صرف 5 گھنٹے میں نیویارک سے اسلام آباد پہنچنے والا مسافر بردار طیارہ

ڈینور، کولوراڈو : امریکا کی نجی کمپنی ” بوم ٹیکنالوجی “ نے آواز سے دگنی رفتارپر سفر کرنے والے مسافر بردار طیارے کا پروٹوٹائپ بنالیا ہے جس کی پرواز آئندہ سال یعنی 2017 کے اختتام تک متوقع ہے ۔

ہفتہ 24 دسمبر 2016

Sirf 5 Ghentay Main New York Se Islamabad Pohanchnay wala Musafir Brother Tayara
ڈینور، کولوراڈو : امریکا کی نجی کمپنی ” بوم ٹیکنالوجی “ نے آواز سے دگنی رفتارپر سفر کرنے والے مسافر بردار طیارے کا پروٹوٹائپ بنالیا ہے جس کی پرواز آئندہ سال یعنی 2017 کے اختتام تک متوقع ہے ۔
یہ کمرشل سپر سونک طیارہ آواز کے مقابلے میں 2.2 گنا زیادہ (ماک 2.2) یعنی 2334کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گا۔ اس وقت مسافر بردار طیارے میں نیویارک سے اسلام آباد تک پہنچنے میں کم ازکم 20گھنٹے لگتے ہیں لیکن مستقبل کے اس مسافر بردار طیارے میں یہی فاصلہ صرف 4گھنٹے 45 منٹ میں طے کرلیا جائے گا۔


اس طیارے کے پروٹوٹائپ میں جسے ” ایکس بی ون “ (1-XB) کانام دیا گیا ہے ، صرف 2افراد کی گنجائش ہے لیکن یوم ٹیکنالوجی کاکہنا ہے کہ اس کاتجارتی ورڑن (جو 2023میں متوقع ہے ) جسامت میں اس سے 3گنابڑا ہوگا جب کہ اس میں 45سے 55مسافر سفر کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)


دنیا کے پہلے مسافربردار سپر سونک طیارے ” کنکارڈ“ (Concord) کوریٹا ہوئے آج 10سال سے زیادہ ہوچکے ہیں اور اس عرصے کے دوران ایسے کئی تجارتی طیاروں کے منصوبے سامنے آچکے ہیں جو نہ صرف کنکارڈ سے زیادہ بڑے ہوں گے بلکہ ان کی رفتار اور مسافروں کی گنجائش بھی کنکارڈ سے کہیں زیادہ ہوگی لیکن اب تک یہ تمام منصوبے تجرباتی یا آزمائشی مراحل ہی پرہیں ۔

ایکس بی ون کامعاملہ بھی ان سے کچھ مختلف نہیں ۔
اب تک یہ ہوائی سرنگ (ونڈٹنل ) میں 1000گھنٹے سے زیادہ کی آزمائشیں پوری کرچکا ہے جس کے دوران اس میں فلائٹ کنٹرول اورایویا نکس ہی کو حتمی شکل دی جاسکی ہے جب تک اس کا ایئرفریم (ڈھانچہ ) ابھی تک تیاری کے مراحل میں ہے ۔ اس ماک 2.2کی زبردست رفتار پر پہنچانے کے لیے اس میں جنرل الیکٹرک کمپنی کے تیار کردہ 3عددجدید ترین ٹربوفین جیٹ انجن نصب کئے جائیں گے ۔

یہ جیٹ انجن آج کل کے نئے تربیتی لڑاکا طیاروں میں نصب کیے جارہے ہیں جنہیں کمرشل طیارے میں نصب کرنے کے لیے ضروری تبدیلیوں سے گزارا جائے گا۔
ایکس بی ون پروٹوٹائپ دیکھنے میں کسی لڑاکا طیارے ہی کی طرح نظر آتا ہے لیکن اس کا حتمی ڈیزائن (جو فی الحال صرف ڈرائنگ بورڈ پر ہے ) خاصا بڑا اور مسافر بردار طیارے جیسا ہی دکھائی دیتا ہے ۔
امریکی میڈیا اسے ” مکمل نجی “ منصوبہ ضرور قرار دے رہا ہے لیکن اس میں ناسا، پریٹ اینڈوٹنی، لاک ہیڈ مارٹن ، بوئنگ ، نارتھروپ گرومین ، اسپیس ایکس اور اسکیلڈ کمپوزٹس جیسے ادارون کے ماہرین بھی شریک ہیں جوکسی نہ کسی صورت امریکا میں ہوابازی کے سرکاری شعبے سے بھی تعلق رکھتے ہیں ۔


اس کی تیز رفتاری اور دوسری خوبیاں اپنی جگہ ، لیکن یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ یہ وقت مکمل ہوسکے گایا نہیں اور یہ کہ اسے ویسی ہی کامیابی حاصل بھی ہوگی کہ جس کی اس سے توقع کی جارہی ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Sirf 5 Ghentay Main New York Se Islamabad Pohanchnay wala Musafir Brother Tayara is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 December 2016 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.