سرائیکی صوبے کا مطالبہ پھر سر اٹھانے لگا

ریلوے پھاٹک کے کھلے ہونے کی وجہ سے رکشے اور ٹرین کے تصادم میں بچوں سمیت آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر حسب روایت افسوس کے بیانات اور واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے جائے حادثے کا معائنہ کیا ہے اور ذمہ داران افراد کو معطل کر کے ان پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے عمران خان نے جہانگیرترین کے ہمراہ جائے حادثے پر جانے کا اعلان کیا ہے

جمعرات 12 جنوری 2017

Siraiki Soobe Ka Mutaliba Phir Sar Uthane Laga
اظہر سلیم مجوکہ :
ریلوے پھاٹک کے کھلے ہونے کی وجہ سے رکشے اور ٹرین کے تصادم میں بچوں سمیت آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر حسب روایت افسوس کے بیانات اور واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے جائے حادثے کا معائنہ کیا ہے اور ذمہ داران افراد کو معطل کر کے ان پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے عمران خان نے جہانگیرترین کے ہمراہ جائے حادثے پر جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر ویلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی جائے حادثے کے معائنے کے دوران غفلت ے مرتکب افراد کی گرفتاری اور معاملے کی تحقیقات کے روایتی عزم کا اظہار کیا ہے۔

ریلوے کی زبوں حالی اور پھاٹک کے کھلے رہنے کی وجہ سے آئے روز کے حادثات کے باوجود نہ تو ریلوے کے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی جاتی ہے اور نہ ہی حادثے کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا ملتی ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں اس قسم کے واقعات کا اعادہ ہوتا رہتا ہے اور کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو جاتا ے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی آمد کے موقع پر گیٹ مینوں نے وزیر ریلوے سے ملاقات کی کوشش کی لیکن افسران نے اسے ناکام بنا دیا۔

لودھراں میں کھلے پھاٹک ے حادثے کے بعد ملتان آنے والی مہر ایکسپریس کے بھی ٹرک سے ٹکرانے اور تین افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جس کا سبب بھی پھاٹک کا کھلا ہونا ہے۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے اپنی ملتان آمد پر مختلف عوامی نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا منتخب نمائندوں کا مشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے نو منتخب مئیر نوید آرائیں اور ڈپٹی میئر منور احسان قریشی کو مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر کریں ۔

طارق رشید ، وحید آرائیں نے بھی ان سے ملاقات کی اور شہر میں ترقی کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ ملتان کے نئے میئر نوید آرائیں نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انہیں گاڑیوں اور دیگر اثاثہ جات کی جو فہرست فراہم کی گئی تھی اس میں تضاد پایا جاتا ہے ۔ نوید آرائیں کا کہنا ہے کہ فہرست میں گاڑیوں کی تعداد بتائی گئی اور نہ ہی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جگہ ضلع کونسل کے عملے نے سامان پر قبضہ کر لیا ہے۔


حضرت خواجہ غلام فرید کے 119 ویں سالانہ عرس کی تقریبات مٹھن کوٹ میں اختتام پذیر ہو گئی ہیں ۔ عرس میں سجاد گان ، علماء مشائخ اور اندرون و بیرون ملک سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے بھی شرکت ی۔ اس موقع پر معین کوریجہ نے کہا کہ اولیاء کی فکر کو عام کرنا ترجیح ہے، اس موقع پر ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی کے خلاف سرئیکستان قومی اتحاد کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

جامعہ ملتان کے ذیلی کیمپس میں بے ضابطگیوں ی اطلاعات کے باوجود ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے کوئی کار روائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ جامعہ زکریا کے مظفر گڑھ میں ذیلی کیمپس میں بھی بے ضابطگیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں جبکہ جعلی کیمپس میں تھرڈ ڈویژن اساتذہ کے بڑھائے جانے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کی چھ نشستوں پر 14 جنوری کو الیکشن کا انعقاد ہو گا۔

صدارت کے لیے یوسف زبیر اور ممتاز نور ٹانگرہ جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے چودھری کامران، اینس مہدی اور جاوید ڈگر امید وار ہیں۔ مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جا چکا ہے۔ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب ے ساتھ تخت لاہور کی طرف سے حقوق غضب کرنے استحصال کر نے اور حقوق سے محروم کر دے گی پالیسی کے خلاف جنوبی پنجاب ے وکلا ء ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

ملتان بار میں آل پارٹیز کانفرنس میں عظیم الحق پیرزادہ، عزیزاکبر بیگ، منصور بخاری، مصطفی چوہان، حسیب اللہ شاکر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی مہاجر کوئی مسئلہ نہیں ہے حکمران لڑانے کی کوشش نہ کریں ۔ مقررین نے الگ صوبہ لے کر رہیں گے کا دعویٰ بھی کیا۔ نظریہ پاکستان فورم ملتان ے زیر اہتمام مولانا محمد علی جوہر اور خواجہ غلام فرید کی یاد میں سالانہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے اسلاف کی روایات کی پاسداری کرنے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) ملتان کے ایک اجلاس میں قاری عبداللہ کو جے یو آئی (ف) ملتان سٹی کا امیر اور سید آصف اہ کو جنرل سکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔ نومنتخب عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شہر کی سطح تک پارٹی کو فعال بنانے کے لئے کارکنوں سے روابط شروع کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر زکوٰة وعشر پنجاب نغمہ مشتاق لالگ نے ایک اجلاس سے خطاب اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زکوة کے مستحق افراد کا ڈیٹا کمپیوٹر ائزڈ کیا جا رہا ہے۔

نغمہ مشتاق لالگ کے مطابق گزارہ لاونس ی رقم بڑھا کر ایک ارب 58کروڑ کر دی گئی ہے جبکہ شادی ی گرانٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ نغمہ مشتاق نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت غربت کے خاتمہ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور جلد اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق کئی نئے منصوبوں کا اجرا کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجودچنگ چی رکشے شہر میں رواں دواں ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے صرف نئے لائسنس کا اجرا بند کر رکھا ہے جبکہ ملتان میں چھ ہزار سے زائد رکشے چلے رہے ہیں۔اناڑی ڈرائیور انسانی جانوں کے ضاع کا سبب بن رہے ہیں۔ میٹروبس ملتان کے منصوبے کے تکنیکی ایڈوائزر صابر خان سدوزئی کا کہنا ہے کہ میٹرو فلائی اوور کی چوڑائی کم ہونے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ ڈیزائن اور تعمیراتی معیار انٹرنیشنل سینڈرڈ کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد میڈیا کو میٹرو فلائی اوور کے دورے کی دعوت بھی دی جائے گئی تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے ملتان میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پی پی اور مسلم لیگ (ن) کاگٹھ جوڑ عرصے سے ہے اوروہ ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مطابق حکومت پانامہ کیس بھی پھنس چکی ہے اور وزیراعظم نے صرف خانہ پُری کے لیے خود احتساب کے لیے اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ایم ایم اے کی بحالی ممکن نہیں ہے۔ سراج الحق کے مطابق بھارت نے پانی روکا تو پاکستان صحرابن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کوہمیشہ نظر انداز کیا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Siraiki Soobe Ka Mutaliba Phir Sar Uthane Laga is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 January 2017 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.