بھارتی فوج نے 68 بارلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی

سال 2015 کا سورج لائن آف کنٹرول کے دیہات پر بھارتی جارحیت اورگولہ باری کی داستانیں چھوڑ تا ہوا غروب ہوگیا۔ گزشتہ سال میں بھارتی فوج نے 68 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجہ میں رینجرز کے آٹھ جوانوں کے علاوہ 25 پاکستانی شہری جن میں بچے ،خواتین، اور بوڑھے شامل تھے شہید ہوئے

جمعرات 7 جنوری 2016

Bharti Fauj Ne 68 Baar Line Of Control Ki Khilaf Wari Ki
زاہد علی خان:
سال 2015 کا سورج لائن آف کنٹرول کے دیہات پر بھارتی جارحیت اورگولہ باری کی داستانیں چھوڑ تا ہوا غروب ہوگیا۔ گزشتہ سال میں بھارتی فوج نے 68 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجہ میں رینجرز کے آٹھ جوانوں کے علاوہ 25 پاکستانی شہری جن میں بچے ،خواتین، اور بوڑھے شامل تھے شہید ہوئے جبکہ ایک سوتیس افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی گولہ باری کے جواب میں پنجاب رینجرز کے جوان بھی بھر پور جواب دیتے ہوئے اور دشمن کوپیغام دیتے رہے کہ اگر کوئی ہماری طرف دیکھے گا تو اس کو بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔ گزشتہ سال 2جنوری 2015 کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے شکر گڑھ سیکٹر پر گولہ باری سے شروع کیا تھا اور بعد ازاں اسی ماہ کی 29 تاریخ کو سیالکوٹ کے چار وہ اور ہرپال سیکٹروں پر بھی گولہ باری اور فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

سرحد کی خلاف ورزی کا بھارتی سلسلہ پورا سال وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں آباد شہری سارا سال نہ صرف پریشان بلکہ نقل مکانی پر بھی مجبور ہوئے۔ بھارتی سکیورٹی فورس کا معمول رہا ہے کہ جب بھی ہمارا کوئی مذہبی تہوار آئے تو وہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دیتا ہے۔ گزشتہ جولائی میں بھارتی جنگی جنون میں اضافہ ہوا اور 16جولائی یعنی عیدالفطر سے دو روز قبل بھی بھارتی سکیورٹی فورسز نے چیراڑ اور عمرانوالی کے سرحدی دیہات پر گولہ باری کی تھی جس سے خاتون سمیت تین افراد شہید اور پانچ سے زائد شدید زخمی ہوئے تھے۔

8اگست کو بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے علاقہ کچھی ماند پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں دو نوجوان عدنان اور آصف شہید اور 22سے زائد افراد جن میں خواتین کی اکثریت تھی شدید زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی جنگی جنون گزشتہ سال 28 اگست کو ا نتہا پر تھاجب بزدل بھارتی فوجیوں نے ورکنگ باوٴنڈری لائن سے صرف 800 میٹر دور کندن پور گاوٴں پر رات گئے گولہ باری شروع کی جو دوسرے دن صبح گیارہ بجے تک جاری رہی۔

اس گولہ باری کے نتیجہ میں پانچ سالہ بچے سمیت بارہ افراد شہید اور ساٹھ سے زائد معصوم اور بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے۔ اس روز دشمن نے چارواہ سیکٹر پر مندروال، خرد، کلاں، اورگجراں گاوٴں پر بھی گولہ باری کی تھی۔زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے انہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ بھارتی فوج کی وحشیانہ گولہ باری اور فائرنگ سے ہونے والی جانی نقصان پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اپنی تمام مصروفیات کو پس پشت ڈال کر سیالکوٹ آئے اور انہوں نے سی ایم ایچ میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کو ہر قسم کے تعاون کی یقین کروائی تھی۔

بھارتی گولہ باری کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ کیلئے اقوام متحدہ کی سہ رکنی ٹیم نے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ یہ اتنا بڑاواقعہ تھا جس پر کوئی بھی پیچھے نہیں رہا۔ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے شہداء کے ورثاء کی دادری اور زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے امداد دی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نہ صرف سی ایم ایچ میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی بلکہ مقامی اراکین اسمبلی کے ہمراہ کندن پور کا بھی دورہ کیا تھا۔

کندن پورہ کے واقعہ کے بعد ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے بھارت کا دور کیا تھا جہاں پرسرحد کی خلاف ورزیوں پر کنٹرول پانے کیلئے اقدامات کرنے پر بات چیت ہوئی تھی۔ گزشتہ سال 30نومبر کو پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مابین نہ جانے ان میں کیا معاملات طے ہوئے کہ منظر عام پر بھی نہیں آئے لیکن اس ملاقات کے بعد سے بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں بند ہو گئی ہیں۔

اس ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سُشما سوراج اسلام آباد ائیں اور دونوں ممالک میں ایک نئے نام سے بات چیت کرنے کا اعلان کیا۔ گزشتہ ماہ میں 25دسمبر کو نریندر مودی اور افغانستان کے دوروں کے بعد میا ں نواز شریف کی سالگرہ کے بہانے لاہور آئے تھے۔ امید کی جا سکتی ہیں کہ دونوں ممالک میں روابط کو بڑھانے اور دو طرفہ مسائل جن میں جموں کشمیر اور سرکریک وغیرہ شامل ہیں پر بات چیت کرنے کے اعلانات کے نتیجہ میں 2016 پر امن ہوگا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Bharti Fauj Ne 68 Baar Line Of Control Ki Khilaf Wari Ki is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 January 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.