اپوزیشن کی غلط حکمت عملی کے باعث حکومت نے قرارداد منظور کر لی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے اپنے آپ کو منوا لیا اس بات کا اندازہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے کوٹلی میں فائرنگ کے واقعہ پر واک آؤٹ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، ایم کیو ایم نے واک آؤٹ کا ساتھ نہیں دیا

جمعرات 18 فروری 2016

Hakomat Ne Qarardad Manzoor Kar Li
نواز رضا:
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے اپنے آپ کو منوا لیا اس بات کا اندازہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے کوٹلی میں فائرنگ کے واقعہ پر واک آؤٹ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، ایم کیو ایم نے واک آؤٹ کا ساتھ نہیں دیا ، اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کے ترمیمی آرڈننس کی مدت میں توسیع کے وقت اپوزیشن حکومت پر چھائی رہی لیکن قراداد نا منظور نہیں کرا سکی اپوزیشن نے ترمیمی آرڈننس پر اس وقت ووٹنگ نہیں کرائی جب ایوان میں حکومتی ارکان کی تعداد صرف 40تھی ،ایسا دکھائی دیتا ہے حکومت قرار داد پر شکست کھانے کی پوری تیاری کر کے آئی تھی اگر قراداد مسترد ہو جاتی تو حکومت کو شرمندگی اٹھانا ہی پڑتی صدارتی آرڈننس کی مدت میں توسیع نہ ملنے سے اسلام آباد کا لوکل گورنمنٹ دھڑم کرکے زمین بوس ہو جاتا۔

(جاری ہے)

حکومت صرف 6ووٹوں کی اکثریت سے منظور کرا سکی اگر گنتی کے دوران دو تین ارکان ایوان میں نہ آتے تو پیر حکومت کے لئے شرمندگی کا دن بن جا تا قرار داد پر اپوزیشن کے ارکان کی آواز کی گونج حکومت سے بلند ہونے پر سپیکر کو ارکان کو کھڑے ہوکر ووٹ دینے کے لئے کہنا پڑا خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی حکومت کے میئر و ڈپٹی میئرز کے انتخابات ہوچکے ہیں ڈپٹی میئرز کی تعداد کو تعین کرنے کی صدارتی آرڈیننس کی مدت 11فروری کو ختم ہوگئی تھی اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کردہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے آرڈرآف دی ڈے پر آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرار داد شامل تھی جو کہ وزیرموسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے پیش کی۔

سید خورشید شاہ ، سید نوید قمر ، شیریں مزاری ، عارف علوی ،شیر اکبر ایڈووکیٹ ، آصف حسنین نے قرار داد کی مخالفت کی، رانا تنویر پیپلز پارٹی کو جواب دینے کی بجا ئے پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کی تلخ باتیں خاموشی سے سنتے رہے۔ جب قرار داد منظوری کے لیے ایوان میں پیش ہوئی تو اپوزیشن کے ارکان کی ایوان میں اکثریت تھی، سپیکر ایاز صادق بھی ایوان میں حکومتی ارکان کی حاضری کے حوالے سے صورتحال کو بھانپ چکے تھے انہوں نے قرار داد پر اپوزیشن رہنماؤں کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا اس دوران نماز مغرب کی اذان پر وقفہ کردیاگیا اپوزیشن کے احتجاج اور شدید نعرے بازی کے باعث ایوان کچھ دیر کے لئے مچھلی بازار بن گیا، پی پی کے رکن اسمبلی غلام مصطفی شاہ ، وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تقریر کی ویڈیو بناتے رہے ، ایک مرحلے پر سپیکر نے مولانا امیر زمان کو یہ کہہ کر کہ ”یہ جلسہ گاہ نہیں یہاں بات کرنے سے پہلے بٹن دبانا پڑتا ہے “ خاموش کرادیا اپوزیشن کی طرف سے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے پر ایاز صادق کا دلچسپ تبصرہ کیا ”پٹی ڈھیلی کر دیں خون منجمد ہو نے کاخطرہ ہے “ جب کہ سید خورشید شاہ نے شاہد خاقان عباسی کو معصوم بچہ قرار دے دیا ، ایاز صادق نے حکومتی پیش کش پر سانحہ نکیال کوٹلی کے اصل حقائق سے آگاہی کے لیے سید خورشید شاہ کو منصف بنادیا ہے، اپوزیشن لیڈر کے اس معاملے پر فیصلہ کو تسلیم کرلیا جائے گا۔

یہ پیش کش وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید نے پیر کو ایوان میں کی کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے ایوان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے گیارہ جنوری کے اخبارات میں 3وفاقی وزراء کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کا ریکارڈ بھی پیش کرتے ہوئے اپنامقدمہ اپوزیشن لیڈرکے پاس پیش کر دیا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Hakomat Ne Qarardad Manzoor Kar Li is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 February 2016 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.