پانچ اعلیٰ ترین سیلفی کیمرہ فونز اور اُن کی خصوصیات

اگر کوئی ایک شے جو آج کل دنیا بھر کا چلن بن گئی ہے تو وہ ہیں سیلفیز۔چاہے یہ دوستوں کا چھوٹا سا مجموعہ ہو یا کوئی بڑی تقریب ، سیلفی لینا ایک عام سی بات بن چکی ہے۔اِس شے کو ذہن میں رکھتے ہوئے دُنیا بھر میں اسمارٹ فون بنانے والے ہر سال اپنے پیش کردہ میں ایک ثانوی یا ”سیلفی“ کیمرہ لازمی شامل رکھتے ہیں

ہفتہ 20 مئی 2017

5 Aala Tareen Selfie Camera Phones
اگر کوئی ایک شے جو آج کل دنیا بھر کا چلن بن گئی ہے تو وہ ہیں سیلفیز۔چاہے یہ دوستوں کا چھوٹا سا مجموعہ ہو یا کوئی بڑی تقریب ، سیلفی لینا ایک عام سی بات بن چکی ہے۔
اِس شے کو ذہن میں رکھتے ہوئے دُنیا بھر میں اسمارٹ فون بنانے والے ہر سال اپنے پیش کردہ میں ایک ثانوی یا ”سیلفی“ کیمرہ لازمی شامل رکھتے ہیں۔سیلفی کی مقبولیت پاکستان میں بھی جگہ بنا چکی ہے جس نے ہمیں مجبور کردیا کہ ہم ملک میں موجود پانچ اعلیٰ ترین موبائل فون کی فہرست مرتّب کریں۔

آئیں ملاحظہ کرتے ہیں:
-5 گوگل پکسل:
گوگل پکسل اور پکسل ایکس ایل 12.3 ایم پی ریئر کیمرہ اور18ایم پی فرنٹ کیمرہ سینسرز کے حامل ہیں جو آپ کی سیلفی لینے کی تمام تر ضروریات کیلئے مکمل طور پر کافی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ نہ صرف گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ پہلی بار منظرِ عام پر آرہے ہیں بلکہ اپنے ساتھ خصوصی سوفٹ ویئر کی خوبیاں اور کچھ بہترین اسمارٹ فونز کیمراز کا مجموعہ بھی ساتھ لا رہے ہیں۔


-4سام سنگ گلیکسی ایس 8:
گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس دونوں ایک ایف/1.7 اپرچر،آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور فیز ڈیٹکشن آٹو فوکس کے ساتھ12 ایم پی ریئر فیسنگ ڈویل پکسل کیمرہ سینسرز سے آراستہ ہیں۔ کمپنی حال ہی میں فرنٹ - فیسنگ کیمرہ میں بہتری لے کر آئی ہے جس سے اب یہ ایک اسمارٹ آٹو فوکس سسٹم کے ساتھ ساتھ 18 ای پی سینسر کی خوبیاں بھی رکھتا ہے۔


-3آئی فون 7 :
یہ 12 ایم پی سینسر کے ساتھ جبکہ آئی فون 7پلس 12ایم پی کیمراز کے ڈیو (جوڑے) کے ساتھ دستیاب ہے جس سے بہتر تصاویر اور بوکے ایفیکٹس ممکن ہیں۔ آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس دونوں 17 ایم پی فرنٹ فیسنگ کیمرہ سے آراستہ ہیں۔
-2ایل جی جی6:
ایل جی جی 6 فی الواقعہ متاثر کن 13 ایم پی ڈویل کیمرہ کی خوبیاں لیے ہوئے ہے جو اُس کی پشت پر موجود ہے ۔

اس کے ساتھ ہی100 ڈگری میدان کے منظر کے ساتھ ایک5 ایم پی فرنٹ فیسنگ شوٹر بھی اس میں موجود ہے۔ جب آپ سیلفی لے رہے ہوں تو آپ تنگ اور وسیع زاویوں کے درمیان تبادلہ بھی کرسکتے ہیں جو گروپ شاٹ کیلئے اِسے ایک مکمل کیمرہ بنا دیتا ہے۔
-1اوپو ایف 3:
ایف 3انفرادی سیلفی اور گروپ سیلفی کیلئے وائیڈ اینگل لینس کیلئے ایک ڈویل سیلفی کیمرہ ، ایک 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کی خوبیوں سے آراستہ ہے ۔

اوپو ایف 3 سے متعلق سب سے حیران کن چیز یہ ہے کہ اِسے اس فہرست میں شامل دیگر تمام فونز کے ساتھ مقابلے پر پیش کیا جاتا ہے۔یہ انتہائی کم لاگت پھر بھی وہی بلکہ حقیقتاًبہتر خوبیوں کا حامل ہے۔ دیگر الفاظ میں اگر آپ حیرت انگیز سیلفی لینا پسند کرتے ہیں اور اپنے اسمارٹ فون پر شاہانہ خرچ کرنا چاہتے ہیں تو اوپوایف3 ہی اس کا حل ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

5 Aala Tareen Selfie Camera Phones is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 20 May 2017 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.