کیا گرمی اور سردی کا خود سے کوئی وجود ہے؟

سائنس کے تناظر میں صرف کسی شے کا درجہِ حرارت اس کی اوسط حرکی توانائی کا پیمانہ ہے

قدیر قریشی منگل 16 جنوری 2018

Does Winter or Summer exit?

جس طرح اندھیرا خود سے کوئی شے نہیں بلکہ روشنی کی عدم موجودگی کو ہم اندھیرے کا نام دیتے ہیں اسی طرح سردی اور گرمی صرف لیبلز ہیں جو ہم نے مختلف درجہِ حرارت کو دے رکھے ہیں - سائنس کے تناظر میں صرف کسی شے کا درجہِ حرارت اس کی اوسط حرکی توانائی کا پیمانہ ہے - خالی سپیس کا درجہِ حرارت مطلق صفر سے صرف 2.

(جاری ہے)

7 سینٹی گریڈ اوپر ہوتا ہے - کسی جگہ اگر حرارت کا کوئی منبع ہو تو اس علاقے میں درجہِ حرارت قدرے زیادہ ہوجاتا ہے - نظامِ شمسی میں دیکھیں تو ایک تو سورج حرارت کا بہت بڑا منبع ہے اس کے علاوہ زمین کے اندر (یعنی کور میں) گرم میگما ہے جو حرارت کا منبع ہے - ان کی وجہ سے زمین کا اوسط درجہِ حرارت سپیس کے درجہِ حرارت سے بہت زیادہ ہے
جو سیارے زمین کی نسبت سورج سے زیادہ دور ہیں وہاں تک سورج کی گرمی نسبتاً کم پہنچتی ہے اس لیے وہ زمین کی نسبت زیادہ سرد ہیں - پلوٹو (اگرچہ پلوٹو سیارہ نہیں ہے اسے سیارچہ کہنا زیادہ مناسب ہے) سورج سے بہت زیادہ دور ہے اس لیے وہاں کا درجہِ حرارت زمین کی نسبت بہت کم ہے - چونکہ ہم زمین کے اوسط درجہِ حرارت کو پیمانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں اس لیے عام زبان میں ہم یہ کہتے ہیں کہ پلوٹو زمین کی نسبت بہت ٹھنڈا ہے لیکن خالی سپیس کی نسبت سے دیکھیں تو پلوٹو کا درجہِ حرارت سپیس کے درجہِ حرارت سے زیادہ ہے
چنانچہ سردی کہیں پیدا نہیں ہوتی - صرف حرارت پیدا ہوتی ہے - جہاں حرارت نسبتاً کم ہو ہم اسے ٹھنڈی جگہ کہتے ہیں

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Does Winter or Summer exit? is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 16 January 2018 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.