ڈھائی کروڑ روپے میں اپنا ذاتی اُڑن کھٹولہ ” جیٹ پیک “ خریدیے

ڈیوڈمیمان کے مطابق اگلے سال اپریل سے فروخت کیے جانے والے جیٹ پیک کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔

جمعرات 22 دسمبر 2016

Dhaayi Karor Rupay Main Apna Zati Uran Khatola Kharidiay
لندن : برطانوی موجدنے ایک مختصر اور جدید اڑن مشین بنانے کے بعد اسے تجارتی پیمانے پر فروخت کا اعلان کردیا ہے لیکن اس کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے سے کچھ زائد ہے اور پہلی کھیپ اپریل 2017 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی لیکن اسے بہت چھان پھٹک کے بعداہل افراد ہی خرید سکیں گے ۔
یہ جیٹ پیک آسٹریلیا کے سابق کمرشل پائلٹ ڈیوڈ میمان کی اختراع ہے جنہوں نے قابل انجینیئروں کی مدد سے ایک شخص کوہوا میں بلند کرنے والا جیٹ پیک سسٹم بنایا ہے ۔

اپنے پہلے مظاہرے میں ڈیوڈ نے چارمنٹ تک 100فٹ کی بلندی پر پرواز کی تھی اور مشرقی لندن میں دریائے ٹیمز کے قریب اس کا عملی مظاہرہ کیاتھا۔
اس کے بعد ڈیوڈ نے جیٹ پیک ایوی ایشن نامی کمپنی کی بنیاد رکھی جس کامقصد عوام کو جیٹ پیک فروخت کرنا ہے اورایک مقابلے کاانعقاد بھی کیا ہے جس کے تحت عام افراد بھی جیٹ پیک خود اڑاسکیں گے۔

(جاری ہے)

کمپنی کادعویٰ ہے کہ امریکی اسپیشل افواج کے لیے بھی وہ ایک طاقتور جیٹ پیک تیار کررہی ہے ۔


اس میں دو چھوٹے جیٹ انجن لگائے گئے ہیں جنہیں جوائے اسٹک کے ذریعے قابو کیاجاسکتا ہے ۔ ان کی کمپنی کراؤڈفنڈنگ سے 3لاکھ 70ہزار ڈالر کے ہدف میں سے صرف 45ہزار ڈالر ہی جمع کرچکی ہے ۔ اس سے جیٹ پیک کاالیکٹرک ورڑن بنایاجائے گا جس کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے ۔ جیٹ پیک 350پونڈوزن اٹھا کر 60میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے ۔
ڈیوڈ کے مطابق جیٹ پیک سے400سے زائد پروازیں کرچکے ہیں اوران کے مطابق یہ بالکل محفوظ ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Dhaayi Karor Rupay Main Apna Zati Uran Khatola Kharidiay is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 December 2016 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.