پاکستان میں برسوں سے بجلی کی نا کافی پیداوار

ایجادات انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔ دور حاضر میں بہت سی ایجادات سہولیات کی بجائے بنیادی ضرورت بن گئی ہیں۔ بہت سی اہم ایجادات میں ایک اہم ایجاد بجلی کی ہے جوآج ایک اہم ضرورت بھی بن گئی ہے۔

جمعرات 24 اگست 2017

Pakistan Main Barsoon Se Bijli Ki Nakafi Pedawar
آمنہ لیاقت:
ایجادات انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔ دور حاضر میں بہت سی ایجادات سہولیات کی بجائے بنیادی ضرورت بن گئی ہیں۔ بہت سی اہم ایجادات میں ایک اہم ایجاد بجلی کی ہے جوآج ایک اہم ضرورت بھی بن گئی ہے۔ ہم اپنی زندگیوں میں اس کی اہمیت اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے جیسے انسانی زندگی کا پہیہ رک سا جاتا ہے پاکستان آج کل بجلی کے بحران جیسے مسئلہ کا سامنا کررہا ہے‘ بجلی کا مسئلہ ناصرف گھریلو مسائل پیدا کرتا ہے بلکہ تجارتی استعمال میں بھی ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے جوکہ معیشت کیلئے تباہ کن مسئلہ رہا ہے کیونکہ بجلی کے شدید بحران کی وجہ سے صنعت و حرفت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

آج کل ایک اندازے کے مطابق تقریباً 6000 میگاواٹ بجلی کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس وجہ سے شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے اور دیہاتوں میں 10 سے 12گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو بہت زیادہ اور ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

مسلسل لوڈشیڈنگ پاکستانی لوگوں کی زندگی میں مسائل پیدا کررہی ہے۔ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں آج کل تقریباً 14000 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ اس کی قلت کے باعث لوڈشیڈنگ کے نتیجے میںلوگوں میں مایوسی اور چڑچڑا پن پیدا ہو رہا ہے۔

بجلی صرف گھروں میں عام لوگوں کی ضرورت نہیں بلکہ کاروبار اور صنعت کو چلانے کیلئے اسے اہم اور بنیادی ضرورت سمجھا جاتا ہے۔ بہت سی صنعتوں کی جانب سے بجلی کے نجی پیداواری یونٹ لگالئے گئے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں زیادہ لاگت برداشت کرنی پڑتی ہے۔ جہاں جہاں لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہری اس کیخلاف پر تشدد احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جس میں لوگ اکثر گورنمنٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور قوانین کو بری طرح توڑتے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب حکومت ایسے معاہدے کرتی نظر آتی ہے۔جس سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردینے کا اندیشہ رہتا ہے اور آگے چل کر اس کا بوجھ مقامی لوگوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔ حکومت کو ٹھوس اقدامات کر کے لوڈشیڈنگ کا حل نکالنا ہو گا تاکہ ملک کی صنعت و معیشت ترقی کرسکے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Pakistan Main Barsoon Se Bijli Ki Nakafi Pedawar is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 August 2017 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.