چیئرمین پیپلز پارٹی کانوازشریف کوخلا میں جانے کا مشورہ!

ساری خلائی مخلوقیں نواز شریف کیساتھ چلتی رہیں‘ ضرورت پڑی تو عمران خان سے انتخابی اتحادکرینگے:زارداری

جمعرات 24 مئی 2018

chairman PPP ka Nawaz shareef ko khala mein jane ka mahswara
رمضان اصغر
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے نواز شریف ہر پندرہ روز بعد اپنا بیانیہ تبدیل کرنے کے ماہر ہیں وہ خلائی مخلوق کی با تیں کر رہے ہیں یہاں اس زمین پر تو انسان بستے ہیں، نواز شریف کا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے تو راکٹ پکڑیں اور خلا میں جائیں۔

۔ قبل ازیں قمر الزمان کائرہ چودھری منظور نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر حاجی عزیز الرحمن چن نوید چودھری اسمگل منورانیم و دیگر بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقیقی مسائل پر بات کرتی ہے میاں صاحب نے سیاست نہیں کاروبار کیا ہے انکی پوری زندگی ووٹ کی بے حرمتی سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور میاں صاحب کا مسئلہ صرف اقتدار ہے، اب میاں صاحب نے نیاشوشاچھوڑ اہے ان کا مقابلہ انسانوں سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

پہلے نواز شریف کہتے تھے مجھے کیوں نکالا ہم نے اس کا بھی جواب دیا، پھر نواز شریف نے کہا ووٹ کو عزت دو ہم نے میاں صاحب کو بتایا آپ کی ساری تاریخ ووٹ کی بے حرمتی سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا ظلم اور ظالم سے ٹکرانا پیپلز پارٹی کی روایت ہے اور یہ روایت ہم نے کربلا سے سیکھی جسے مرتے دم تک جاری رکھیں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا۔

معلوم ہوا ہے منڈی بہاوالدین میں تین مختلف مقامات پر مبر سازی کیمپوں کا افتتاح کرنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کیا۔ قبل ازیں انہوں نے بلاول ہاوس لاہور میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے پارٹی کے مختلف وفود سے ملا قا تیں کیں جن میں پارٹی عہدیداران اورٹکٹ ہولڈر بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو رابط عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

آصف علی زرداری نے پی ایس ایف کے سابق رہنما عرفان حیدر گیلانی کی زیر قیادت وکلا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی اور سیاسی جماعت اس ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتی کارکن جیالے مخالفین کی سازشوں کی پروانہ کر یں، مخالف سیاسی جماعتوں کے امن پسند عوام پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ضلع اوکاڑہ پیپلز پارٹی کا دوسرا لاڑکانہ ہے۔

آنیوالا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ آصف علی زرداری سے نوشہرہ کی بااثر سیاسی شخصیت خان پرویز خان نے زرداری ہاوٴس اسلام آباد میں ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سکھر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے نام 15یا 16 مئی تک سامنے آجائیں گے ابھی نام بتائے تو میڈیاان کا حشر نشر کر د ے گا اور کبھی کسی کے ساتھ ملا دے گا اور کبھی کسی کے ساتھ ملا دے گا لیکن جوبھی نام آئیں گے وہ انتظامی امور کے ماہر اور صاف و شفاف ہو نگے فاروق ستار ہے چارہ بوکھلایا ہوا ہے اپنی پارٹی ہی تسلیم نہیں کرتی اس کو مائنس ون نہیں کیا گیا لیکن انہوں نے لندن والے کو مائنس کیا ہے اور الزام ہم پر دیتے ہیں فاروق ستار پپویا پاپا نہیں بلکہ صرف پپی ہیں سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی کل کا دن آج کا دوست بن سکتا ہے اور یہ سب حالات پر منحصر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا خلائی مخلوق کو تو سائنسدان بھی مانتے ہیں اور دنیا کے ہر الیکشن میں خلائی مخلوق کا حصہ ہوتا ہے۔ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اب بات آگے بڑھنا چاہیے ابھی تک تو حالات الیکشن مقررہ وقت پر ہونے کی طرف جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی پارلمینٹر نینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے اتوار کو نواز کھوکھر فارم پر چھٹی کا دن منایا۔ وہ سارا دن حاجی نواز کھوکھر کے ہمراہ رہے۔

آصف علی زرداری نے نواز کھوکھر کے فارم میں پالتو گھوڑوں میں گہری دلچسپی لی۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ایک نظریہ ہے جو نواز شریف کو سمجھ نہیں آیا پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ بھٹو اور شہید بینظیر نے جان دے کر اور میں نے 11 سال جیل کاٹ کر جمہوریت کو مضبوط کیا۔ نواز شریف نے شہزادہ سلیم اورمغل بادشاہ بن کر ہماری جدوجہد ضائع کی اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

اس وقت ہم ایک کمزور جمہوریت کولیکر چل رہے ہیں، ایسے وقت میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری صدر پیپلز پارٹی پنجاب ویمن ونگ ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ بلقیس بیگم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ہمارے
اور ملک کے ساتھ جو کچھ کیا اس سے بڑا سانحہ اور کیا ہوسکتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ آپ عمران سے ہاتھ ملا چکے ہیں، آصف زرداری نے کہا کہ ضرورت کے تحت سینٹ الیکشن میں ملے تھے ضرورت ہوئی تو عام انتخابات میں بھی اتحاد کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد دیکھیں گے کہ ہم نے کس کے ساتھ بیٹھنا ہے یہ لوگ جلدی میں ہیں ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ اگر حکومت نہ بنا سکے تو پھر اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔

ہمارے لئے اپوزیشن میں بیٹھنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ حکومتوں میں رہ چکے صدر بھی بن چکے ہم نے سب کچھ دیکھا ہوا ہے۔ ایوان صدر بھی دیکھا ہے اور وزیراعظم ہاوس بھی دیکھا ہے، ان کو وہاں جانے کی جلدی ہے جنہوں نے نہیں دیکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق کی تشریح تو نواز شریف خود ہی کر سکتے ہیں۔ نواز شریف خود خلائی مخلوق کے ساتھ رہے ہیں اور خلائی مخلوق کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر یہاں تک پہنچ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ1988ء میں انہوں نے ان سے مل کر ہمارے خلاف اتحاد بنایا تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ چھانگا مانگا میں جنرل حمیدگل اور دوسرے اداکار ہمارے خلاف اور نواز شریف کے ساتھ تھے۔ یہ ساری وہ”مخلوق“ ہے جو کہ ہمارے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس دوبارہ کھول دیا ہے، اس کیس میں بھی نواز شریف کا ہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جو چھوڑ گیا وہ پیدائشی جیالا تو نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اور میری سیاست میں فرق تو ہے بلاول کی سیاست 29 سالہ نوجوان کی سیاست ہے اور میں 60سال سے زیادہ کا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی ہے رمضان بھی مگر انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں اور ہوں گے۔ میڈیا میں میری باتوں کی غلط تشرت کی گئی تھی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

chairman PPP ka Nawaz shareef ko khala mein jane ka mahswara is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 May 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.