پاکستان میں بھارتی سفارتکاروں کی تخریب کاریاں

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی رپورٹوں نے ایک بار پھر سے ملک میں بے چینی کی کیفیت پیداکردی ہے۔ اس پر پوری قوم حیران ہے کہ بھارت میں ایک کبوتر پکڑے جانے پر اس قدر واویلا کیا جاتاہے اور یہاں دہشت گردوں کے بڑے بڑے راء کے ایجنٹوں کے نیٹ ورک پکڑے جاتے ہیں اور ہمارے حکمران اس پر ہمیشہ کی طرح چپ سادھے رہتے ہیں

ہفتہ 5 نومبر 2016

Pakistan Main Baharti Sifaratkaroon KI Takhreeb Kariyaan
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی رپورٹوں نے ایک بار پھر سے ملک میں بے چینی کی کیفیت پیداکردی ہے۔ اس پر پوری قوم حیران ہے کہ بھارت میں ایک کبوتر پکڑے جانے پر اس قدر واویلا کیا جاتاہے اور یہاں دہشت گردوں کے بڑے بڑے راء کے ایجنٹوں کے نیٹ ورک پکڑے جاتے ہیں اور ہمارے حکمران اس پر ہمیشہ کی طرح چپ سادھے رہتے ہیں جیسے ان کے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی را،کے ایک افسر بلہیرسنگھ ،راجیش کماراگنی ہوتری ، اور ایک ہفتے قبل پاکستان سے ناپسندیدہ قرار دیکر بھارت بدر کیا جانے والا سبجیت سنگھ بھی اسی نیٹ ورک کے تحت پاکستان میں تخریب کاری میں مصروف تھا۔

پاکستان میں رہتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن اس طرح کے سنگین کاموں میں ملوث رہااور ہم لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھرے کچھ نہ کرسکے !یہ معاملہ اس قدر سنگین نوعیت کا ہے کہ اب حکومت سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آجانا چاہیے مگر اس پر ہمارے حکمرانوں کی جانب سے نہایت ہی کمزور رد عمل دیکھنے کو ملا ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا ان جاسوسوں کو بھی پاکستان سے نکال دیا جائے گا؟ہم سمجھتے ہیں کہ کلبھوشن یادیوکو پکڑ کر ہی حکومت اس وقت سخت پریشانی میں مبتلا ہے کہ وہ کیا کرے اور کیا نہ کرے ۔

ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ حکمرانوں نے اس" را" ایجنٹ کے انکشافات سے بھرپور ویڈیوکو لیکر بھارت کے خلاف آواز بلندکیوں نہیں کی ؟کیا حکمرانوں کو ہر فورم پر اس سلسلے میں آواز اٹھاتے ہوئے اس لیے ڈر لگتاہے کہ کہیں ان کا بھارت کے ساتھ جو کاروبار چل رہاہے وہ ختم نہ ہوجائے ؟۔جبکہ کلبھوشن یادو ویڈیو میں خود انکشاف کررہاہے کہ و ہ کس طرح پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں اپنا کردار ادا کرتارہاہے ۔

آخر ہمارے وزیراعظم کلبھوشن یادیو کے معاملے میں اپنی پراسرار خاموشی کو توڑ کیوں نہیں دیتے بھارتی وزیراعظم پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر پوری دنیا میں ہمیں بدنام کرنے پر تلا ہواہے اور ہم لوگ ہیں کہ ستر ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ دیکر بھی ہمیشہ کی طرح خاموش بیٹھے ہیں ؟اورہماری اپوزیشن جس کرپشن کی بات کررہی ہے وہ پہلے اپنے ارد گرد نظر تو دوڑائے کہ ان کے دائیں بائیں جو لوگ کھڑے ہیں کیا وہ محب وطن ہیں؟۔

جس روز ہمارے وزیراعظم نے بغیر نام لیے مسئلہ کشمیر کے ایشو کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا اس روز وہ چاہتے تو کلبھوشن یادیو کی جانب سے حاصل کیئے گئے ثبوت کو بھی دکھاسکتے تھے مگر ایسا نہیں ہوا ۔اور آج ہم نے دیکھا کہ اس اہم مسئلے کو نظر انداز کرنے کے باعث پاکستان کے عوام نے وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور نتیجہ یہ نکلا کہ ایک بار پھر سے ہماری فورسز نے بھارتی جاسوسوں کو پکڑا اور ان کی ابتدائی تحقیقات نے یہ ثابت کردیاکہ پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمیشن کس انداز میں پاکستان میں بیٹھ کر اس کی جڑوں کو کھوکھلا کررہاہے ۔

ہمیں اس بات کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے اور سفارتی سطح پر اس بات کو عام کرنا چاہیے کہ ہمارے پاس کلبھوشن یادیوکے بعد اس ہی نیٹ ورک کاایک اور بڑا ثبوت مل گیاہے جس سے ہم ثابت کرسکتے ہیں کہ ہندوستان کی حکومت پاکستان میں کس طرح سے دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اس وقت بھارت کشمیر میں جس طرح انسانی جانوں سے کھیل رہاہے یقینا اس پرعالمی سطح پر جنگی جرائم کا مقدمہ بنتاہے مگر اس سلسلے میں آواز کون اٹھائے اس پاکستان کے حکمران جو اپنے ہی ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے مجرموں کانام لیتے ہوں ڈرتے ہو۔

ذراسوچیے ہم کس طرح سے کشمیری بہن بھائیوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلا سکتے ہیں ؟ہم تو خود دنیا عالم میں ایک ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بزدل حکمرانوں کے رحم کرم پر ہیں ۔ افسوس اس ملک کے عوام جس قدر بہادر اور نڈر ہیں ہمیں اتنے ہی بزدل اور مفاد پرست حکمرانوں کا سامنا رہاہے۔ پتہ نہیں وہ مناسب وقت کب آئے گا جب ہمارے حکمران ان تمام ثبوت لیکر عالمی برادری کے سامنے پیش ہونگے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی تک دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی بے مثال قربانیوں کے باجود بھی مکمل کامیابیوں کا نہ ملنا اس بات کی علامت ہے کہ ہماری سول قیادت میں ہی خامیاں ہیں ۔جو عسکری قیادت کی جیت کو ہار میں بدلنے کا کام کررہی ہیں۔ اگر ہم نے اس ملک کو بچانا ہے تو ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ جس طرح پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی چوری پکڑی گئی اسی انداز میں وہ کون لوگ ہیں جو اس وقت بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں رہتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی "را "کے لیے کام کررہے ہیں اس کا فیصلہ کرنا عوام کا کام ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Pakistan Main Baharti Sifaratkaroon KI Takhreeb Kariyaan is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 05 November 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.