”ملی مسلم لیگ“ حافظ سعید نے نئی سیاسی جماعت بنالی

جماعتہ الدعوة بھی سیاسی میدان میں

بدھ 16 اگست 2017

Milli Muslim League Hafiz Saeed Ne Nayi Siyasi Jamaat Banali
رابعہ عظمت:
انتخابات قریب آتے ہی متعدد سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے الیکشن لڑنے کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردی ہیں۔ اس وقت وزیراعظم نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی نشست پر دوبارہ انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے اور این اے120 نواز شریف کے آبائی حلقہ میں بڑا معرکہ سر ہونے جارہا ہے جس میں مسلم لیگ(ن) کے مدمقابل پی ٹی آئی ہے۔

یقینا الیکشن کے نتائج پر ہی مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا دارومدار ہے اور پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل کا انحصار بھی اسی حلقے کے نتیجے پر ہے۔ دوسری جانب مذہبی تنظیموں نے بھی سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امیر جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے بھی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی کا منشور”ہماری سیاسی خدمت انسانیت“ رکھا ہے اور نئی سیاسی جماعت کا نام ” ملی مسلم لیگ“ ہے۔

حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ اس اعلان کو بڑی تبدیلی کہا جا رہا ہے۔جماعتہ الدعوة کے ترجمان سیف اللہ نے بتایا کہ ان کی جماعت آئند انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق گزشتہ انتخابات سے قبل دفاع پاکستان کونسل کے چیئر مین مولانا سمیع الحق سمیت کونسل میں شامل دیگر جماعتوں نے اصرار کیا تھا کہ اس پلیٹ فارم کو انتخابی اتحاد کے طور پر استعمال کیا جائے۔

جماعہ الدعوة نے ملک بھر میں فلاحی کاموں کا جال بچھا رکھا ہے جس کے باعث اس کو مقبولیت حاصل ہے جماعتہ الدعوة کو امید ہے کہ بڑی شخصیت بھی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گی اور وہ کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک میں انتخابات میں بھرپور طریقے سے اثر انداز ہو سکتی ہے تاہم جماعتہ الدعوة کی کوشش یہی ہوگی کہ محب وطن جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک گرینڈ الائینس بنایا جائے گا اور اس کے لئے حافظ سعید کی نظر بندی کے ختم ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

اس مقصد کے لئے جماعتہ الدعوة نے دیگر مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ گزشتہ دنوں جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور کی وفد کے ہمراہ جماعتہ الدعوةکے ہیڈ کوارٹر مرکز قادسیہ لاہور میںآ مد بھی اسی ا تحاد کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علماء کرام کا ایک پینل بھی تشکیل دیا جارہا ہے جو کارکنان کے انتخابات اور سیاسی نظام کا حصہ بننے کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات اور لٹریچر تیار کرے گا۔

جماعتہ الدعوة اپنی سیاسی جماعت کے خدوخال واضح کرنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے مشاورت میں بھی معروف ہے اپنا جہادی چہرہ ختم کرکے خدمت کے حوالے سے اپنا نیا چہرہ عوام کے سامنے لانا چاہتی ہے۔ ”ملی مسلم لیگ“کے نام سے جاری کئے گئے اشہتار میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جماعت فلاحی سرگرمیوں کی بنیاد پر سیاسی میدان میں اپنی کارکردگی کا اظہار چاہتی ہے۔

جماعتہ الدعوة پر تحقیقی کتاب”جہاد اور دعوة“ کی مصنفہ پروفیسر ثمینہ یاسمین کا کہنا ہے کہ جماعتہ الدعوة نے پچھلے چھ سات سالوں سے ایسے اشارے دینے شروع کردیتے تھے کہ وہ سیاست میں آنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے اتحاد سازی کی باتیں شروع کردی تھیں۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ جو باقی اسلامی گروپ ہیں ان کے ساتھ مل کر وہ کوئی مئوقف اختیار کرسکتی ہیں تاکہ یہ پیغام دیا جاسکے کہ ان کی بھی ایک سیاسی حیثیت ہے۔

جماعتہ الدعوة کی عالمی سطح پر شناخت ایک جہادی گروپ کے طور پر ہوتی ہے لیکن مقامی سطح پر ایک فلاحی، عوامی بہبود کی تنظیم کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اس کا ادارہ فلاح انسانیت کراچی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سرگرم ہے۔ جہاں تعلیم اور صحت کے شعبے کے علاوہ آفات اور حادثات ہیں رضا کار لوگوں کی مدد کرنے میں کہا جا رہا ہے کہ جماعتہ الدعوة بعض حوالوں سے ایک مئوثر قوت نظر آتی ہے لیکن اسے ایسی سیاسی قوت کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا جس کا ووٹ انتخابی نتائج پر زیادہ اثر انداز ہوسکے۔

اگرچہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں جماعت کا رفاہی سرگرمیوں کا ایک مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔ یادرہے کہ حافظ سعید کی جماعت کو امریکہ نے کالعدم قرار دے رکھا ہے اور حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے 2014ء میں امریکہ نے جماعت کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے مالیاتی پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکی حکام کی جانب سے حافظ محمد سعید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر کے انعام کی پیش کش بھی کی گئی تھی۔

نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کے قیام کے بعد 346 تک پہنچ گئی ہے اور تقریباََ ساڑھے تین سو یعنی 346 جماعتوں میں سے صرف 16 سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔قومی اسمبلی میں کل 342 نشستیں ہیں اور پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی تعداد قومی اسمبلی کی نشستوں سے تجاوز کرگئی ہیں۔ دنیا میں بہت سے ایسے ممالک میں جہاں دو یا تین اور زیادہ سے زیادہ چار جماعتیں ہوتی ہیں مگر پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی تعداد سینکڑوں میں ہوچکی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Milli Muslim League Hafiz Saeed Ne Nayi Siyasi Jamaat Banali is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 16 August 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.