جان لیوا ادویات کی سرعام فروخت !

ملک میں خود کشیوںکی طرف رحجان بڑھ گیاہے۔ واقعات میں آئے دن اضافہ افسوسناک ہے۔ ایک سروے کے مطابق خود کشی کرنے والے بزدل ہوتے ہیں جو کہ حالات کا مقابلہ کرنے کی بجائے اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لیتے ہیں خود کشی کی ایک وجہ عدم برداشت بھی ہے۔

بدھ 25 اکتوبر 2017

Jaan Lewa Adwiyat Ki Sar-e-Aam Farokht
پرنس عنایت خان:
ملک میں خود کشیوںکی طرف رحجان بڑھ گیاہے۔ واقعات میں آئے دن اضافہ افسوسناک ہے۔ ایک سروے کے مطابق خود کشی کرنے والے بزدل ہوتے ہیں جو کہ حالات کا مقابلہ کرنے کی بجائے اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لیتے ہیں خود کشی کی ایک وجہ عدم برداشت بھی ہے۔ برداشت ہم میں ختم ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو جھگڑے ، بے روزگاری ، غربت، مہنگائی، جہالت بھی وجہ بنتی ہے۔

انسان ہر طرف سے مایوس ہو کر موت کو گلے لگا لیتا ہے۔ خود کشی کرنے کیلئے خواتین، مرد حضرات نہروں میں چھلانگیں لگا دیتے ہیں خواتین اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے کر نہر میں کود جاتی ہیں۔ ٹرینوں کے آگے آکر بھی خود کشیاںہوتی ہیں لیکن زیادہ تر خود کشیاں بازاروں گلی، محلوں، دیہاتی علاقوں میں دکانوں اور میڈیکل سٹوروں پر زہریلی ادویات، نشہ آور ادویات اور زہریلے اسپرے باآسانی ملنے کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جب ان ادویات اور اشیاءکو خریدنے کیلئے کوئی بھی شخص جاتا ہے تو میڈیکل سٹورز اور دکانداران کو باآسانی سے دے دیتے ہیں کیونکہ ان کو دولت اکٹھی کرنا ہوتی ہے۔اصول تو یہ ہے کہ جب تک کوئی ڈاکٹر کسی کو لکھ کر نہ دے اس وقت تک یہ جان لیوا ادویات نہیں دینی چاہئے لیکن اس بات پر کوئی عمل نہیں کرتا۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ موت بانٹنے والی غیر ممنوعہ، غیر قانونی ادویات سرعام فروخت کیوں ہو رہی ہیں۔

میڈیکل سٹورز اور دکانوں پر یہ ادویات رکھنے کی اجازت کس نے دی ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی۔ پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی۔لائسنس کینسل کیوں نہیں ہوتے۔ گندم میں رکھنے والی گولیاں اس قدر خطرناک ہیں کہ کھانے والا انسان بچ نہیں سکتا اور چند گھنٹوں کا مہمان ہوتا ہے۔ ان جان لیوا ادویات پر پابندی لگا کر خود کشیاں کی تعداد میں کمی کی جا سکتی ہے۔ کاش اس بارے میں ہماری حکومت سنجیدگی سے سوچے۔تاکہ فوری کریک ڈاون کرکے آئندہ ایسے ہونے والے واقعات کو روک کر زندگیوں کو بچایا جا سکے کیونکہ اس سے ایک شخص کی موت واقع نہیں ہوتی بلکہ پورا خاندان بے سہارا اور تباہ ہو جاتا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Jaan Lewa Adwiyat Ki Sar-e-Aam Farokht is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 October 2017 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.