاب کے دوران رکن قومی اسمبلی سعید منہس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کو عوامی خدمت کی سزا مل رہی ہے اور پانامہ کیس حکمران جماعت کا تمسخراڑانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تمام انتخابی وعدے پورے کردیئے ہیں اور اگر عوام نے دوبارہ ان کو کامیاب کرایا تو وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

کبیر والہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نصیرالدین رضوی اور دیگر علمائے کرام نے واضح کیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب میں وکلا کی طرف سے ہڑتالوں کی وجہ سے انصاف کے حصول کے لئے آنے والے سائلین کا خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اور خود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کے لئے ہڑتال کے دوران وکلا مقدمات کی پیروی کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے بار عہدے داروں نے تخت لاہور کی جنوبی پنجاب کے ساتھ روا رکھی جانے والی نا انصافیوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ماڈل اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ جوڈیشنل مجسٹریٹ ملتان نے دے دیا ہے جبکہ مفتی عبدالقوی دل کی تکلیف ہونے پر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہوگئے ہیں۔ عبوری ضمانت خارج ہونے پر مفتی عبدالقوی کو فرار میں مدد دینے پر تفتیشی افسر سب انسپکٹر نور خان کو بھی عدالت نے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

مفتی عبدالقوی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا نام بھی نہیں لیا تھا لیکن پھر بھی ان کے موکل کو اس مقدمے میں شامل کیا جارہا ہے۔ ملتان میں مقیم ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار جوش وخروش سے منایا ہے۔ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی ہندو برادری نے گھروں اورمندروں میں چراغاں کیا ۔ اس موقع پر پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ جنوبی پنجاب کے عوامی اور شہری حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی توجہ صحت کے گوناگوں مسائل کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کی ناکافی سہولتیں عطائیت کے فروغ کا سبب بن رہی ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Siyasi Sargrmiya Arooj pr is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 31 October 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.