نیب

ترقیاتی فنڈسے گاڑیوں کی خریداری نیب کئی سال خاموش کیوں رہا؟

منگل 29 دسمبر 2015

NAB
ہمارے ہاں قوانین شایدعام شہریوں کے لئے ہی بنائے جاتے ہیں۔بیوروکریسی اور بااثر شخصیات خودکوقانون سے بالاتر سمجھنے لگی ہیں۔یہ انکشاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی) میں خلاف ضابطہ86گاڑیاں درآمدکی گئیں جن کی مالیت8کروڑ57لاکھ تھی۔یہ گاڑیاں خلاف قانون خریدی گئی تھیں۔ آڈٹ کاحکام کے مطابق 2005ء میں این ایل سی نے وزیراعظم کی منظوری کے بناحکومت پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں سے گاڑیاں خریدی تھیں۔

اس خریداری کے حوالے سے جووضاحت کی گئی وہ بذات خودانتہائی دلچسپ ہے کیونکہ اس وضاحت میں کہاگیا ہے کہ 200ایسی گاڑیوں کی ضرورت تھی جوپاکستان میں نہیں بن رہی تھیں اس لیے باہر سے خریدنی پڑیں۔ المیہ یہ ہے کہ نیب نے بھی اس معاملے کونظرانداز کردیااور تاحال یہ معلوم نہیں کیاگیا کہ گاڑیوں کی یہ خریداری خلاف قانون کیوں کی گئی۔

(جاری ہے)

سوال یہ ہے کہ کیاعوام کاترقیاتی بجٹ چندافراد کی نذرکی نادرست ہے؟اسی طرح یہ سوال بھی اٹھتاہے کہ کیا خلاف قانون اور باقاعدہ منظوری لیے بناقومی خزانے اس طرح بے دریغ استعمال درست ہے؟سوال تونیب پربھی اٹھتا ہے جو ایسے معاملات کونظرانداز کرتی رہی۔

اس طرح دورکی حکومت پربھی سوالیہ نشان اٹھ رہاہے۔بدقسمتی سے ایسے معاملات اور بے ضابطگیوں پراگرگرفت ہوتب بھی چھوٹی مچھلیوں کوپکڑاجاتاہے جبکہ بڑے مگر مچھوں پرکوئی ہاتھ ڈالنے پرآمادہ نہیں ہوتا۔ سوال یہ ہے کہ ان معاملات کونظراندازکرنے پرکیانیب اس دورکے اپنے ذمہ داران افسروں کوگرفتار کرے گی؟سوال یہ بھی ہے کہ کیاسرکاربجٹ کے وقت ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھاری رقم محض دادسمیٹنے کے لئے مختص کی جاتی ہے اور پراس ترقیاتی بجٹ کودیگر معاملات میں اڑادیاجاتاہے۔

حیرت ہے کہ ہماری افسرشاہی اب ملکی خزانے کواستعمال کرتے وقت قانون کے مطابق اجازت تک لیناگوارانہیں کرتی لیکن ا س پران کے خلاف کوئی خاص کارروائی نہیں کی جاتی۔حکومت وقت بھی یاتولاعلم رہتی ہے یاپھرآنکھیں بندکرکے سب اچھا کی رپورٹ قبول کرلیتی۔عام شہری خون پسینے کی کمائی سے سرکارکاٹیکس اداکرتاہے اور پھرسرکاراسی ٹیکس کوخلاف قانون اپنی عیاشیوں پرخرچ کرلیتی ہے۔کیاکوئی یہ بتاسکتاہے کہ خلاف ضابطہ گاڑیوں کی درآمدکون ساترقیاتی کام ہے؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

NAB is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 December 2015 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.