سندھ میں متحدہ پھر اہمیت اختیار کر گئی

پی پی ، مشرف اور ن لیگ کے بیک وقت رابطوں کی وجہ سے سندھ میں متحدہ پھر اہمیت اخبار کر گئی ہے۔سندھ کی سیاست میں شہری علاقے اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے درکار ووٹ میسر ہوتے ہوئے بھی مسلم لیگ ن نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعاون مانگا ان کی درخواست کو پذیرائی ملی اور کشور زہرہ دستبردار ہوگئیں

جمعرات 10 اگست 2017

Sindh Main Muthida Phir Ahmiyat Ikhteyar Kar Gai
الطاف مجاہد:
پی پی ، مشرف اور ن لیگ کے بیک وقت رابطوں کی وجہ سے سندھ میں متحدہ پھر اہمیت اخبار کر گئی ہے۔سندھ کی سیاست میں شہری علاقے اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے درکار ووٹ میسر ہوتے ہوئے بھی مسلم لیگ ن نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعاون مانگا ان کی درخواست کو پذیرائی ملی اور کشور زہرہ دستردار ہوگئیں۔

اس طرح متحدہ اور ن لیگ میں وہ رابطے بحال ہوئے جو کافی عرصے سے منقطع تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ گورنر سندھ زبیر عمر اور میئر کراچی وسیم اختر اس کا سبب بنے ہیں۔ اب متحدہ کے بند دفاتر کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کراچی آمد متوقع ہے۔22اگست2016ءکے بعد سے سیاسی تنہائی کا شکار متحدہ قومی موومنٹ ایک بار پھر سندھ کی شہری سیاست میں طاقت پکڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

گو کہ وہ کراچی سے 2الیکشن ملیر اور محمود آباد سے پی پی کے مقابلے میں ہار چکی ہے لیکن سعید غنی کی خالی نشست پر پی پی کے مرتضیٰ وہاب امیدوار ہیں جو مرحومہ فوزیہ وہاب کے صاحبزادے ہیں۔ پی پی کو کامیابی کے لئے کچھ مشکل نہیں لیکن وہ بلا مقابلہ فتح کیلئے کوشاں ہیں۔دوسری طرف پی پی اور متحدہ میں فاصلے کم کرنے کیلئے بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

عمومی تاثر یہ ہے کہ سندھ میں ن لیگ کے متحدہ سے رابطوں کو توڑنے کیلئے اینٹی ن لیگ یعنی متحدہ مسلم لیگ اور نئے سیاسی اتحاد کا ڈھول ڈالا جا رہا ہے۔ سابق صدر مملکت پرویز مشرف کو اس کا ٹاسک ملا ہے اور پی ایس پی ، متحدہ ، فنکشنل لیگ اور کئی با اثر گھرانوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھانے کی تیاریاں ہیں۔ فنکشنل لیگ میاں نواز شریف کی اتحادی ہے پیر پگارا کے چھوٹے بھائی پیر صدر الدین راشدی وفاقی وزیر ہیں اسی این پی پی کے غلام مرتضیٰ جتوئی بھی خاقان عباسی کا بینہ میں شامل ہیں نئی انٹری ٹھٹھہ سے ایاز راشدی کی ہے تھر کے ارباب کابینہ کا حصہ نہیں بن سکے ہیں کہا جا رہا ہے کہ ٹھٹھہ کا شیرازی خاندان خود کو نظر انداز کئے جانے پر خوش نہیں تھا پھر اس کے پرویز مشرف سے بھی اچھے تعلقات رہے ہیں اسی لئے ن لیگ نے اسے مطمئن کرنے کی سعی کی ہے لیکن سندھ کی حد تک نواز شریف کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے خود میاں صاحب نے دورہ سندھ کے شیڈول سے گریز کیا ہے کہ یہاں اچھے دنوں میں پرانے کارکن احتجاج کیا کرتے تھے اب تو منظر نامہ بدل چکا ہے سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید غوث علی شاہ بھی گوشہ نشینی ترک کر کے فعال ہو چکے ہیں اور ان کی کراچی میں سی سی رہنماﺅں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہے۔

متحدہ، پرویز مشرف ، پیر پگارا اور غوث علی شاہ ایک پلیٹ فارم پر ہوئے اور دوسرے پر پی ٹی آئی نے پی پی کو چیلنج کیا تو معرکے دلچسپ ہونگے پی پی اندرون صوبہ صورتحال اور اپنی گرفٹ سے مطمئن ہے وہ بھی کراچی ، حیدر آباد اور میر پور خاص کی سیاسی پچ پر کھیلنے کی خواہاں ہے ایسی صورتحال میں یہاں بھی معرکے کانٹے کے ہوں گے کراچی میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو ششوں سے شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، جہانگیرپارک سمیت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے اور متعدد منصوبے پائپ لائن میں ہیں وفاق نے بھی کراچی ، میر پور خاص اور حیدر آباد و سکھر کیلئے ترقیاتی پیکجز کا اشارہ دیا ہے اور کم و بیش 10برس سے بند مہران ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو میر پور خاص سے کراچی کے درمیان چلا کرتی تھی یہ اعلانات بظاہر متحدہ سے معاملات بہتر بنانے کیلئے ہیں لیکن اس کا بہر حال حقیقی فائدہ شہری عوام کو پہنچے گا تباہ حال شہری علاقوں کا بگڑا ہوا حلیہ درست ہو گا تو حمایت ، مخالفت کے رویے بھی تبدیل ہوں گے پی پی اور ن لیگ نے اگر 2013میں سندھ کے شہری علاقوں کیلئے پیکج دیئے ہوتے تو آج سنگ بنیاد کی بجائے تکمیل کے فیتے کاٹ رہے ہوتے لیکن صبح کا بھولا شام کو بھی لوٹ آئے تو خیر مقدم ہی کیا جاتا ہے اسی لئے وفاق اور صوبے کی مہربانیوں پر شہری سندھ کے عوام ” دیر آید درست آید“ کہنے پر مجبور ہیں یہ تو آج کی صورتحال ہے آگے چل کر صف بندی کیا ہو گی حلیف اور حریف نہیں رہیں گے یا سیاسی شطرنج کی بساط از سر نو سجے گی اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Sindh Main Muthida Phir Ahmiyat Ikhteyar Kar Gai is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 August 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.