رمضان اور مہنگائی

ماہ صیام کے بابرکت دنوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ روز ہ دار ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے رمضان المبارک کے مہینے کی فضیلتوں سے بھی امت کو آگاہ فرمایا۔ آج عالم اسلام میں خیرو برکت کے اس مہینے میں سحری اور افطاری پر جہاں گھروں میں روزہ رکھنے اورکھولنے کے مواقع پر حسب استطاعت انتظامات کئے جاتے ہیں

ہفتہ 11 جون 2016

Ramzan or Mehengai
خالد یزدانی:
ماہ صیام کے بابرکت دنوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ روز ہ دار ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے رمضان المبارک کے مہینے کی فضیلتوں سے بھی امت کو آگاہ فرمایا۔ آج عالم اسلام میں خیرو برکت کے اس مہینے میں سحری اور افطاری پر جہاں گھروں میں روزہ رکھنے اورکھولنے کے مواقع پر حسب استطاعت انتظامات کئے جاتے ہیں وہاں حکومتی سطح پر بھی اس ماہ مبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے اقداماتب بھی ہر سال کئے جاتے ہیں۔

سستے رمضان بازار اسی سلسلے کی کڑی ہیں جہاں ضروریات زندگی کی اشیاء خاص طور پر پھل ، سبزی وغیرہ کی قیمتیں عام بازار سے کم مقرر کی جاتی ہیں اور ملک بھراس سے منسلکافراد بھی ازخود مختلف اشیاء کی قیمتیں عام مہینوں کی نسبت سے ازخود کمی کردیتے ہیں مگر ہرسال کی طرح یہی دیکھنے میں آیا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ بھی ہوا کہ سستے بازاروں میں غیر معیاری اشیاء بھی فروخت کی جانے لگیں بلکہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ مہنگائی بھی بڑھ جاتی ہے اور عوام جو عام دنوں میں زندہ رہنے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں اس ماہ بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سوائے احتجاج کے کچھ نہیں کر سکتے ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ اس عذاب میں کیسے زندگی کے دن گزاریں۔

(جاری ہے)

منافع خوروں نے اچانک سبزیوں، پھلوں کے نرخوں میں جو اضافہ کیا اور بعض رمضان بازاروں میں لگائے گے سٹالوں پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت ہونے کی اطلاعات پر انتظامیہ بھی حرکت میں آئی اور لاہور میں صوبائی وزیر زراعت فرخ جاوید نے شادمان وحدت روڈ اور ماڈل ٹاون کے رمضان بازاروں کا بھی اچانک دورہ کیا تھا اور وہاں خریداری کے لیے آنے والوں سے معلومات بھی لیں اور اسکی روشنی میں انتظامیہ کو بھی ہدایات دیں اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران صوبہ میں رمضان بازاروں کی سخت چیکنگ کر ہی ہے جبکہ روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے پر اپنی پوری توجہ رکھے ہوئے ہے ،تاکہ رحمتوں اور برکتوں کے اس ماہ میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں۔

دریں اثناء صارفین کی شکایت پر غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر مختلف دکانداروں کے رمضان بازاروں میں سٹالز کو بھی منسوخ کر دئیے گے۔ لاہور میں لگائے گے رمضان بازاروں میں شدید گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کے بیٹھنے کے بھی انتظامات کئے گے ہیں۔
البتہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات جاری ہیں تاک مہنگائی کی ستائی عوام کو اس ماہ مبارک میں کہی ریلیف مل سکے مگر ملک بھر میں مہنگائی کی لہر نے عوام کی قوت خرید کو بھی متاثر کیاجبکہ رمضان بازاروں سے ہٹ کر شہروں کے مختلف بازاروں میں بھی اشیائے نرخوں میں اضافہ ہی دیکھنے کو ملا۔

شدید گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ نے بھی رہی سہی کسر نکال دی ہے۔ گرمی اور مہنگائی کی ستائی عوام کے مسائل کو حل کرنا حکومتی ذمے داری ہے اور اسکی انتظامیہ کو مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ منافع خوروں کے خلاف اقدامات مزید تیز تر کرنا ہوں گے تاکہ مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے۔ اور عوام ماہ صیام میں زیادہ سے زیادہ فیوض حاصل کر سکیں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام کو ضروریات زندگی ارزاں نرخوں پر ملیں۔ رمضان المبارک کے ماہ میں ہم سب کو زیادہ سے زیاد ہ نیکیاں حاصل کرنی چاہئیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Ramzan or Mehengai is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 June 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.