قومی وطن پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی اپوزیشن لیڈر کے حلقہ انتخاب میں خالد سلیم استرانہ کاجلسہ تنظیم سازی کاآغاز

قومی وطن پارٹی کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع میں پارٹی کو منظم کر نے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ صوبہ کے سیاسی مبصرین قومی وطن پارٹی کے رہنما ، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد خان کی سیاسی مصروفیات کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردے رہے ہیں، خبیرپختونخواہ کی سیاست میں آفتاب احمد خان شیر پاؤ کے متحرک کردار کے ان کے سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں۔

جمعہ 30 ستمبر 2016

Qoumi Watan Party Ki Siasi Sargarmiyoon Main Izafa
محمد یاسین قریشی :
قومی وطن پارٹی کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع میں پارٹی کو منظم کر نے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ صوبہ کے سیاسی مبصرین قومی وطن پارٹی کے رہنما ، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد خان کی سیاسی مصروفیات کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردے رہے ہیں، خبیرپختونخواہ کی سیاست میں آفتاب احمد خان شیر پاؤ کے متحرک کردار کے ان کے سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں۔

جب آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کی ہیں صوبہ خیبر پختونخواہ میں پیپلزپارٹی کو ان کا متبادل صوبائی صدر میسر نہیں آسکا۔ قومی وطن پارٹی کے رہنما ، آفتاب احمدخان شیرپاؤ اور ان کے فرزند اور پارٹی کے سربراہ سکندر شیرپاؤ کی سیاسی کامیابی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہوگا کہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے ساتھ صوبہ خیبرپختونخواہ میں حکومت کے قیام میں جماعت اسلامی کے علاوہ قومی وطن پارٹی بھی شریک اقتدار تھی، کچھ عرصہ گزرنے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے سنگین الزامات لگاکر قومی وطن پارٹی کو اقتدار سے الگ کردیا گیا مگر بعدازاں تحریک انصاف کی قیادت ہی ایک بار پھر قومی وطن پارٹی کو دوبارہ صوبہ میں شریک اقتدار کرنے پر مجبور ہوئی اور قومی وطن پارٹی کو سنیئر صوبائی وزارت سمیت دیگر وزارتوں سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)


ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحامن کے حلقہ انتخاب انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے جہاں استرانہ قبیلہ کی انتہائی متحرک اور نوجوان سیاسی شخصیت سردار خالد سلیم خان استرانہ نے ایک جلسہ عام میں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآکے علاقہ کھوئی بہارہ سے تعلق رکھنے والے خالد سلیم خان استرانہ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں جنہوں نے علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ اور عوامی مسائل کے بے لوث حل کے جذبہ کے تحت گزشتہ دنوں قومی وطن پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی عملی سیاست کاآغاز کیا، تحریک پاکستان میں جیل کاٹنے والے علاقہ کے معروف قبائلی رہنما، سردار محمد شاہ دین خان استرانہ کے پوتے اور سماجی رہنما، سردار اللہ داد خان کے فرزند خالد سلیم خان استرانہ 1978 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے علاقہ کے عوام کو خواتین کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کااعلان کردیا اور اس ضمن میں سینئر صوبائی وزیر سکند شیرپاؤ کی جانب سے علاقہ کے عوام کے مسائل اورسابقہ محرومیوں کے حل کے لئے ایک ترقیاتی پیکج کابھی اعلان کیا گیا، عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خالد سلیم استرانہ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی میں شمولیت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سنیئر صوبائی وزیرسکند خان شیرپاؤ میرے قریبی دوست ہیں اور اسی وجہ سے ان کی جماعت کے معاملات کوانتہائی قریب سے دیکھنے کا مجھے موقع ملا، میں بنیادی طور پر عوام اور علاقہ کے لیئے کچھ کرگزرنے کا جذبہ رکھتے ہوں اور اسی جذبہ کو بنیاد بناکر میں نے جب دیگر جماعتوں کے قائدین اور ان جماعتوں کے پلیٹ فارم سے منتخب اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی کارکردگی کا موزانہ کیا تو یہ حقیقت گھل کر سامنے آئی کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلہ میں قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں اور ایم پی ایز کے حلقہ میں ہونے والے ترقیاتی کام دیگر جماعتوں کے قائدین کے حلقوں میں ہونے والے کاموں سے کہیں زیادہ ہیں ، آپ صوبہ میں ان حلقوں کا دورہ کریں جہاں سے قومی وطن پارٹی کے اراکین اسمبلی یاقائدین موجود ہیں آپ خود اس حقیقت کا اعتراف کریں گے کہ عوامی اور علاقائی خدمت میں اس جماعت کاہمارے صوبہ میں کوئی مقابلہ ہی نہیں کرسکتا ، اسی طرح کسی پرالزام تراشی کے بجائے عوام کی خدمت ہمیشہ قومی وطن پارٹی کی طزرسیاست رہی ہے، آپ بطور وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے آفتاب احمدخان شیرپاؤ کی جانب سے صوبہ میں اجتماعی اور انفرادی کاموں کا موازنہ کریں حقیقت کھل کرسامنے آجائے گی۔

بطور وزیراعلیٰ آج بھی صوبہ بھر کے عوام آفتاب خان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،شیرپاؤ خاندان کا یہ طرز سیاست ہے کہ انہوں نے عوام کوخواتین کے چنگل سے نکالا۔ اسی وجہ سے میں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیاجو دراصل علاقائی اور عوامی خدمت کا مشن ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Qoumi Watan Party Ki Siasi Sargarmiyoon Main Izafa is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 September 2016 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.